سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کے باہر سیکیورٹی گارڈ کی مشتبہ شخص پر فائرنگ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
ترجمان سی آئی اے کے مطابق سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کے باہر سے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے، سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کے باہر سیکیورٹی کے واقعے کی چھان بین کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کے باہر سیکیورٹی گارڈ کے مشتبہ شخص پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے اپنے ہیڈ کوارٹرز کا مرکزی دروازہ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سی آئی اے نے بیان میں کہا کہ سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کا فرنٹ گیٹ تاحکم ثانی بند رہے گا۔ ہیڈکوارٹرز آنے والے آج متبادل راستے استعمال کریں۔ ترجمان سی آئی اے کے مطابق سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کے باہر سے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ ترجمان سی آئی اے کے مطابق سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کے باہر سیکیورٹی کے واقعے کی چھان بین کر رہے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ورجینیا میں سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کے باہر سیکیورٹی کا واقعہ آج صبح پیش آیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق سی آئی اے ہیڈ کوارٹر کے باہر گارڈ نے مشتبہ شخص پر فائرنگ کی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ٹرمپ نے ٹینیسی کے شہر میمفس میں نیشنل گارڈ بھیجنے کے حکم پر دستخط کر دیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس میں نیشنل گارڈ کے دستے بھیجنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے۔ اوول آفس میں تقریب کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ ٹاسک فورس واشنگٹن میں کیے گئے کامیاب آپریشن کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں نیشنل گارڈ کے ساتھ ساتھ ایف بی آئی اور دیگر وفاقی ایجنسیاں بھی شامل ہوں گی۔