پاکستان نے سستے ڈرونز بھارت بھیجے، بھارت نے اربوں جھونک دئیے، کانگریس رہنما نے مودی سرکار کی پالیسیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 مئی 2025ئ)کانگریس ایم ایل اے کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سستے ڈرونز بھارت بھیجے، بھارت نے اربوں جھونک دئیے، چین نے پاکستان کو 5 ہزار ڈرونز دے کر بھارت کی کمزوری بے نقاب کر دی جبکہ مودی سرکار اربوں جھونکتی رہی،کانگریس رہنما نے بھارت کی عبرتناک شکست تسلیم کرلی، بھارت کی ذلت آمیز شکست پر کانگرس ایم ایل اے وجے واڈیٹیوار نے مودی اور بھارتی فوج پر تابڑ توڑ حملے کر دئیے ، کانگریس رہنما نے عبرتناک انجام کا اعتراف کرتے ہوئے مودی سرکار کی پالیسیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا،کانگریس کے ایم ایل اے وجے واڈیٹیوار نے مہنگی دفاعی خریداری اور بوسیدہ حکمت عملی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مودی سرکار پر زوردار وار کیا ہے اور انہوں نے مودی کی جنگی سوچ کو ناکام قرار دے دیا۔
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے 15 ہزار کے ڈرون گرانے کیلئے 15 لاکھ کا میزائل فائر کیا۔ مودی سرکار کی جنگی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام اور 5 ہزار سستے پاکستانی ڈرونز کے سامنے بھارتی دفاع بے بس ثابت ہوگیا۔کانگریس رہنما نے بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کو مودی سرکار کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کم لاگت میں حملہ کیا جبکہ بھارت نے عوام کے ٹیکس کا پیسہ بے دریغ ضائع کیا۔کاگنریس ایم ایل اے نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 3 سے 4 رافیل طیارے تباہ کر دیے، مگر مودی سرکار کی مجرمانہ خاموشی بدستور برقرار ہے۔ انہوں نے مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ رافیل سودے پر نعرے تھے، اب نقصان چھپایا کیوں جا رہا ہے؟۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے پہلگام حملے میں پاکستان کو کلین چٹ دیدی تھی۔سابق بھارتی وزیر خارجہ کے آپریشن سندور کی ناکامی پر ہوشربا انکشافات منظر عام پر آ گئے تھے۔یشونت سنہا نے آپریشن سندور کی ناکامی پر نریندرمودی، امت شاہ ، جے شنکر اوراجیت دووال سے سفارت کاری اور انٹیلی جنس کی ناکامی پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیاتھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے ایک انٹرویو میں پہلگام ڈرامے کو مودی کی سازش قرار دیتے ہوئے کہاتھا کہ یہ حملہ بہار کا الیکشن جیتنے کیلئے کروایا گیاتھا۔ہمارے وزیر خارجہ ہمیں کیوں نہیں بتاتے کہ حالیہ جنگ میں کتنا نقصان ہوا ہے؟۔یشونت سنہا کے مطابق مودی حکومت گودی میڈیا کے ذریعے آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کیلئے گمراہ کن پروپیگنڈا کررہی تھی۔ سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ مودی حکومت طیاروں کی تباہی کی اصل تعداد چھپاکر قوم کو گمراہ کر رہی تھی۔انہوں نے کہا تھاکہ تباہ ہونے والے طیاروں کی اصل تعداد چھپا کر قوم کو گمراہ کیا جا رہا تھا۔ مودی حکومت آپریشن سندور کو بہار الیکشن اور سیاسی فائدے کیلئے استعمال کرے گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سابق بھارتی وزیر خارجہ کانگریس رہنما نے مودی سرکار کی یشونت سنہا نے پاکستان نے ایم ایل اے کی ناکامی بھارت کی نے بھارت تھا کہ
پڑھیں:
برازیل میں برکس اجلاس: پہلگام حملے پر بھارت کو ایک اور سفارتی ناکامی
برازیل میں منعقد ہونے والے برکس (BRICS) سربراہی اجلاس میں بھارت کو ایک اور سفارتی دھچکا اُس وقت لگا جب اجلاس کے اعلامیے میں پہلگام حملے کی مذمت تو کی گئی، لیکن پاکستان کا ذکر تک نہ کیا گیا، حالانکہ بھارت کی بھرپور کوشش تھی کہ اس حملے کو پاکستان سے جوڑ کر اعلامیے میں اس کا نام شامل کروایا جائے۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے اجلاس کے دوران پاکستان مخالف الفاظ شامل کرنے کے لیے مسلسل دباؤ ڈالا، مگر برکس کے رکن ممالک نے غیر جانبدار مؤقف اپناتے ہوئے اعلامیے کو متوازن اور ذمہ دارانہ رکھنے پر اصرار کیا۔ اعلامیے میں صرف دہشتگرد حملوں کی مذمت کی گئی، مگر پاکستان کا ذکر شامل نہ ہونے کو بھارت کی سفارتی محاذ پر ایک نمایاں ناکامی قرار دیا جا رہا ہے۔
یہی نہیں برکس اجلاس میں چین اور روس کے سربراہان کی عدم شرکت نے بھی بھارت کے لیے ایک ناپسندیدہ پیغام دیا۔ چینی صدر شی جن پنگ 2012 کے بعد پہلی بار اس اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی بھی غیر حاضری نے برکس میں بھارت کی پوزیشن کو مزید کمزور کر دیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ رویہ اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ چین اور روس بھارت کے پاکستان مخالف بیانیے کو تقویت دینے کے حامی نہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت کو عالمی فورمز پر ایسی سفارتی سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ ایف اے ٹی ایف (FATF) میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے لیے بھارتی پروپیگنڈے کو پذیرائی نہ ملی اور پاکستان کامیابی سے اپنی پوزیشن واضح کرتا رہا۔
مزید پڑھیں: برکس کے حامی ممالک تیار رہیں، 10 فیصد اضافی ٹیکس لاگو ہوگا، صدر ٹرمپ کا انتباہ
کواڈ اتحاد کے وزرائے خارجہ اجلاس کے اعلامیے میں بھی بھارت کو وہ الفاظ شامل کروانے میں ناکامی ہوئی جو پاکستان پر براہِ راست الزام لگاتے، حالانکہ پہلگام حملے کی مذمت کی گئی تھی۔ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے 26 جون کے اعلامیے میں بھی پاکستان سے متعلق بھارتی الزامات کو کوئی تائید نہ ملی۔
بین الاقوامی مبصرین کے مطابق، یہ تمام مثالیں اس امر کی غمازی کرتی ہیں کہ عالمی برادری بھارت کی یکطرفہ اور جارحانہ سفارتی کوششوں کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے اور حقائق کی بنیاد پر موقف اپنانا چاہتی ہے، نہ کہ الزامات پر۔
برازیل کے برکس اجلاس میں سامنے آنے والا اعلامیہ نہ صرف پاکستان کے مؤقف کی کامیابی ہے، بلکہ یہ اس حقیقت کا اظہار بھی ہے کہ بین الاقوامی برادری بھارت کے الزامات کو بغیر ثبوت تسلیم کرنے پر آمادہ نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
BRICS FATF SCO برکس اعلامیہ بھارت کو سبکی پہلگام چین روس