عید قربان کی آمد: ’اگر مویشی منڈی میں مرغی لے آئیں تو وہ بھی ایک لاکھ کی ہوجائے‘
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
دنیا بھر میں مسلمان ہر سال سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے عید الاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی کرتے ہیں جس کے لیے ہر شخص کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ خوبصورت اور اچھا جانور اللّٰہ کی راہ میں قربان کرے۔ پاکستان میں بھی ہر سال لوگوں کی ایک بڑی تعداد جانور قربان کرتی ہے۔ جس کے لیے عید الاضحیٰ سے قبل ملک بھر میں مویشی منڈیاں لگتی ہیں تاکہ شہری اپنی گنجائش کے حساب سے مناسب جانور خرید سکیں۔
حالیہ برسوں میں پاکستان میں کمر توڑ مہنگائی کے باعث لوگوں کی قوت خرید جواب دے گئی جس کی وجہ سے مویشی منڈیوں میں جانوروں کے خریداروں کی کمی آئی ہے اور وہ منڈیوں کا رخ نہیں کرتے۔ کیونکہ عید الاضحیٰ قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں جانوروں کی قیمتیں دگنی ہو جاتی ہیں۔ مویشی منڈی جانے والے شہری مویشی مہنگے ہونے اور بیوپاری خریدار نہ ہونے کے شکوے کرتے نظر آتے ہیں۔
خریداروں کا کہنا ہے کہ پچھلے سال جس قیمت میں گائے خریدتے تھے اس سال اس قیمت میں بکرے مل رہے ہیں، قیمتوں میں دگنا اضافہ ہو گیا ہے۔ کئی صارفین تو مہنگائی کے پیشِ نظر مرغی کی قربانی کا فتوے مانگتے نظر آتے ہیں۔
سینئر اداکار نعمان اعجاز بھی جانوروں کی قیمت سے پریشان نظر آتے ہیں انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں لکھا کہ ’اس وقت اگر مویشی منڈی میں مرغی بھی کھڑی کر دو تو اس کے بھی ایک لاکھ مانگ لیں گے‘۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ قربانی ایک عاجزانہ عبادت تھی، پر اب انا کی نمائش بن چکی ہے۔ جتنا بڑا جانور، اتنا بڑا غرور۔
انہوں نے جانوروں کی قیمتوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی پر جانوروں کی قیمتیں ایسے بتائی جاتی ہیں جیسے لگژری گاڑیوں کی نیلامی ہو۔ قربانی کی روح غرور کے نیچے دفن ہوتی جا رہی ہے۔ یہ عید نہیں، تماشہ ہے۔
قربانی، ایک عاجزانہ عبادت تھی، پر اب انا کی نمائش بن چکی ہے۔
جتنا بڑا جانور، اتنا بڑا غرور!
ٹی وی پر جانوروں کی قیمتیں ایسے بتائی جاتی ہیں جیسے لگژری گاڑیوں کی نیلامی ہو۔
قربانی کی روح غرور کے نیچے دفن ہوتی جا رہی ہے۔
یہ عید نہیں، تماشہ ہے۔
مومن کا وہ اندازِ باکمال کھو گیا…
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) May 23, 2025
خیال رہے کہ عید الاضحیٰ کے پیش نظر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر میں ’گو کیش لیس‘ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ مویشی منڈیوں میں نقد رقم کی بجائے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔
اب بیوپاری اور خریدار دونوں ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ بیوپاری چارے، پانی، پارکنگ اور دیگر ادائیگیاں بھی ڈیجیٹل طریقے سے انجام دے سکتے ہیں۔
اس مہم کے تحت مالیاتی لین دین میں سہولت اور اضافی حد کا اطلاق 20 مئی سے 16 جون تک ہوگا، اور یہ سہولت ملک بھر کی 54 مویشی منڈیوں میں دستیاب ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بکرے بیل جانوروں کی قیمتیں سنت ابراہیمی عید الاضحی عید قرباں قربانی مویشی منڈی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیل جانوروں کی قیمتیں سنت ابراہیمی عید الاضحی مویشی منڈی جانوروں کی قیمتیں مویشی منڈیوں میں عید الاضحی مویشی منڈی تے ہیں کے لیے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 18 سو روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 5 سو 43 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آ گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 46 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 96 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 3 سو 70 روپے پر آ گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر ریٹ کے باعث واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے