پہلے کوالیفائر میں شکست کے بعد اہم کھلاڑی یونائیٹڈ کا ساتھ چھوڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پہلے کوالیفائر میں شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج اوپنر ایلکس ہیلز نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنی روانگی کا اعلان کیا اور ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز میں فرنچائز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایلکس ہیلز بھارتی جارحیت اور ٹورنامنٹ کے دوبارہ ری شیڈول ہونے کے بعد سب سے پہلے پاکستان آنے والے چند کھلاڑیوں میں شامل تھے۔
مزید پڑھیں: شاداب کی سلیکشن پر سابق کرکٹر بھڑک اُٹھے، مگر کیوں؟
انگلش اوپنر نے ذاتی وجوہات کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے صرف بقیہ میچز کے بجائے محض 2 میچز کیلئے اسکواڈ میں شمولیت اختیار کی تھی۔
مزید پڑھیں: کوالیفائر؛ گلیڈی ایٹرز نے یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی
واضح رہے کہ گزشتہ روز پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ایلکس ہیلز 2 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے گئے تھے۔
میچ میں شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس آخری موقع ہوگا کہ وہ ایلیمنیٹر 2 میں فتح حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
شہری فلیٹ خریدنے سے پہلے منظوری کی جانچ یقینی بنائیں، وزیر اعلیٰ سندھ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاکہنا ہے کہ لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور دکھی کرنے والا ہے، انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فلیٹ یا مکان خریدنے سے پہلے اس بات کی مکمل جانچ ضرور کریں کہ جس عمارت میں وہ سرمایہ کاری کر رہے ہیں، اسے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) سمیت تمام متعلقہ اداروں سے قانونی طور پر منظوری حاصل ہے یا نہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ لیاری عمارت حادثے میں جانوں کے ضیاع کا دکھ ہے، ہماری پوری کوشش رہی کہ زیادہ سے زیادہ زندگیاں بچائی جائیں، متاثرہ عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام آج مکمل کرلیا جائے گا جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے،کل اس حوالے سے اجلاس ہوگا جس میں ابتدائی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا ۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ گزشتہ شب آگرہ تاج کالونی میں خالی کرائی گئی عمارت بغیر کسی منظوری کے چند سال قبل تعمیر کی گئی تھی، پرانے علاقوں میں 400 سے زائد خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کے مکینوں کیلئے متبادل رہائش کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں کسی بڑے سانحے سے بچا جا سکے۔
انہوں نے شہریوں کو ایک بار پھر متنبہ کیا کہ وہ فلیٹ یا مکان خریدنے سے پہلے قانونی منظوریوں کی مکمل تصدیق کریں تاکہ غیر قانونی اور ناقص تعمیرات سے اپنی اور اپنے خاندان کی جان خطرے میں نہ ڈالیں۔
محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات پر بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے بتایا کہ یوم عاشور کے مرکزی جلوسوں کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، سندھ بھر میں ساڑھے 17 ہزار سے زائد مجالس منعقد ہو رہی ہیں جن میں سے 1400 سے زائد مجالس کو خصوصی سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ جلوسوں کی حفاظت پر 50 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔