الطاف حسین کا قریبی ساتھی جاوید لنگڑا نئی دہلی میں انتقال کرگیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
نئی دہلی (اوصاف نیوز)قائد ایم کیوایم لندن ، الطاف حسین کو بڑا جھٹکا ، الطاف حسین کا قریبی ساتھی بھارت میں انتقال کرگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم لندن کا جاوید لنگڑاکراچی میں گرینڈ آپریشن کے دوران بھارت فرار ہوگیا تھا،وہ دہشت گردی سمیت درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔
جاوید لنگڑا کراچی کے علاقے لائنز ایریا سمیت دیگر علاقوں میں دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ذرائع کے مطابق سابق ایم کیو ایم لندن کے عہدیدار نے بھی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ جاوید لنگڑا ڈائیلاسز پر تھا اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھا، گزشتہ رات اسے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
وادی نیلم میں تاحال جنگ کا خوف طاری ، نہ پھٹنے والے گولوں کی تلاش جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
غزہ میں خوف زدہ اسرائیلی فوجی نے اپنے ہی ساتھی کو بھون ڈالا
حماس کے خلاف آپریشن کے دوران غزہ کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں ایک ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے اور دونوں ہی اپنے ساتھیوں کی کوتاہی کے باعث مارے گئے۔
ایک فوجی کے مارے جانے کا پہلا واقعہ جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اُس وقت پیش آیا جب فوجی ٹیم ایک عمارت میں حماس کے جنگجوؤں کی تلاش میں اندر داخل ہوئی تھی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق جیسے ہی اسرائیلی فوج کے اہلکار عمارت میں داخل ہوئے۔ زور دار دھماکا ہوگیا اور عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔
اس واقعے میں ایک اسرائیلی فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ دوسرا اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ ڈینیلو موکانو کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد ملبے سے نکالا گیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ عمارت میں داخل ہونے سے قبل ڈرون اور بم سونگھنے والے کتے کی مدد سے ابتدائی جانچ بھی کی گئی تھی۔
دوسری جانب غزہ کے شمالی علاقے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کے دوران ایک اہلکار نے دوسری فوجی ٹیم کے اہلکار کو حملہ آور سمجھ کر فائرنگ کردی۔
یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فوجی ایک سرنگ کو تباہ کر رہے تھے اور وہاں اسرائیلی فوج کی دوسری ٹیم پہنچ گئی۔
اسرائیلی فوج کی پہلی ٹیم کے ایک اہلکار نے دوسری ٹیم کے اہلکار کو حملہ آور سمجھ کر اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی۔
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ غلطی سے اپنے ہی ساتھی فوجی کی گولی سے مارے جانے والا اہلکار سارجنٹ 20 سالہ یوسف یہودا چرک تھا۔