مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی جبر کا شکار ہیں، عاصم افتخار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی قبضے کے تحت منظم جبر و تشدد کا شکار ہیں۔
سلامتی کونسل میں مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ سے متعلق بحث کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت غیرقانونی طور پر کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے میں کوشاں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حقِ خود ارادیت کے منتظر ہیں۔
عاصم افتخار نے مزید کہا کہ مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری عالمی اقدامات ضروری ہیں ۔
دوران بحث غزہ کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ اسپتالوں پر حملے پر سلامتی کونسل کو فوری ردعمل دینا چاہیے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عاصم افتخار
پڑھیں:
آگے سے تباہ بھارتی مسافر طیارے کی مقبوضہ کشمیر میں ایمرجنسی لینڈنگ
دہلی سے سری نگر جانے والی بھارتی ائیرلاین انڈیگو کی مقبوضہ کشمیر میں ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی جس میں 227 مسافر سوار تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی شام دہلی سے سری نگر جانے والی انڈیگو کی پرواز 6E2142 کو اچانک شدید ژالہ باری کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث طیارے میں سوار مسافر خوف میں مبتلا ہو گئے اور طیارے کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق پرواز اپنی منزل پر پہنچنے والی تھی جب اسے ژالہ باری کا سامنا کرنا پڑا۔ پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول سے ایمرجنسی لینڈنگ کا اعلان کیا اور طیارے کو سری نگر ایئرپورٹ پر شام 6:30 بجے محفوظ طور پر اتارنے میں کامیاب رہا۔ تاہم ہولناک تجربے نے مسافروں کو پریشان کر دیا۔
ایک وائرل ویڈیو جو طیارے میں سوار ایک مسافر نے بنائی، میں دکھایا گیا کہ کس طرح ژالہ باری طیارے کو نقصان پہنچا رہی تھی، جس کے باعث جہاز کے کیبن کو شدید جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ویڈیو میں مسافروں کو واضح طور پر پریشانی کی حالت میں مبتلا دکھایا گیا، اور جیسے ہی طیارہ سخت موسمی حالات سے گزرتا، کیبن میں غم و غصہ اور گھبراہٹ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، طیارے کی لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کو باحفاظت باہر نکالا گیا۔ تاہم، طیارے کو زیادہ نقصان پہنچا کہ ایئرلائن نے اسے ”ایئرکرافٹ آن گراؤنڈ“ (AOG) قرار دے دیا۔
Post Views: 2