ڈیڑھ پونڈ کائی اور گونگھوں سے ڈھکے کچھوئے کو کیسے بچایا گیا؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں سمندری ریسکیو رز نے 1.5 پاؤنڈ سے زیادہ وزنی ڈیڈھ پونڈ کائی اور گونگھوں سے ڈھکے ایک کچھوے کو ریسکیو کرلیا۔
کیپ ہیٹراس نیشنل سی شور نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ریسورس مینجمنٹ ٹیم کو پھنسے ہوئے نابالغ کچھوے کے بارے میں کال موصول ہوئی، جس کے بعد رریسکیو ٹیم کچھوے کو نارتھ کیرولائنا ایکویریم میں سی ٹرٹل اسسٹنس اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر لے آئی۔
View this post on InstagramA post shared by Cape Hatteras Nat'l Seashore.
ری ہیب ٹیم نے کچھوے کو صاف کرنا شروع کردیا۔ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھوا بارناکلز، الجی(ڈیڈ پونڈ کائی)، گونگھوں اور دیگر سمندری جانداروں کے بوجھ تلے دبا ہوا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹیم نے کچھوے کے جسم سے 1.5 پاؤنڈ سے زائد گونگھوں کو نکالا جو دیگر جانداروں کی سطح پر رہتے ہیں۔
پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘ایکویریم کے ہاتھوں میں محفوظ، سبز کچھوا پہلے سے زیادہ فعال نظر آرہا تھا اور بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکا کچھوا کیرولائناذریعہ: WE News
پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر کا آزاد کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ، طلبہ، اساتذہ کیساتھ گفتگو
اسلام آباد(خبر نگارخصوصی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ خصوصی نشست میں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔ طلباء کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر طلبہ اور اہل کشمیر کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور جانوں کا نظرانہ دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔ اساتذہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔