کیا آپ کے لیے مویشی منڈی جانا مشکل ہے، تو اس کا حل ہے نا!
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
عید قرباں پر سب سے اہم مرحلہ قربانی کا جانور خریدنے کا ہوتا ہے، خاص طور پر شہری علاقوں میں جانور خریدنا ایک چیلنج بن چکا ہے کیوں کہ منڈی کے 2,3 چکر لگانا ضروری ہوتا ہے تاکہ آپ کو قیمتوں کا اندازہ ہوسکے لیکن منڈی جانا اور اس گرمی میں تمام اسٹالز دیکھنا اورن اپنا من پسند جانور خریدنا کوئی آسان کام نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مویشی منڈی سج گئی، اس سال جانوروں کی قیمتیں کیا ہیں؟
تاہم اب یہ مسئلہ بھی حل ہوتا جا رہا ہے۔ آن لائن شاپنگ سے تو سب واقف ہوں گے ہی؟ اب باقی اشیا کی طرح آن لائن جانور بھی دستیاب ہوتے ہیں۔
حسن گوٹ کلب کے نام سے ایک ویب سائٹ لانچ ہوئی ہے جس کو کھولنے کے بعد آپ کے سامنے 3 کٹیگریز آئیں گے سب سے پہلے آپ اگر آن لائن خریداری کرنا چاہتے ہیں تو باکس کو دبائیں جہاں بکروں کی تصاویر نظر آئیں گی، آپ کی آسانی کے لیے ہر بکرے کا وزن اور قیمت بھی آویزاں ہے ساتھ ہی کمپنی صرف 20 فیصد ایڈوانس ادا کرنے پر مفت ڈیلیوری سروس بھی دے رہی ہے۔
اس ویب سائٹ سے وابستہ عرفان نے وی نیوز کو بتایا کہ ویسے تو وہ 25 برس سے اس کاروبار سے منسلک ہیں لیکن کورونا وبا کے وقت ہم نے پہلی بار آن سہولت فراہم کی تھی اور ہمارے 50 فیصد خریدار اوورسیز پاکستانی ہیں جو قربانی کا جانور آن لائن خرید کر اپنی فیملی کو بھجوا دیتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آن لائن قربانی کا جانور 10 فیصد سستا ہوتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ہمیں اس کے منڈی کے چارجز نہیں دینے ہوتے اور اگر کسی کو خریدا ہوا بکرا پسند نہیں آیا تو ہم تبدیل کرلے بھی دیتے ہیں۔
مزید پڑھیے: عید قربان کی آمد: ’اگر مویشی منڈی میں مرغی لے آئیں تو وہ بھی ایک لاکھ کی ہوجائے‘
انہوں نے کہا کہ ہمارے اب تک 300 جانور آن لائن فروخت ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک بڑے جانوروں کی بات ہے تو وہ سب فروخت ہوچکے ہیں تاہم بکروں کی فروخت ابھی جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے کراچی بھر میں پوائنٹس موجود ہیں اگر کوئی فزیکلی جانور خریدنا چاہیے تو وہ وہاں وزٹ کر سکتا ہے۔
کمپنی نے ویب سائٹ پر اپنا پتا بھی دیا ہے گلستان جوہر کراچی بکرا پوائنٹ وزٹ کر سکتے ہیں اور جانور بھی لے سکتے ہیں۔
عاصم خان اور احتشام بھی کئی برسوں سے یہ کام کر رہے ہیں۔ وہ کال پر بکرے کی بکنگ لینے کے بعد بکرے گھر گھر ڈیلور بھی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: لاہور میں جدید طرز کی مویشی منڈی اور کیٹل ایرینا کی تعمیر کا منصوبہ کتنا مفید ثابت ہوگا؟
عاصم خان نے وی نیوز کو بتایا کہ وہ دونوں گزشتہ 5 برس سے یہ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 11 بکروں سے اس کام کا آغاز کیا تھا اور اب تک ہم 70 کے قریب بکرے بیچ چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی رقم بھیج دیتے ہیں اور ہم بکرا ڈیلیور کر دیتے ہیں، کسی کو بکرا دیکھنا ہو ہمارے پاس بھی آسکتا ہے۔
کراچی کے رہائشی دانیال احمد کا کہنا ہے کہ منڈی جانے کا اپنا مزا ہے، ٹولیوں کی شکل میں جانا اور جانور دیکھنا اس کی بات الگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ رات کو جاتے ہیں اور محلے کے سب ہی لڑکے ساتھ ہوتے ہیں جس میں انفرادی قربانی اور اجتماعی قربانی والے بھی ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ساری رات لگا کر بارگین کرنے کے بعد جانور خرید ہی لیا جاتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بکرا آن لائن کراچی گائے آن لائن مویشی آن لائن مویشی منڈی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بکرا ا ن لائن کراچی گائے ا ن لائن مویشی ا ن لائن مویشی منڈی مویشی منڈی انہوں نے دیتے ہیں آن لائن کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔