کراچی:

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ میں اور ناصر شاہ چین کے دورے پر گئے تھے، پہلی بار مجھے گرین پاسپورٹ پر فخر ہوا، ہمارے پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل رہی ہے۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو حالیہ غیرملکی دورہ کی تفصیلات بتانا چاہتا ہوں، پانچ روز چین اور ایک روز دبئی میں قیام کیا، چین میں ہماری اچھی ملاقاتیں ہوئیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اس دفعہ گرین پاسپورٹ پر سفر کرنے کا مزا آیا، دنیا میں بہت عزت ملی، پہلی بار پاسپورٹ پر فخر ہوا، ہمارے پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل رہی ہے، بھارتیوں کی شکلیں بنی ہوئی تھیں، ہماری فورسز کی وجہ سے پاکستانیوں کا دنیا بھر میں سر فخر سے بلند ہوگیا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں پچاس کے قریب ای وی اسٹیشنز بنانے جا رہے ہیں، سندھ بھر میں ہر پچاس کلو میٹر کے بعد ای وی چارجنگ اسٹیشن موجود ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں گرین انرجی کی طرف آنا پڑے گا۔ نارمل گاڑیوں کو بھی ای وی پر کنورٹ کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ دنیا کی بڑی گاڑیوں کی کمپنیز یہاں پلانٹ لگانے آ رہی ہیں۔ پلانٹ لگنے سے ملک کو فائدہ ہوگا اور روزگار ملے گا، ہم چاہتے ہیں کہ ساری گاڑیاں ای وی پر چلی جائیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شرجیل میمن نے کہا پاسپورٹ پر نے کہا کہ

پڑھیں:

اگر بھٹو کی حکومت برقرار رہتی تو آج پاکستان ایک خوشحال، ترقی یافتہ اور مضبوط ملک ہوتا: شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے 5 جولائی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 جولائی کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ایک غیر آئینی اقدام کے ذریعے ملک کی پہلی منتخب عوامی حکومت کو برطرف کیا گیا،5 جولائی 1977 کو جنرل ضیا الحق نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں قائم جمہوری حکومت پر شب خون مارا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اگر بھٹو کی حکومت برقرار رہتی تو آج پاکستان ایک خوشحال، ترقی یافتہ اور مضبوط ملک ہوتا، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیادرکھی۔  مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اصلاحات کیں اور پاکستان کو اسلامی دنیا کے اتحاد کی علامت بنایا۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کے خلاف یہ سازش دراصل عالمی سازش تھی جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا، ترقی کے راستے کو بند کرنا تھا۔ دریں اثنا پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثارکھوڑو نے کہا ہے کہ 5 جولائی جمہوریت پر شب خون مارنے کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔ 5 جولائی 1977 آمر ضیا الحق کا شہید بھٹو کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کا اقدام تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ جاری بیان میں نثار کھوڑو نے کہا کے پیپلز پارٹی نے 18 ویں ترمیم کے ذریعے آئین سے 58 ٹو بی کی شق کا خاتمہ کرواکے رات کے اندھیرے میں جمہوری حکومتوں کو گھر بھیجنے کا راستہ ہمیشہ بند کرادیا ۔  انھوں نے کہا کہ آئین کی اصل حالت میں بحالی،18 ویں ترمیم کی منظوری اور 58 ٹو بی کی شق کے خاتمے کا کریڈٹ پارلیمنٹ اور صدر آصف علی زرداری کو جاتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی کی شرجیل میمن کی رہائش گاہ آمد، محرم میں سندھ حکومت کے انتظامات پر خراج تحسین
  • محسن نقوی کی شرجیل انعام میمن سے ملاقات، اہم سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال
  • گرین پاسپورٹ کی رینکنگ بہتر، سیف سٹی منصوبے کا دائرہ پورے ملک تک پھیلایا جائے گا، محسن نقوی
  • 2 سال میں گرین پاسپورٹ کی اہمیت میں نمایاں اضافہ ہوگا:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
  • سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا عبدالستار بچانی کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • بھٹو کا قتل عالمی سازش تھی جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا تھا، شرجیل میمن
  • بھٹو کا قتل عالمی سازش تھی جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا تھا: شرجیل انعام میمن
  • جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن
  • اگر بھٹو کی حکومت برقرار رہتی تو آج پاکستان ایک خوشحال، ترقی یافتہ اور مضبوط ملک ہوتا: شرجیل میمن
  • 5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے: شرجیل میمن