وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
سٹی 42: وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا
وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے انتظامات شروع کر دیے اس سے قبل بجٹ 2 جون کو پیش کرنے کی تجویز تھی
ملک میں آئندہ مالی سال 2025-26 کیلئے وفاقی بجٹ 10جون کو پیش کیا جائے گا۔ترجمان وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ وفاقی بجٹ 10جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جبکہ اقتصادی سروے 9 جون کو پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ 2جون دی گئی تھی۔ اب بجٹ عید کے بعد پیش کیا جائے گا
برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا
دوسری جانب ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کا آج آخری روز تھا لیکن آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ کے اہداف پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر مذاکرات آئندہ ہفتے بھی جاری رہیں گے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
حکومت کا ملک میں ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ
اسلام آباد:حکومت پاکستان نے ملک میں ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطہ کار کے لیے "پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی" (PDAA) کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔
وزارت خزانہ نے اتھارٹی کے قیام کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، جو ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کی نگرانی، ریگولیشن اور لائسنسنگ کے امور سرانجام دے گی۔
نئی اتھارٹی کے قیام سے 25 ارب ڈالر کی غیر رسمی کرپٹو مارکیٹ کو ضابطے میں لایا جائے گا جبکہ قومی اثاثوں اور حکومتی قرضوں کی ٹوکنائزیشن کو ممکن بنایا جائے گا۔ اس اقدام سے نہ صرف ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان عالمی ڈیجیٹل دوڑ میں سنگاپور، یو اے ای اور جاپان جیسے ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا۔
حکام کے مطابق، PDAA نوجوانوں اور اسٹارٹ اپس کے لیے بلاک چین ٹیکنالوجی میں نئے مواقع پیدا کرے گی، جب کہ اضافی بجلی کے استعمال سے بٹ کوائن مائننگ کی راہ بھی ہموار ہوگی۔
حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اتھارٹی بین الاقوامی مالیاتی اداروں خصوصاً فیٹف کے تقاضوں کے مطابق کام کرے گی، جس کا مقصد مالیاتی جدت، سرمایہ کاری کے فروغ اور عالمی سطح پر پاکستان پر اعتماد کو بڑھانا ہے۔