اسلام آباد:

سینیٹ نے خضدار واقعے پر بھارتی دہشت گردی کے خلاف قردارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں خضدار واقعہ پر ایوان میں قردادار پیش کی گی جو کہ سینیٹر آغا شاہ زیب درانی نے پیش کی ایوان نے اسے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ خضدار میں معصوم بچیوں کی بس پر دہشت گردی کے بزدلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہیں، بزدلانہ حملہ بھارت نے پلان کیا اور اپنی پراکسیز کے ذریعے خضدار میں حملہ کیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ معصوم بچوں کے خلاف یہ ایک شرم ناک اقدام اور ناقابل برداشت ہے، پوری قوم دہشت گردی کے اس بزدلانہ قوم کے خلاف متحد ہے، اس دہشت گردی کے خلاف آزادانہ انکوائری ہونی چاہیے تاکہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان دہشت گردی کے کے خلاف

پڑھیں:

خضدار: سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا حملہ ، تین طالبات شہید ، سکیورٹی حکام

راولپنڈ ی (اوصاف نیوز)میدان جنگ میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد بھارت گھناؤنی اور بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا،سکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار میں اسکول جانے والے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا

معرکہ حق میں عبرت ناک شکست کے بعد اس بزدلانہ اور بھیانک حملے کی ہدایات بھارت نے دیں،اس بزدلانہ اور بھیانک حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی جسے بلوچستان میں پراکسیوں نے منطقی انجام تک پہنچایا،اس حملے میں شہید ہونے والی طالبات میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل ہیں۔

اس حملے میں متعدد بچے بھی زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے تمام واقعات کے پیچھے بھارت کا مسخ شدہ چہرہ ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب ،گارڈ آف آنر پیش

متعلقہ مضامین

  • خضدار بس کے دلخراش واقعہ میں ہمارے بچوں نے عظیم قربانی دی؛ عطا تارڑ
  • خضدار حملہ: بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی، 6 طالبعلم شہید
  • خضدار حملے کے خلاف سینیٹ میں قرارداد متفقہ منظور، دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا مطالبہ
  • خضدار ؛ سکول بس پر دہشتگردی حملے کیخلاف مذمتی قرارداد سینیٹ میں منظور
  • سینیٹ: پاک افریقہ تعلقات کے فروغ کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • خضدار میں اسکول بس پر حملہ بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کی بدترین مثال ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • پنجاب اسمبلی میں خضدار واقعے کے خلاف قرارداد متفقہ منظور
  • خضدار: سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا حملہ ، تین طالبات شہید ، سکیورٹی حکام
  • سپیکر قومی اسمبلی کی خضدار میں سکول بس پر حملے کی مذمت