Daily Ausaf:
2025-05-24@08:09:25 GMT

معروف سابق کپتان کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT

سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کپتان اینجلو میتھیوز نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ گال میں شیڈول ٹیسٹ 17 جون سے شروع ہوگا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اینجلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ جب بھی ان کے ملک کو ان کی ضرورت ہوگی وہ سفید بال فارمیٹ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔2009 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے آل راؤنڈر نے 119 ٹیسٹ میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کی جبکہ 34 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

ڈنمارک؛ ریٹائرمنٹ کی عمر 70 سال کرنے کا قانون منظور

ڈنمارک میں 2040 تک ریٹائرمنٹ کی عمر کو بتدریج بڑھاتے ہوئے 70 سال تک کردیا جائے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کی پارلیمان نے سرکاری اداروں میں مدت ملازمت سے متعلق ایک نیا قانون سے منظور کر لیا جس کے حق میں 81 جب کہ مخالفت میں صرف 21 ووٹ پڑے۔

پارلیمان سے منظور کیے گئے اس نئے قانون کے تحت ملک میں ریٹائرمنٹ کی عمر کو بتدریج بڑھا یا جائے گا جو 2040 تک 70 تک سال ہوجائے گی۔

اس وقت ڈنمارک میں ریٹائرمنٹ عمر 67 سال ہے جو 2030 میں 68 اور 2035 میں 69 سال ہو جائے گی۔

اگر ایسا ہوجاتا ہے تو ڈنمارک یورپی ممالک میں ریٹائرمنٹ کی سب سے زیادہ عمر والا ملک بن جائے گا۔

یاد رہے کہ ریٹائرمنٹ کی عمر میں تبدیلی کا یہ قانون ان افراد پر ہوگا جو 31 دسمبر 1970 کے بعد پیدا ہوئے ہیں۔

دنیا میں اوسط عمر میں اضافے اور بجٹ خسارے سے نمٹنے کے لیے متعدد ممالک نے حالیہ برسوں میں ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر غور شروع کردیا ہے۔

روایتی طور پر ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال رہی ہے تاہم اب اس میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔

زیادہ تر یورپی ممالک میں اس وقت ریٹائرمنٹ کی عمر 63 سے 67 کے درمیان کردی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سری لنکن بلے باز اینجلو میتھیوز کا ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • ڈنمارک؛ ریٹائرمنٹ کی عمر 70 سال کرنے کا قانون منظور
  • آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا
  • سری لنکا کے سابق کپتان اینجلو میتھیوز کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • معروف پنجابی شاعر تجمل کلیم طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • پنجابی ادب کا درخشاں ستارہ غروب، معروف شاعر تجمل کلیم انتقال کرگئے
  • سری لنکا میں نمک کا بحران شدت اختیار کر گیا
  • شاداب کی سلیکشن پر سابق کرکٹر بھڑک اُٹھے، مگر کیوں؟
  • سابق کپتان و ٹیم ڈائریکٹر “سعود شکیل” کی کپتانی کے گُن گانے لگے