نادیہ خان محلے کی عورت بن کر نہ چیخیں، وقار سے بات کریں: ثروت گیلانی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ اور سماجی کارکن ثروت گیلانی نے حال ہی میں میزبان نادیہ خان کے رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ساتھی فنکاروں کے خلاف جس انداز میں بول رہی ہیں، وہ ناصرف غیر مناسب ہے بلکہ فنکار برادری کی بےتوقیری بھی ہے۔
نادیہ خان نے حالیہ دنوں میں بھارت اور پاکستان کے تناؤ کے بعد پاکستانی فنکاروں فواد خان، ہانیہ عامر، راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم پر تنقید کی تھی کہ انہوں نے کھل کر بھارت کے خلاف مؤقف نہیں اپنایا۔
نادیہ نے بالی ووڈ میں کام کرنے والے تمام فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کافی سخت الفاظ استعمال کیے۔
اپنے نپے تلے بیانات اور مہذب انداز کے لیے مشہور ثروت گیلانی نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے ہی فنکاروں کو نیچا دکھا کر کیا ثابت کر رہی ہیں؟ میں نے نادیہ خان کو چیختے ہوئے دیکھا جیسے وہ اپنے اسٹاف سے بات کر رہی ہوں، یہ بالکل مناسب نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اے سی والے کمرے میں بیٹھ کر دوسروں کو تنقید کا نشانہ بنانا آسان ہوتا ہے، کیا وہ خود سڑکوں پر نکلی تھیں؟ ہم میں سے بہت سے لوگ نکلے۔
انہوں نے کہا کہ آپ ان فنکاروں سے پاکستان کے حق میں پوسٹ کرنے کی درخواست ضرور کریں، مگر عزت اور وقار کے ساتھ محلے کی عورت بن کر جھگڑا مت کریں۔
ثروت کا مؤقف تھا کہ موجودہ حالات میں فنکاروں کو ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے بجائے، متحد ہو کر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک کام کرنے والے فنکاروں کو بدنام کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا بلکہ قوم کی یکجہتی متاثر ہوتی ہے۔
مزیدپڑھیں:گوجرانوالہ: مضر صحت کھانا، انٹرنیشنل کبڈی پلیئر کا ایک اور بچہ جاں بحق، تعداد 3 ہوگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فنکاروں کو نادیہ خان کہا کہ
پڑھیں:
باجوڑ ؛ کرفیو میں نرمی کے بعد بازار کھل گئے، شہری مسلح گشت اور خود پہرہ دینے لگے
لوئر دیر:باجوڑ میں کرفیو می نرمی کردی گئی جب کہ شہری مسلح گشت کرتے ہوئے خود اپنے علاقوں میں پہرہ دینے لگے۔
ضلعی انتظامیہ نے کرفیو میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے آج سے خار منڈا روڈ، خار ناواگی روڈ، خار صادق آباد، عنایت کلی روڈ کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ ان سڑکوں کے ساتھ ساتھ متصل علاقوں کے تمام بازار بھی مکمل طور پر کھلے رہیں گے۔
مقامی ذرائع کے مطابق باجوڑ میں رات کے اوقات میں شہری اپنے علاقوں کی حفاظت کے لیے پہرہ دیتے اور مسلح گشت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو روکنا اور اپنے علاقوں کو محفوظ بنانا ہے۔
ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں باجوڑ کے حالات میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور عمائدین و نوجوان جرگوں میں متفق ہوئے ہیں کہ اپنے علاقوں میں دہشت گردوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور امن و امان کی صورتحال کو ہر حال میں قائم رکھا جائے گا۔
مختلف علاقوں میں شہریوں نے اپنے جان و مال کے تحفظ کے لیے مسلح نوجوانوں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں، جو دن رات نگرانی اور گشت کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔