نادیہ حسین کے شوہر کیخلاف بینک فراڈ کیس میں نئی پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
کراچی: ایڈیشنل ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں عاطف خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد گزشتہ سماعت میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
یاد رہے کہ ملزم عاطف خان پر الزام ہے کہ اس نے نجی کمپنی کے چیف ایزیکٹو کے 53 کروڑ روپے اپنے بزنس میں استعمال کئے۔
اس سے قبل اداکارہ و ماڈل نادیہ خان کو بھی ایف آئی اے کی جانب سے شامل تفتیش کیا گیا تھا اور انہیں عدالت میں پیشی پر بھی طلب کیا جاچکا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: درخواست ضمانت
پڑھیں:
ریاست مخالف مواد: عدالت کا 27 معروف یوٹیوب چینل بلاک کرنے کا حکم
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب چینل بلاک کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر دو صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔حکم نامہ کے مطابق ریاست مخالف مواد کے حوالے سے ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری شروع کی، ایف آئی اے کی جانب سے پیش شواہد سے عدالت مطمئن ہے، قانون کے مطابق کارروائی کر سکتے ہیں۔عدالتی حکم نامہ کے مطابق یوٹیوب کے آفیسر انچارج کو حکم دیا جاتا ہے کہ 27 یوٹیوب چینل بلاک کرے۔