پاکستان دہشتگردی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
لندن (اوصاف نیوز)انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ پیس (Institute for Economics and Peace) کی جانب سے شائع کردہ گلوبل ٹیررازم انڈیکس 2025 کے مطابق پاکستان 2024 میں دہشتگردی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا۔
اس سال پاکستان میں دہشت گردی کے 1,099 واقعات پیش آئے، جن میں 1,081 افراد جاں بحق ہوئے، جو کہ 2023 کے مقابلے میں 45 فیصد اضافہ ہے۔
یہ اعداد و شمار نہ صرف دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرے کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ ملک کی سلامتی کی صورتحال پر بھی سوالات اٹھاتے ہیں۔
2025 میں بھی دہشت گردی کے واقعات جاری ہیں، جن میں حالیہ بلوچستان میں اسکول بس پر حملہ شامل ہے، جس میں تین بچیاں اور دو فوجی اہلکار جاں بحق ہوئے۔جبکہ ٹیررازم انڈیکس 2025 کے مطابق، برکینا فاسو دنیا کا سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثرہ ملک ہے۔
یہ مسلسل دوسرے سال اس فہرست میں پہلے نمبر پر رہا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ ساحل (Sahel) خطے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردانہ سرگرمیاں ہیں، جہاں شدت پسند گروہوں جیسے القاعدہ اور داعش سے منسلک تنظیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین12 ویں چوٹی سر کر لی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
خضدار میں اسکول بس پر حملہ بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کی بدترین مثال ہے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خضدار میں اسکول بس پر حملہ بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کی بدترین مثال ہے، بھارت اپنے ریاستی ایجنٹوں کے ذریعے بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچے، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ان کے ساتھ تھے، وزیراعظم کو دورے میں خضدار حملے اور موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
شہباز شریف نے کہا کہ قوم فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پوری قوت سے کھڑی ہے، قوم دہشت گردی کے خاتمے، ملکی خود مختاری و سلامتی کے تحفظ کےلیے متحد ہے، وقت آ گیا ہے قوم وہی پختہ عزم دکھائے جو بھارتی جارحیت کے خلاف دکھایا گیا۔
میر علی میں بزدلانہ کارروائی کے پیچھے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والا فتنہ الخوارج ملوث ہے، آئی ایس پی آرآئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کمزور آبادیوں کو استعمال کرکے یہ اپنے مذموم دہشت گردانہ عزائم کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں، ان کا مقصد مقامی آبادی اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان بد اعتمادی پیدا کرنا ہے جو ناکام رہے گا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق خضدار حملے میں 3 بچے اور 2 جوان شہید، 53 زخمی ہوئے، دہشت گردی کے واقعے میں 39 زخمی بچوں میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے، بھارت کے دہشتگرد گروہ بلوچ و پشتون عوام کے نام کو داغدار کر رہے ہیں، عالمی برادری بھارت کی دہشتگردی کو بے نقاب کرے، پاکستان دشمنوں کو منطقی انجام تک پہنچائے گا۔
شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عزم کیا کہ بیرونی سرپرستی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی اور فیصلہ کن انجام تک پہنچایا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اور وزراء نے کوئٹہ میں زخمی بچوں کی عیادت کی۔