اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حالیہ عدالتی فیصلے کے نتیجے میں مخصوص نشستوں سے محروم ہونے کے بعد ہچکولے کھارہی ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایک قریبی ساتھی نے اسے ’ادارہ جاتی داؤ پیچ اور اندرونی غلطیوں‘، خاص طور پر پارٹی کے اندرونی انتخابات کے پورے معاملے کا نتیجہ قرار دیا ہے، جس کا مقصد مبینہ طور پر عمران خان کو سیاست سے نکالنے کا ’مائنس عمران پلان‘ ہے۔

’ڈان‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عمران خان، ان کی اہلیہ کے ترجمان نیاز اللہ خان نیازی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک جامع اور سوچا سمجھا منصوبہ عمران خان کو سیاسی میدان سے باہر کرنے کے لیے نافذ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک سیاسی بغاوت ہے، جو قانونی انجینئرنگ اور اندرونی غداری کی مدد سے ترتیب دی گئی ہے، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہماری اپنی قیادت کی خاموشی اور بے عملی نے اسے ممکن بنایا۔

نیاز اللہ خان نیازی نے کہا کہ یہ سازشیں محض بیرونی دباؤ یا عدالتی حدود سے تجاوز کا نتیجہ نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے اپنے حلقوں کے اندر سے ہونے والی غداری کا نتیجہ بھی ہیں۔

نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ ’سیاسی انجینئرنگ کا ایک مربوط آپریشن‘ کیا گیا، جس میں پی ٹی آئی کی قیادت، عدالتی فیصلے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی کارروائیاں شامل تھیں تاکہ پارٹی کے بانی کو سیاست سے ہٹایا جا سکے۔

’خود پر لگایا گیا زخم‘

نیاز اللہ نیازی کی گفتگو اس وقت سامنے آئی ہے جب مخصوص نشستوں سے متعلق آئینی بینچ کے فیصلے کا پس منظر موجود ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی کے اندرونی انتخابات کو خود پر لگایا گیا زخم قرار دیا، اور مخصوص نشستوں کے عدالتی فیصلے کو اندرونی غلطیوں اور عدالتی عمل کی انجینئرنگ کا نتیجہ قرار دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نیاز اللہ نیازی (جو پی ٹی آئی کے فیڈرل چیف الیکشن کمشنر کے طور پر اندرونی انتخابات کی نگرانی کر رہے تھے) نے پارٹی کی قیادت کے ایک گروپ پر ان غلطیوں کا الزام لگایا، جن کے باعث پارلیمان میں پارٹی کی عددی طاقت ٹوٹ گئی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کی جانب سے نصف درجن سے زائد امیدواروں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا الیکشن کمیشن کو نتائج کو کالعدم قرار دینے کے لیے قانونی جواز فراہم کر گیا، اور آخرکار سپریم کورٹ نے پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا۔

ان افراد میں اکبر ایس بابر، محمود خان، نرین فاروق، بلال اظہر رانا، محمد مزمل سندھو، احمد حسن، محمد یوسف، اور اسد اللہ خان شامل تھے۔

اکبر ایس بابر (جنہوں نے پارٹی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کا کیس بھی دائر کیا تھا) کے سوا دیگر امیدوار سیاسی طور پر نمایاں شخصیات نہیں تھے۔

پی ٹی آئی اور اکبر ایس بابر کے درمیان تعلقات کبھی خوشگوار نہیں رہے، اور وہ جب سے پارٹی سے نکالے گئے، ہر قانونی راستہ آزما چکے ہیں تاکہ پارٹی پر اپنا دعویٰ قائم کر سکیں۔

لیکن نیاز اللہ نیازی نے دعویٰ کیا کہ ان امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کا فیصلہ ان سے مشورہ کیے بغیر کیا گیا تھا۔

انہوں نے اسے اندرونی تخریب کاری کی سوچی سمجھی کارروائی قرار دیا، کیوں کہ یہی افراد بعد میں سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہوئے، ان کی گواہی ان وجوہات میں شامل تھی جن کی بنیاد پر اُس وقت کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بینچ نے پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ دیا۔

پی ٹی آئی کے اپنے انتخابی فریم ورک کے مطابق، امیدواروں کو پینل کی صورت میں الیکشن لڑنا ہوتا ہے، نیاز اللہ نیازی کے مطابق اگر ان افراد کو الیکشن میں حصہ لینے دیا جاتا، تو ان کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال میں مسترد ہو جاتے، اور یوں انتخابی عمل کی قانونی حیثیت محفوظ رہتی۔

نیازی نے بتایا کہ وہ 2009 اور 2012 میں بھی کامیابی سے پارٹی کے اندرونی انتخابات کروا چکے ہیں، جب وہ پی ٹی آئی اسلام آباد کے ریجنل ہیڈ تھے، اور ان انتخابات کو الیکشن کمیشن نے منظور بھی کیا تھا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے پہلے یہ مسئلہ کیوں نہیں اٹھایا، تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں ان 8 امیدواروں کی الیکشن میں دلچسپی کا علم ہی پولنگ کے دن ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی بانی تمام تر مشکلات کا مردانہ وار مقابلہ کر رہے ہیں، لیکن کچھ قائدین اب بھی اسٹیبلشمنٹ-عدلیہ کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرنے اور اپنے قید رہنما کو ریلیف دلانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کے بجائے، جمود کو ترجیح دیتے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ مجھے نااہلیوں کا علم پولنگ کے دن ہی ہوا، اس بات کو مجھ سے چھپایا گیا، اور یہ ایک سوچا سمجھا عمل تھا، بعد میں انہوں نے یہ معاملہ پارٹی قیادت کے سامنے اٹھایا، لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اب جا کر یہ بات کیوں کی، تو ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ ایسے عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔

نیازی کے ان دعوؤں پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پارٹی کے لوگوں کے بجائے نظام کو ذمہ دار ٹھہرایا، اور کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پارٹی میں کوئی بھی عمران خان کو مائنس کرنا نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ علیمہ خان نے بھی وضاحت کی ہے کہ وہ نظام کی بات کر رہی تھیں، نہ کہ پی ٹی آئی کی شخصیات کی، یہ حقیقت ہے کہ نظام کافی عرصے سے عمران خان کو مائنس کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی فنکاروں کا نوحہ خوانی کے ذریعے حضرت امام حسینؓ کو خراجِ عقیدت

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اندرونی انتخابات نیاز اللہ نیازی عمران خان کو پی ٹی آئی کے نے کہا کہ انہوں نے نے پارٹی کہ پارٹی پارٹی کے کا نتیجہ قرار دیا نیازی نے

پڑھیں:

عمران خان نے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا: طلال چوہدری کا دعویٰ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور دیگر کے ذریعے کئی بار این آر او کا پیغام بھجوایا، تاہم حکومت کی جانب سے انہیں کبھی بھی این آر او کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل جانے سے پہلے اور بعد میں بیرون ملک جانے یا ہاؤس اریسٹ کی متعدد پیشکشیں ہوئیں، جنہیں انہوں نے رد کر دیا۔

اس پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر طلال چوہدری نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی خود این آر او کے خواہشمند رہے ہیں، مگر حکومت نے ایسا کوئی آپشن پیش نہیں کیا۔

دریں اثنا، پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ نے کہا کہ ان کی جماعت کا فی الحال وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت امریکا پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا
  • ترکیے اور چین ہمارے دوست ممالک ہیں لیکن جنگ پاکستان نے خود لڑی: وزیردفاع
  • رانا ثنا اللہ نے عمران خان سے متعلق نون لیگ کا بیانیہ دفن کر دیا، حامد رضا
  • نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات کی خبریں محض افواہیں ہیں : اسحاق ڈار
  • جو بھی اسرائیل کیساتھ تعلقات چاہتا ہے لبنان چھوڑ دے، حزب اللہ
  • پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ زہرا سلطانہ لیبر پارٹی سے مستعفی، نئی پارٹی بنانے کا اعلان
  • عمران خان نے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا: طلال چوہدری کا دعویٰ
  • آسان دین کو مشکل بنانے والے کون؟
  • عمران خان نے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا،طلال چوہدری کا دعویٰ