2025-05-23@18:04:50 GMT
تلاش کی گنتی: 5996

«جانوروں کی قیمتیں»:

    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مدت میں توسیع کا نوٹم میں مزید کہا ہے کہ بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے، یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون تک توسیع کردی گئی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔ پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی کے معاملے پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا، نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون 2025ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مدت میں توسیع کا نوٹم میں مزید کہا ہے کہ بھارتی...
    وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا کے ہمراہ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ 2024 میں ایک ہزار سے زائد دہشت گرد مارے گئے، بھارت کے علاوہ دنیا میں کونسا ملک دہشت گردی پر جشن مناتا ہے، بھارتی پراکسیز پیسے کیلئے بچوں کو قتل کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت 20 برس سے ریاستی دہشت گردی کررہا ہے، خضدار واقعے میں فتنۃ الہندوستان ملوث ہے، فتنۃ الہندوستان نے خضدار میں دہشت گردی اور بھارتی پشت پناہی کا اعتراف کیا، فتنۃ الہندوستان کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، یہ درندے ہندوستان کے پیسے پر بربریت کر رہے ہیں۔ بلوچ...
    6  اور 7 مئی کی درمیانی شب شروع ہونے والی پاک بھارت فوجی کشیدگی میں بھارت کو جہاں فوجی محاذ پر شدید ہزیمت اٹھانی پڑی وہیں اسے سفارتی محاذ پر بھی شدید ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے بھارت کے اندر شدید تنقیدی آوازیں اٹھ رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ اس کشیدگی میں ملک سفارتی تنہائی کا شکار ہو گیا ہے کیونکہ سوائے اسرائیل کے کسی بھی ملک نے بھارت کے مؤقف کی حمایت نہیں کی۔ دوسری طرف پاکستان کو جہاں ترکیہ، چین اور آذربائیجان کی جانب سے حمایت حاصل رہی وہیں دنیا کی بڑی طاقتوں نے بھی پاکستان کے مؤقف کی تائید کی۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی بڑھتی سفارتی تنہائی امریکی...
    اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم سے ملاقات میں دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی موقف کو اجاگر کرنے اور بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیز ایجنڈے کو دنیا کے سامنے رکھنے کے حوالے سے وزیراعظم سے رہنمائی لی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے زیر قیادت وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں سینیٹر شیری رحمان اور سابق وفاقی وزیر حنا ربانی کھر شامل تھیں، بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی موقف کو اجاگر کرنے اور بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیز ایجنڈے کو دنیا کے سامنے رکھنے کے حوالے سے وزیراعظم سے رہنمائی لی۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس قومی سفارتی کام کے حوالے سے...
     سٹی42:  خضدار میں سکول بس پر بہت زیادہ بارودی مواد سے لدی ہوئی گاری کے ساتھ خودکش حملہ نے پاکستان کو  بلوچستان میں بھارت کے پراکسی دہشتگردوں "فتنہ الہندوستان" کے حتمی خاتمہ کے لئے فیصلہ کن اقدامات کرنے پر مجبور کر ڈالا ہے۔ کل جمعرات کے روز کور کماندرز کانفرنس میں دیگر سکیورٹی امور کے ساتھ  بلوچستان مین انڈین پراکسیز کی ھالیہ کارروائیوں پر خاص طور سے غور کیا گیا اور خاص الخاص فیصلے کئے گئے، اس کے بعد آج جمعہ کے روز آرمی کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے سیکرٹری داخلہ کے ساتھ نیوز کانفرنس میں بھارت کی بلوچستان مین مداخلت اور دہشتگردوں کی سرپرستی کی مکمل داستان ثبوتوں کے ساتھ میڈیا کے سامنے پیش کی۔ جنرل احمد...
     سینئر صحافی حامد میر نے بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو بے نقاب کردیا۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر نے اپنی تحقیق سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرتے ہوئے دستاویزی ثبوتوں کی مدد سے بتایا ہے کہ مودی حکومت کا اصل مسئلہ دہشت گردی نہیں بلکہ پاکستان اور اسلام ہے۔ حامد میر نے اپنے شو میں بھارتی مصنفین کی کتابوں اور بھارتی سیاستدانوں کے بیانات کی مدد سے ثابت کیا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس جنوبی ایشیا کے 8 ممالک کو اکھنڈ بھارت میں ضم کر کے مسلمانوں اور عیسائیوں کو ہندو بنانا چاہتی ہے۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)سینئر صحافی حامد میر نے بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو بے نقاب کردیا۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر نے اپنی تحقیق سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرتے ہوئے دستاویزی ثبوتوں کی مدد سے بتایا ہے کہ مودی حکومت کا اصل مسئلہ دہشت گردی نہیں بلکہ پاکستان اور اسلام ہے۔حامد میر نے اپنے شو میں بھارتی مصنفین کی کتابوں اور بھارتی سیاستدانوں کے بیانات کی مدد سے ثابت کیا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس جنوبی ایشیا کے 8 ممالک کو اکھنڈ بھارت میں ضم کر کے مسلمانوں اور عیسائیوں کو ہندو بنانا چاہتی ہے۔ بھارت کے واٹر بم کو ڈی فیوز کرنا بہت ضروری...
    جب عمر غفار سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے یہ مذاق کے طور پر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھا جی نگر میں ایک کمپنی میں کام کرنے والے نوجوان پر ایک مشین پر "پاکستان زندہ باد" لکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس کے ملک سے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے نوجوان کے گھر کی تلاشی لی جہاں کوئی خاص چیز موصول نہیں ہوئی۔ ملزم کا نام عمر شیخ غفار بتایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق 19 مئی کو عمر شیخ غفار کمپنی میں کام کر رہا تھا۔ رات 11 بجے کمپنی کے سجیت تندورے نے سکیورٹی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 مئی 2025ء) 23 مئی جمعے کو واشنگٹن سے موصولہ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ٹرمپ نے یورپی یونین کے تجارتی بلاک پر امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں تعطل سے کام لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے یورپی یونین پر درآمدات کے سلسلے میں سیدھے سیدھے 50 فیصد ٹیکس لگانے کی دھمکی دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ''ٹروتھ سوشل‘‘ پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ یکم جون 2025 ء سے یورپی یونین پر براہ راست 50 فیصد ٹیرف یا محصولات عائد کرنے کی سفارش...
    تصویر سوشل میڈیا۔ پاکستان نیوی وار کالج کے 54ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقاد کیا گیا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں 118 افسران کو ڈگریاں تفویض کی گئیں، فارغ التحصیل افسران میں دوست ممالک کے 44 افسران بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے اپنے خطاب میں جنگی نوعیت میں تبدیلی اور سمندری سلامتی کو درپیش نئے خطرات کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انھوں نے کہا پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت کا واضح ثبوت ہے، غیر ریاستی عناصر کے...
    پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی برائے جموں و کشمیر کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدتی کے تناظر میں بھی مسئلہ کشمیر نمایاں اہمت رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی برائے جموں و کشمیر کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون کی قیادت میں اراکین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن کی وساطت سے ہماری برطانیہ کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے. اس موقع پر رکن کمیٹی ریاض خان فتیانہ اور ملک انور تاج بھی موجود تھے۔ رانا محمد قاسم نون نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدتی کے تناظر میں بھی مسئلہ کشمیر نمایاں اہمت رکھتا ہے۔...
    بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی۔ ڈان نیوز کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی 24 جون 2025 صبح 4 بج کر 59 منٹ تک بڑھائی گئی ہے۔ بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے، یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہو گی۔ واضح رہے کہ 23 اپریل کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں منگل کو 26 سیاحوں کی مبینہ ہلاکت کے بعد سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 24 اپریل کو پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود، سرحدی آمد و...
    انڈیا کے سکھوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ یکم سے 6 جون تک بھارتی پنجاب میں واقع ایئر فورس کے اڈوں کی بجلی اور پانی بند کریں گے۔ سکھوں کی تنظیم ’سکھس فار جسٹس‘ کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ میں بتایا ہے کہ 13 مئی کو ہندو دہشتگرد نریندر مودی آدم پور ایئر فورس بیس پر پہنچا، اس نے بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگائے لیکن  آج 23 مئی کو سکھ جتھے کے کارکنوں نے آدم پور ایئر فورس بیس کے علاقے خرد پور میں ایسے بینرز لگائے گئے ہیں جن میں سکھوں نے پاکستانی فوج کو خوش آمدید کہا اور پاکستانی فوج کو سپورٹ کا ایک بار پھر اعلان...
    —فائل فوٹو پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی 24 جون صبح 4 بج کر 59 منٹ تک بڑھا دی گئی۔ پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کردیپاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو 2 گھنٹوں کا اضافی وقت درکار ہوگا، بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش سے پاکستان کو بھی لاکھوں ڈالر یومیہ کا نقصان ہوگا۔ پی اے اے کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے بتایا ہے کہ یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہو گی۔پی اے اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی ایئر لائنز یا...
     سٹی 42: پاکستانی فضائی حدود پر بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی 24 جون تک بڑھا دی گئی پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لئے طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے،پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہو گی،بھارتی پروازیں پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گی، واضح رہے پاک بھارت کشیدگی پر   پاکستان نے بھارتی  طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود پر پابندی لگا رکھی ہے ۔ جس پر  بھارت کو کروڑوں ڈالر کا نقصان بھی ہوچکا ہے   برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا  
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین پر شدید تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ 1 جون 2025 سے یورپی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی سفارش کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کا قیام بنیادی طور پر امریکہ سے تجارتی فائدہ اٹھانے کے لیے کیا گیا تھا اور یہ امریکہ کے لیے نہایت مشکل تجارتی شراکت دار ثابت ہوئی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کی تجارتی رکاوٹیں، ویٹ ٹیکس، کارپوریٹ سزائیں، مالیاتی چالاکیاں اور امریکی کمپنیوں کے خلاف غیر منصفانہ قانونی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق، ان عوامل نے امریکہ کو سالانہ 250 ملین ڈالر سے زائد کا...
    وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملک کی داخلہ اور خارجی سکیورٹی پر بھی بات چیت کی گئی۔بلاول بھٹو زرداری نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے کیے گئے رابطوں بارے آگاہ کیا، ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے وزارت خارجہ میں ہونے والی بریفنگ بارے آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران وزیراعظم میاں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری میں بھارتی کشیدگی کے بعد کی تازہ ترین صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 مئی 2025) پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی ( پی اے اے) نے بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی۔ ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پاکستانی فضائی حدود پر بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی 24 جون 2025 صبح 4:59 بجے تک بڑھا دی گئی۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے۔ یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہوگی۔ بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کے زیر انتظام کوئی بھی پرواز پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکے گی۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلے کے بعد 23مئی تک فضائی حدود بند...
    قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بیان دیا کہ انڈیا نے حملہ کرکے جو نقصان پہنچایا اس سے زیادہ نقصان ایک سیاسی جماعت نے 9 مئی کو پہنچایا، وزیر اعلی کا یہ بیان پاکستان کی سلامتی کیخلاف ہے، کیا ہمارے معصوم بچے، عورتیں اور عام شہری جو شہید ہوئے ان کی جانوں کی وزیراعلی کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں، وزیراعلیٰ نے پاکستان تحریک انصاف کے بغض میں بھی پاکستان کی سلامتی کیخلاف بیان دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیان کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی۔ قرارداد اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ فرخ جاوید مون، احمر بھٹی، علی امتیاز، معین...
    اسلام آباد: پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی۔ ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پاکستانی فضائی حدود پر بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی 24 جون 2025 صبح 4:59 بجے تک بڑھا دی گئی۔ بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے۔ یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہوگی۔ بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کے زیر انتظام کوئی بھی پرواز پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکے گی۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلے کے بعد 23مئی تک فضائی حدود بند کی گئی تھی جس میں اب مزید ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی ، جس میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دینے کےلیے قائم حکومتی وفد کے دوروں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس کے علاوہ حکومتی وفد کے مختلف دوروں میں پاکستان کے بیانیے سے متعلق امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، شیری رحمان، رانا ثناء اللّٰہ اور مصدق ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا  
    اسلام آباد ( نیوز    ڈیسک ) سیکرٹری داخلہ محمدخرم آغا نے کہا کہ خضدار میں دہشتگردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا،خضدار میں بزدلانہ حملے میں چھ بچے شہید ہوئے۔ دہشتگردوں نے سکول کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فتنہ الہندوستان اس حملے میں ملوث ہے۔ فتنہ الہندوستان نے امن کو سبوتاژ کیا ہے۔ واقعہ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے گا۔ وہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے سکول کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا۔ یہ حملہ سکول بس پر نہیں ہماری اقدار پر تھا۔ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، غم میں برابر کے شریک ہیں۔...
    پیرس: فرانس میں بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق ایک بڑے کریک ڈاؤن میں 55 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان افراد پر بچوں کی فحش تصاویر رکھنے، تقسیم کرنے اور باقاعدگی سے دیکھنے کے الزامات ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گرفتار شدگان میں ایک پادری، ایک پیرامیڈک اور ایک میوزک ٹیچر شامل ہیں۔ ان کے خلاف کارروائی فرانسیسی تنظیم OFMIN (جو نابالغوں کے خلاف تشدد کی روک تھام کرتی ہے) کی جانب سے کی گئی۔ ان افراد کو فرانس کے 42 مختلف علاقوں سے پکڑا گیا ہے، اور ان کی عمریں 25 سے 75 سال کے درمیان ہیں۔ یہ گرفتاریاں 10 ماہ کی تحقیقات کے بعد عمل میں آئیں۔ تنظیم کے مطابق یہ...
    —فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے ملک دین خیل میں جنگل سے 3 افراد کی لاشیں ملیں ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں مقتولین کو گزشتہ روز مسلح افراد اغوا کر کے لے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق تینوں مقتولین کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ فیصل آباد: میاں، بیوی اور 3 بیٹیوں کی لاشیں برآمدپولیس کے مطابق شوہر طاہر نے بیوی اور بچیوں کو نیند آور گولیاں کھلا کر بے ہوش کیا اور پھر وزنی چیز مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے لاشیں ورثا کے حوالے کردی ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کے تلاش شروع کردی ہے۔
    پاکستان میں پونے تین کروڑ آوٹ آف سکول بچوں کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے،ڈاکٹر ملک ابرارحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: فاطمہ جنا ح ویمن یونیورسٹی میں منعقدہ ”قانون سے آگاہی اور ایجوکیشن فار آل“ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان پرائیویٹ سکولزاینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹرملک ابرارحسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں پونے تین کروڑ آوٹ آف سکول بچوں کو سکول میں لانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں تعلیم دشمن سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے حکومتی سطح پر لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ گزشتہ روزفاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ال ولایت ارگنائزیشن کے تعاون سےمنعقدہ آگاہی سیمینار میں ڈاکٹر...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت 20 سال سے ریاستی دہشتگردی کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے ، بھارت خطے کا امن سبوتاژ کر رہاہے ، فتنہ الہندوستان خضدار میں بچوں کی شہادت کا ذمہ دار ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دہشتگردوں کو فنڈنگ فراہم کر رہاہے ، مکتی باہنی اور سقوط ڈھاکہ اس کی واضح مثال ہے ، 2009 میں پاکستان نے بھارت کی دہشتگردی کے ثبوت بھارت کے وزیراعظم کو یئے جبکہ 2016 میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت دنیا کے سامنے رکھے ، مختلف گرفتار دہشتگردوں نے بھارت کی پشت پناہی کا اعتراف کیاہے ، فتنہ الہندوستان خضدار میں بچوں کی شہادت کا ذمہ دار ہے ،...
    پاکستان کی سلامتی ہر صورت یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ ،بیرونی جارحیت، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف عوام کے اعتماد پورا اترنے کیلئے پْرعزم ہیں، فیلڈر مارشل عاصم منیر کانفرنس کا آغاز آپریشن بنیان مرصوص اور بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت گردی کے حملوں میں شہید ہونے والوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس نے پاکستان کی سلامتی ہر صورت یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتشار اور خوف کی فضا پیدا کرنے کے لیے بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے ملک دشمن عناصر کو قومی عزم اور مکمل استعداد کے...
    ( بھارت سندھ طاس معاہدہ جاری نہیں رکھتا تو ) بھارتی حملے کا مقابلہ کرنے کیلئے جو عسکری منصوبے اپنائے گئے ہیں وہ کئی دہائیوں تک زیر مطالعہ رہیں گے، لیفٹیننٹ احمد شریف چوہدری پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا الجزیرہ کو انٹرویو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی حملے کا مقابلہ کرنے کیلئے جو عسکری منصوبے اپنائے گئے ہیں وہ کئی دہائیوں تک زیر مطالعہ رہیں گے، بھارت سندھ طاس معاہدہ جاری نہیں رکھتا تو کشمیر کی آزادی پر تمام 6 دریا پاکستان کے ہوں گے،قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کو...
    بھارت کی ویمن کرکٹر اور یو پی پولیس کی ڈی ایس پی دپتی شرما کی قریبی دوست نے لاکھوں کا چونا لگادیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی خاتون کرکٹر کے فلیٹ سے قریبی دوست نے 25 لاکھ کی بڑی رقم چرائی، جو سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آروشی اپنی دوست دیپتی شرما کے فلیٹ پر پہنچی اور وہاں سے زیورات، نقدی اور غیر ملکی کرنسی چرالی، جس کی شکایت کرکٹر کے بھائی نے پولیس کو کروائی۔ مزید پڑھیں: "جنگی میدان میں شکست؛ پاک بھارت ٹیمیں اب ایک گروپ میں نہیں ہونگی" دپتی کے بھائی سمیت شرما نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بہن کہرائی کے قریب فلیٹ ہے اور دہلی...
       کٹھمنڈو(آئی این پی )پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کر لی۔انہوں نے نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کینچن جنگا کو سرکیا جس کی بلندی 8,650 میٹر ہے۔ پاکستانی کوہ پیما یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں جنہوں نے آٹھ ہزار میٹر سے بلند بارہ چوٹیاں سر کی ہیں۔اس سے قبل نائلہ کیانی مانٹ ایورسٹ، کے ٹو، ناگا پربت سمیت دیگر بلند چوٹیوں پر بھی قومی پرچم لہرا چکی ہیں۔ مزید :
    سڈنی: آسٹریلیا کی جنوب مشرقی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے تین افراد ہلاک اور ہزاروں افراد محصور ہو گئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے علاقے ہنٹر اور مڈ نارتھ کوسٹ شدید متاثر ہوئے ہیں، جہاں کئی دیہات مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق اب تک 590 افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے جن میں کئی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے چھتوں سے نکالا گیا۔ حکام کے مطابق 50,000 سے زائد افراد کو انخلا کی تیاری کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ 140 فلڈ وارننگز جاری ہیں۔ 9,500...
    خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے طلباء و طالبات کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں شامل طالب علم حیدر اور طالبہ ملائکہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ شہداء میں 5 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں۔ سیکیورٹی اداروں نے اس بزدلانہ حملے کو بھارت کی جانب سے بلوچستان میں پراکسی دہشت گردی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خضدار حملہ فتنہ الہندوستان اسپانسرڈ گروہ نے کیا، جو بھارت کے ایما پر پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں: خضدار: اسکول بس پر دہشتگرد حملہ، اقوام متحدہ کی شدید مذمت سیکیورٹی ذرائع...
    ویب ڈیسک:کوٹری میں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر پسند کی شادی نہ ہونے پر دل برداشتہ ہو کر دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی،واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے فوری طور پر تلاش کا عمل شروع کر دیا ہے۔   ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ  چھلانگ لگانے والے نوجوان کی شناخت فرید خان ولد فرقان خان کے نام سے ہوئی ہے۔  عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فرید خان اپنے والد کے ساتھ موٹرسائیکل پر اپنے گھر، خدا کی بستی کوٹری، جا رہا تھا۔جیسے ہی وہ کوٹری پل پر پہنچے، نوجوان نے اچانک موٹرسائیکل سے اتر کر دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا   ...
    پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کو سر کرکے نیا سنگ میل عبور کرلیا۔ نائلہ کیانی نے جمعرات کی شام دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا پر کیمپ فور سے سفر شروع کیا تھا اور آج صبح 6 بجے ٹاپ پر پہنچیں، انہوں نے 8586 میٹر بلند چوٹی پر پاکستان کا پرچم بلند کرلیا۔ کینچن جونگا چوٹی بھارت اور نیپال کی سرحد پر واقع ہے اور یہ بھارت میں بلند ترین چوٹی ہے۔ نئے سنگ میل کو عبور کرنے کے بعد نائلہ کیانی کا کہنا تھا کہ اس کارنامہ پر فخر ہے لیکن میرا سفر ابھی ختم نہیں ہوا اور کینچن جونگا سر کرنا میرے لیے ایک ذاتی کارنامہ نہیں۔...
    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 مئی 2025ئ)کانگریس ایم ایل اے کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سستے ڈرونز بھارت بھیجے، بھارت نے اربوں جھونک دئیے، چین نے پاکستان کو 5 ہزار ڈرونز دے کر بھارت کی کمزوری بے نقاب کر دی جبکہ مودی سرکار اربوں جھونکتی رہی،کانگریس رہنما نے بھارت کی عبرتناک شکست تسلیم کرلی، بھارت کی ذلت آمیز شکست پر کانگرس ایم ایل اے وجے واڈیٹیوار نے مودی اور بھارتی فوج پر تابڑ توڑ حملے کر دئیے ، کانگریس رہنما نے عبرتناک انجام کا اعتراف کرتے ہوئے مودی سرکار کی پالیسیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا،کانگریس کے ایم ایل اے وجے واڈیٹیوار نے مہنگی دفاعی خریداری اور بوسیدہ حکمت عملی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مودی سرکار پر زوردار وار...
    پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کینچن جنگا کو سر کرلیا جس کی بلندی 8,650 میٹر ہے۔نائلہ کیانی یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں جنہوں نے آٹھ ہزار میٹر سے بلند بارہ چوٹیاں سر کی ہیں۔ اس سے قبل وہ ماونٹ ایورسٹ، کے ٹو، ناگا پربت سمیت دیگر بلند چوٹیوں پر بھی قومی پرچم لہرا چکی ہیں۔نائلہ کیانی کی یہ کامیابی نہ صرف پاکستانی خواتین کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ ملک کے کوہ پیمائی کے شعبے میں ایک نئی تاریخ بھی رقم کر رہی ہے۔
    خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ  فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں  شہید ہونے والے طلبا  کی تعداد 5 ہو گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس دہشت گردانہ حملے میں حیدر شہید  شدید زخمی ہوگیا تھا، جو دورانِ علاج جانبر نہیں ہو سکا۔ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں 4 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں۔ بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں اور ذلت آمیز شکست و ہزیمت کے  بعد  بزدلانہ کارروائیوں  پر اتر آیا  ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بے امنی پھیلانے کے لیے بھارت اپنی پراکسیوں کا استعمال کر رہا ہے۔  ان  معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنۃ الہندوستان اور ان کے...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاکستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ :اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئےپاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں ایک اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی  شدید الفاظ میں مذمت کی۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی اپنی تمام شکلوں اور مظاہر میں بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔ کوئی بھی دہشت گردانہ کارروائی، چاہے اس کے مقاصد کچھ بھی ہوں، جب بھی، جہاں بھی اور جس نے بھی اس کا ارتکاب کیا ہو، ایک...
    نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ سلامتی کونسل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ حملہ "بزدلانہ اور سنگدل" تھا، جس میں 6 افراد شہید ہوئے، جن میں 4 طلبہ شامل تھے، جب کہ 53 افراد زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر اسکول کے بچے تھے۔ کونسل نے پاکستان کے عوام، حکومت اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش ظاہر کی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہر قسم کی دہشت گردی عالمی امن و سلامتی کے لیے...
    اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا پہلے کی طرح منہ توڑ جواب ملے گا۔ انتہا پسند سیاسی جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حالیہ تقریر کو خطرناک قرار دیتے ہوئے پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ اگر نئی دہلی نے کوئی بھی اشتعال انگیزی کی تو اسلام آباد اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات محض اشتعال انگیزی نہیں بلکہ علاقائی سلامتی کے لیے سنجیدہ خطرہ ہیں۔...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے خضدار میں اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کو بزدلانہ اور قابلِ نفرت فعل قرار دے دیا۔ سلامتی کونسل کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کہا کہ حملے میں 4 بچوں سمیت 6 پاکستانی جاں بحق اور 53 زخمی ہوئے ہیں۔ دہشت گردی عالمی امن و سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے، ذمے داروں، مالی مدد گاروں اور منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ سلامتی کونسل کی جانب سے تمام ریاستوں سے پاکستان سے تعاون کی...
    برطانیہ میں درجہ حرارت بڑھنے کیساتھ جہاں گرمی کی لہر شدت اختیار کر رہی ہے وہیں ماحولیاتی ایجنسی کی طرف سے بارشیں نہ ہونے کی شکل میں خشک سالی کا خطرہ سر اٹھا سکتا ہے ۔ مئی کے دوران گرمی کی لہر میں تیزی آئی جبکہ یکم مئی کو درجہ حرارت 29.3سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ ماحولیاتی ایجنسی نے خبردار کیا ہے اگر قابل ذکر بارشیں نہ ہوں تو خشک سالی کے درمیانے خطرے میں ہوں گے۔ ایک پیش گوئی کے مطابق ہفتے کے اختتام تک موسمی تبدیلی متوقع ہے‘ کم دباؤ بحراوقیانوس سے داخل ہوتا ہے جس سے بارش کا ضروری سلسلہ شروع ہو سکتا ہے مغربی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ شمالی مغربی سکاٹ...
    وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کےلیے غذا کا درست انتخاب بے حد اہم ہے۔ کچھ غذائیں ایسی ہوتی ہیں جو اگر روزمرہ خوراک کا حصہ بن جائیں تو وزن گھٹانے میں حیرت انگیز مدد دے سکتی ہیں۔ یہ غذائیں عام طور پر کیلوریز میں کم لیکن فائبر، پروٹین یا صحت مند چکنائیوں سے بھرپور ہوتی ہیں، جو دیر تک پیٹ بھرے ہونے کا احساس دیتی ہیں اور مجموعی طور پر کم کھانے میں مدد کرتی ہیں۔ یہ خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھتی ہیں، نظامِ ہضم کو بہتر بناتی ہیں اور میٹابولزم کو تیز کرتی ہیں۔ یہاں 9 ایسی غذاؤں کی فہرست دی جا رہی ہے جنہیں وزن کم کرنے کے لیے اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ...
    پشاور: مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ مہمند ڈیم 213 میٹر بلند دنیا کا پانچواں بلند ترین سی ایف آر ڈی ڈیم ہوگا جس کی تعمیر 2027-28 تک مکمل ہوگی،  سیلاب سے بچاؤ میں مہمند ڈیم کلیدی کردار ادا کریگا جس سے سالانہ اربوں روپے کا فائدہ ہوگا۔ مہمند ڈیم دریائے سوات پر صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں تعمیر ہو رہا ہے، پراجیکٹ کے 14 مختلف مقامات پر دن رات تعمیراتی کام جاری ہے جس سے وقت کی بچت بھی ہورہی ہے۔ مہمند ڈیم سیلاب پر قابو پانے، بجلی کی پیداوار، زرعی زمین کی آبپاشی کیلئے مفید ثابت ہوگا۔ منصوبے سے سالانہ 2.86 ارب یونٹ ماحول دوست بجلی کی پیداوار حاصل ہوگی۔ پراجیکٹ سے سالانہ 51 ارب روپے کے...
    آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی افواج کی تاریخی شکست پر بھارتی سیاست میں بھونچال اب بھی موجود ہے۔ یہ بھی پڑھیں:آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کو کم کرنے کے لیے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب بھارت کی ذلت آمیز شکست پر کانگریسی ایم ایل اے وجے واڈیٹیوار نے مودی اور بھارتی فوج پر تابڑ توڑ حملے کر دیے۔ مہنگی دفاعی خریداری اور بوسیدہ حکمت عملی پر کانگریس نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کانگریس کے ایم ایل اے وجے واڈیٹیوار نے مودی کی جنگی سوچ کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے سستے ڈرونز بھارت بھیجے، بھارت نے اربوں جھونک دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کو 5 ہزار ڈرونز دے کر...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ظالمانہ اور بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ اس المناک واقعے میں کم از کم 6 پاکستانی شہری، جن میں 4 بچے شامل ہیں، شہید اور 53 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 39 کا تعلق بھی بچوں سے ہے۔ سلامتی کونسل کے اراکین نے متاثرہ خاندانوں، حکومتِ پاکستان اور عوام سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: خضداراسکول بس دھماکا: ایک باپ جس کی دنیا ہی لٹ گئی بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردی، چاہے کسی بھی شکل...
    دفتر خارجہ نے بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اور غیر قانونی فروخت کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری بلیک مارکیٹ کا وجود بھارت کے جوہری سلامتی کے نظام پر سنگین سوالیہ نشان ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو اپنے جامع جوہری تحفظاتی نظام اور مضبوط کمانڈ اینڈ کنٹرول اسٹرکچر پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ سابق امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جیسے انتہا پسند سیاستدان کے متنازع بیان کی بنیاد پر پاکستان پر سوالات اٹھائے۔ مزید پڑھیں: جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں امریکی صدر بننے کے لائق نہیں، جان بولٹن ترجمان...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے بینچ پر اعتراضات سے متعلق سنی اتحاد کونسل کے اعتراضات مسترد کردیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں گیارہ رکنی آئینی بنچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی اپیلوں پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ کے گیارہ رکنی آئینی بنچ نے جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس عرفان سعادت خان کو آئینی بنچ کا حصہ بنانے، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس عقیل عباسی کو بنچ میں واپس لانے یا ان کو دعوت دینے پر ان کے انکار کے سبب جوڈیشل کمیشن اجلاس بلا کر نئے ججز آئینی بنچز کیلئے نامزد کرنے اور 26 آئینی ترمیم پر حتمی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے عالمی بینک کے وفد نے ملاقات کی جس کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان میں پائیدار ترقی اور طویل مدتی معاشی استحکام کے لیے سی پی ایف کی اہیمت اور کردار پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے درمیان وزارتِ خزانہ میں ملاقات ہوئی، عالمی بنک کے وفد کی قیادت بنک کی منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز اینا بیئرڈے کر رہی تھیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کا مقصد دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا، عالمی بینک کی مالی امداد کے منصوبوں کا جائزہ لینا، اور حال ہی میں ورلڈ بینک کے اشتراک...
    کوٹری: کوٹری میں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر پسند کی شادی نہ ہونے پر دل برداشتہ ہو کر دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی۔ واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے فوری طور پر تلاش کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، چھلانگ لگانے والے نوجوان کی شناخت فرید خان ولد فرقان خان کے نام سے ہوئی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فرید خان اپنے والد کے ساتھ موٹرسائیکل پر اپنے گھر، خدا کی بستی کوٹری، جا رہا تھا۔ جیسے ہی وہ کوٹری پل پر پہنچے، نوجوان نے اچانک موٹرسائیکل سے اتر کر دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی۔ مزید پڑھیں: حیدرآباد اور کوٹری سے خاتون سمیت پانچ لاوارث لاشیں برآمد...
    آج کا امریکا بلا شرکت غیرے دنیا کی واحد سپرپاور ہے، طاقت کا مرکز ہے، اختیارات کا محور ہے اور عالمی سطح پر رونما ہونے والے واقعات میں اس کا مرکزی کردار مسلمہ ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے چار ماہ کے مختصر سے دور صدارت میں برق رفتاری سے دنیا کے مختلف ملکوں کے درمیان کشیدگی کو ختم کرانے، امن کی بحالی اور جنگوں کو رکوانے میں ثالثی کا جو کردار ادا کیا ہے اور جو مساعی وہ کر رہے ہیں وہ یقینا قابل تعریف اور عالمی امن کے لیے احسن اقدام ہے۔  اسی باعث دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ میں صدر ٹرمپ کے اس مثبت کردار کی تحسین کی جا رہی ہے۔ شام پر عائد پابندیوں کے...
    برطانوی سفارتخانے کے وفد نے برطانوی نژاد قیدی علی حسن سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ سفارتی عملہ نے ملزم سے جیل میں فراہم سہولیات، صحت، قانونی امور پر معلومات حاصل کیں، برطانوی اہلکار نےقیدی کی خیریت دریافت کی اور ان کے موجودہ حالات سے آگاہی حاصل کی۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی سفارتی عملہ نے اڈیالہ جیل میں ایک قیدی سے 30 منٹ تک ملاقات کی۔ جیل ذرائع کے مطابق برطانوی وفد میں 2 خواتین مس لالین، مس سنینا اور ایک مرد سکیورٹی افسر ثاقب عباسی شامل تھے، برطانوی سفارتخانے کے وفد نے برطانوی نژاد قیدی علی حسن سے ملاقات کی۔ برطانوی نژاد قیدی ملزم علی حسن کو قونصلر رسائی فراہم کر دی گئی جس کے تحت وفد نے قیدی سے...
    ممبر اسٹینڈنگ کمیٹی ثوبیہ خان کا کہنا تھا کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج کے پی سی ون میں 24 وینٹی لیٹر درج ہے جبکہ تیمرگرہ میڈیکل کالج کے لیے 36 وینٹی لیٹر خریدے گئے، 4 وینٹی لیٹر تیمرگرہ ٹیچنگ اسپتال میں موجود ہیں جبکہ 32 وینٹی لیٹر اسپتال سے غائب ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹینڈنگ کمیٹی محکمہ صحت کی رکن و ممبر صوبائی اسمبلی ثوبیہ خان نے تیمرگرہ میڈیکل کالج میں بڑے مالی اسکینڈل کا انکشاف کر دیا۔ تیمرگرہ میڈیکل کالج کے لیے سازو سامان کی خریداری کے حوالے سے محمکہ صحت کے اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اسٹینڈنگ کیمٹی نے تیمرگرہ میڈیکل کالج اور تیمرگرہ ٹیچنگ اسپتال کا دورہ کرکے میڈیکل کالج کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو حکام کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے گھناؤنا فعل قرار دیا ہے۔سیکرٹری جنرل نے اپنے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایسے ہولناک اقدام کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا اور سفارتی اہلکاروں پر حملے قابل مذمت ہیں۔ Tweet URL انہوں نے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں، عزیزوں اور اسرائیل کی حکومت سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کہا ہے۔(جاری ہے) امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ایک یہودی...
    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس سے ایک ماہ میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 7 ہوگئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔ قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ بعد ازاں دونوں نوجوانوں کی تشدد زدہ اور گولی لگی لاشیں قریبی علاقے سے مل گئیں۔ لاشوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ بھارتی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ نوجوان مسلح تھے اور مقابلے میں گولیوں کا نشانہ بنائے جس میں ایک...
    نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے کہاہے کہ جن در یاؤں پر بھارت کا حق ہے، ان کا پانی پاکستان کو نہیں ملے گا،پاکستانی معیشت دہشت گرد حملوں کی قیمت چکائے گی۔ پاکستان سے متصل بھارت کی شمال مغربی ریاست راجھستان میں ایک عوامی تقریب سے خطاب  نریندرمودی نے گزشتہ ماہ یعنی اپریل کی 22 تاریخ کو پہلگام میں ہونے والے حملے ، جس میں 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن کی اکثریت ہندوؤں کی تھی، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے نئی دہلی کو پانی کی تقسيم کے معاہدے کی معطلی پر مجبور کیا  ۔انہوں نے روایتی الزام دہراتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے بھارت کے خلاف دہائیوں سے دہشت گردی کو ایک پالیسی کے...
    ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت پر طویل مدتی جامع منصوبہ پیش کردیا گیا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت کے حوالے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت پر طویل مدتی جامع منصوبہ پیش کیا گیا۔ گیس شعبے میں مزید اصلاحات سے گردشی قرضے کے حجم کو بتدریج کم کرکے ختم کیا جائے۔ توانائی شعبے کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیرِ اعظم کا مقامی گیس کی پیداوار بڑھانے اور نئے ذخائر دریافت کرنے کے لیے مختلف بلاکس کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم کو گیس سیکٹر کے مالی استحکام، طویل مدتی منصوبہ بندی اور گورننس...
    کراچی (نیوز ڈیسک) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لئے سرمایہ کاروں کو درخواست 3 جون تک نجکاری کمیشن کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کی دوسری بار کوششیں تیز کردی گئیں، ذرائع نے بتایا کہ نجکاری کمیشن نے کراچی کےنجی ہوٹل میں سرمایہ کاروں کو بریفنگ دی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، لاہور کے بعد کراچی میں سرمایہ کاروں کو روڈ شو میں بریفنگ دی گئی جبکہ روٹس، اثاثہ جات، ملازمین اور آمدنی سمیت دیگر اہم امور پر بھی بریفنگ دی۔ قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لئے درخواست 3 جون تک نجکاری کمیشن کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔ گذشتہ روز آئی...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایک مرتبہ پھر سے پاکستان کی تعریف میں بیان جاری کر دیا جس پر سینئر صحافی حامد میر نے بھارتی وزیراعظم مودی کو بڑا چیلنج دیدیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حامد میر نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کی تعریف کی ہے۔ اب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو چاہیے کہ وہ اُن کا نام لے کر اس کا انکار کریں یا جواب دیں۔ ٹرمپ انتظامیہ اس بات سے آگاہ ہے کہ پاکستان کے پاس مزید بھارتی طیارے گرانے کی صلاحیت تھی، لیکن اس نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور جنگ کو بڑھنے نہیں دیا۔ کچھ حقائق جلد سامنے آئیں گے۔‘‘ President @realDonaldTrump praised...
    سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا کے آپریشن سندور کی ناکامی پر ہوشربا انکشافات منظر عام پر آ گئے۔ یشونت سنہا کے مطابق مودی حکومت گودی میڈیا کے ذریعے آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کے لیے گمراہ کن پروپیگنڈا کررہی ہے ۔ سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت طیاروں کی تباہی کی اصل تعداد چھپاکر قوم کو گمراہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت آپریشن سندور کو بہار الیکشن اور سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرے گی۔ مودی، امت شاہ، جے شنکر اوراجیت دووال کو سفارت کاری اور انٹیلیجنس کی ناکامی پر استعفی دینا چاہیے۔ یشونت سنہا نے کہا کہ آپریشن سندور کی ناکامی پر سوال کرنے والا...
    راولپنڈی: فیلڈ مارشل اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس نے پاکستان کی سلامتی ہر صورت یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کرتےہوئے کہا ہے کہ انتشار اور خوف کی فضا پیدا کرنے کے لیے بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے ملک دشمن عناصر کو قومی عزم اور مکمل استعداد کے ساتھ نیست و نابود کر دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر کی زیر صدارت 270ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ کانفرنس کا آغاز آپریشن بنیان مرصوص اور بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کے حالیہ پس منظر میں چین نے پاکستان کو جدید ترین اسٹیلتھ جنگی طیارے J-35A فراہم کرنے کے عمل کو تیز کرتے ہوئے نہ صرف اس منصوبے کو فوری عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ 50 فیصد رعایت کی پیشکش بھی کر دی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق یہ پیشکش چین کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک اتحاد کے اظہار اور خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں اہم دفاعی تعاون کے طور پر سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین اپنے جدید ففتھ جنریشن J-35A اسٹیلتھ فائٹر جیٹس کو جلد از جلد پاکستان پہنچانے کے لیے متحرک ہو گیا ہے۔ اس پیش رفت کو چین اور پاکستان...
    اسلام آباد: بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر دہشتگردی اور مساجد کی بے حرمتی میں ملوث ہیں جس کی ویڈیوز بھی سامنے آگئیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج نہ صرف شریعت بلکہ انسانی قوانین کی بھی مسلسل خلاف ورزی میں ملوث ہیں۔ بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج مساجد کو پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ان کا تقدس پامال کرتے ہیں جبکہ مسجد میں جوتے پہن کر گھومتے ہیں اور اندر سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ بھی کرتے ہیں۔ سکییورٹی فورسز کے محاصرے میں آنے پر بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج مساجد کو ڈھال بنا لیتے ہیں اور بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج یہ جانتے ہیں کہ مساجد کی حرمت کے پیش...
    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں پاکستان کے عوام کی غیر متزلزل حمایت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں جب کہ ہم بیرونی جارحیت، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جاری اپنی مشترکہ جدوجہد میں عوام کے اعتماد اور امیدوں پر پورا اترنے کے لیے پرعزم ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت 270ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس کا آغاز آپریشن بنیان مرصوص اور بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت گردانہ حملے کے شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلیں WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز ا سلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ برس 26 نومبر احتجاج کے دوران گرفتار پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10،10 ہزار کے ضمانتی مچلکوں پررہا کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے پی ٹی آئی کے کارکنان کی ضمانت بعد گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے علی بخاری، سردار مصروف، زاہد بشیر ڈار سمیت دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت 270ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس اہم اجلاس میں پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز، سیکیورٹی صورتحال، اور آپریشن “بنیان مرصوص” کی تکمیل سمیت اہم قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز بلوچستان کے ضلع خضدار میں حالیہ دہشت گرد حملے کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے کیا گیا، جن میں چار معصوم بچے اور دو بے گناہ شہری شہید ہوئے۔ فورم نے اس بربریت کو بھارت کی پشت پناہی میں چلنے والی دہشت گرد پراکسیز کی سفاک کارروائی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی۔...
    بھارتی براڈ کاسٹرز کی غیر موجودگی :پی ایس ایل پلے آف میچز ڈی آر ایس سمیت اہم ٹیکنالوجیز سے محروم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف میچز ڈی آر ایس سمیت اہم ٹیکنالوجیز سے محروم رہ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے اہم میچز پر مشتمل آخری مرحلہ ڈی آر ایس، پلیئر ٹریکنگ یا اسپیڈ گن کے بغیر آگے بڑھے گا۔ پاک بھارت کشیدگی بڑھنے کے سبب براڈکاسٹرز میں شامل ہاک آئی کا عملہ میچز ری شیڈول ہونے بعد پاکستان واپس نہیں آیا، جس کے باعث اہم میچز کے دوران ٹیک ٹولز دستیاب نہیں۔دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد دوبارہ...
    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ طلبہ کوبہترین اورجدید ترین لیپ ٹاپ دیئے گئے ہیں. طلبہ کا حق دینے کےلیے ہربارآنا پڑا توبھی آؤں گی۔وزیرا اعلیٰ مریم نواز نے یونیورسٹی آف سرگودھا میں طلبہ میں  لیپ ٹاپ اوراسکالرشپس کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران  چھوٹے بچوں کے نصاب میں اے آئی کی جدید تعلیم شامل کرنے اور اسکالرشپ کو30 ہزارسے بڑھا کر50 ہزارروپے کرنے کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں 8 ماہ میں نوازشریف فلائی اوور بنایا اوراب نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی تکمیل کے مراحل میں ہے۔مریم نواز نے 9 مئی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو ایک جماعت نے جو کچھ کیا وہی سب کچھ...
    — فائل فوٹو  اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26 نومبر احتجاج کے دوران گرفتار  ہونے والے پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور کیں۔ 26 نومبر احتجاج کیس: عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 4 جون تک توسیعپی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں بھی 4 جون تک توسیع کر دی گئی۔ عدالت نے ضمانتیں منظور کرتے ہوئے گرفتار کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔علی بخاری کی کارکنان کے ضمانتی مچلکے کم کرنے کی استدعا بھی منظور کر لی گئی۔عدالت نے پی ٹی آئی کے 86  کارکنان کی ضمانتیں 10، 10 ہزار...
    میرے خلاف سیاسی سطح پر جاری مہم محض ایک غلط فہمی کا نتیجہ ہے، چیئرمین پی ٹی اے کی وضاحت WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ میرے خلاف سوشل میڈیا اور سیاسی سطح پر جاری مہم محض ایک غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے قائمہ کمیٹی میں پیش آنے والے واقعہ پر وضاحت جاری کردی، بیان میں پارلیمانی آداب کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے ملک و قوم کی خدمات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ غلط فہمی کی بنیاد پر پیش آنے والے واقعے پر افسوس ہے،...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کےلئے سرمایہ کاروں کو درخواست 3 جون تک نجکاری کمیشن کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی گئی تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نجکاری کی دوسری بار کوششیں تیز کردی گئیں. رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ نجکاری کمیشن نے کراچی کے نجی ہوٹل میں سرمایہ کاروں کو بریفنگ دی ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، لاہور کے بعد کراچی میں سرمایہ کاروں کو روڈ شو میں بریفنگ دی گئی جبکہ روٹس، اثاثہ جات، ملازمین اور آمدنی سمیت دیگر اہم امور پر بھی بریفنگ دی.(جاری ہے) قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لئے درخواست 3 جون تک نجکاری کمیشن کو ارسال...
    برطانوی سفارتی اہلکار کی اڈیالہ جیل آمد، اسیر شہری علی حسن سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )برطانوی سفارتی اہلکار سنینا نے جمعرات کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور وہاں اسیر برطانوی شہری علی حسن سے قونصلر ملاقات کی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اہلکار کو علی حسن تک قونصلر رسائی فراہم کی گئی جس کے بعد وہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے اندر روانہ ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات تقریبا 30 منٹ تک جاری رہی جس میں جیل میں فراہم کی جانے والی سہولیات، علی حسن کی صحت، اور قانونی نوعیت کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی اہلکار نے علی حسن کی خیریت دریافت کی...
    ترجمان روسی سفارت خانہ نے خصدار اسکول بس حملے پر مذمتی بیان میں کہا ہے کہ سفارت خانہ دہشت گردی کی اس کی تمام اشکال اور مظاہر میں واضح طور پر مذمت کرتا ہے۔  ترجمان روسی سفارت خانہ کے مطابق پاکستان میں روس کا سفارت خانہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے, ہم سوگوار خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں, ہم تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہی ۔   خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی ترجمان روسی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ سفارت خانہ دہشت گردی کی اس کی تمام اشکال اور مظاہر میں واضح طور پر مذمت کرتا...
    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے پریس کانفرنس کے دوران صوبہ بلوچستان میں ایک اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت کی۔ اس حملے  میں 5 افراد جاں بحق، 38 زخمی ہوگئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔جمعرات کے روز ترجمان نے کہا کہ  چینی حکومت اسکول وین پر حملے کی سخت مذمت کرتی ہے۔ ہم جاں بحق افراد کے لیے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں، اور جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔چینی حکومت ہر قسم کی دہشت گردی کی بھرپور مخالفت کرتی ہے، اور حکومت پاکستان کو معاشرتی استحکام کے قیام اور عوام کی جان و مال کے تحفظ  کے...
    سٹی42: شہر  لاہور کے تین مختلف مقامات سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جو بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں۔ لاشیں ایدھی فاؤنڈیشن کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ ایدھی کے ترجمان کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔لاری اڈا مین بازار سے 28 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا اور کوٹ لکھپت کے علاقے چندرائے روڈ سے بھی ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ترجمان کے مطابق جاں بحق تینوں افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی تاہم ابتدائی اندازے کے مطابق وہ منشیات کے عادی معلوم ہوتے ہیں۔  خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے...
    بھارت کے معروف اداکار سلمان خان کو کافی عرصے سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں جس کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے لیکن اس کے باوجود ایک نامعلوم شخص نے سلمان خان کے باندرہ میں واقع گلیکسی اپارٹمنٹ میں گھسنے کی کوشش کی۔  بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے انکشاف کیا کہ جتیندر کمار سنگھ نامی 23 سالہ نوجوان نے 20 مئی کو اداکار سلمان خان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق جتیندر کو پہلی بار صبح 9:45 بجے کے آس پاس سلمان خان کے باندرہ میں واقع گھر کے آس پاس گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کے بعد سلمان کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس افسر نے اسے وہاں سے جانے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ کے 11 رکنی آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سنی اتحاد کونسل کے بینچ پر تینوں اعتراضات مسترد کردیے جبکہ کیس کی سماعت براہ راست نشر کرنے سے متعلق درخواست منظور کرلی ہے رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مخصوص نشستوں کی نظرثانی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں 12 جولائی کے فیصلے کی متاثرہ خواتین کے وکلا مخدوم علی خان نے دلائل دیے.(جاری ہے) وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 191 اے اور پریکٹس پروسیجر ایکٹ کے ہوتے ہوئے اس بینچ پر 1980 کے رولز کا اطلاق نہیں ہوتا جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آپ بتائیں...
     وفاقی وزیرِ خزانہ  محمد اورنگزیب سے عالمی بینک کے وفد نے ملاقات کی جس کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان میں پائیدار ترقی اور طویل مدتی معاشی استحکام کے لیے سی پی ایف کی اہیمت اور کردار پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے درمیان آج وزارتِ خزانہ میں ملاقات ہوئی، عالمی بنک کے وفد کی قیادت بنک کی منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز اینا بیئرڈے کر رہی تھیں۔  وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کا مقصد دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا، عالمی بینک کی مالی امداد کے منصوبوں کا جائزہ لینا، اور حال ہی میں ورلڈ بینک کے اشتراک سے شروع کیے گئے دس...
    سٹی 42 : خضدار میں سکول بس پر دہشتگردی حملے کے خلاف مذمتی قرارداد سینیٹ میں متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔ سینیٹر شاہ زیب درانی نے قرارداد پیش کی، جس میں کہا گیا کہ انڈیا پاکستان میں ریاستی دہشگردی کرا رہا ہے، انڈیا پراکسیز کے زریعے خطہ کا امن خطرے میں ڈال رہا ہے، خضدار میں واقعہ قابل مذمت ہے ۔  قرارداد کے مطابق سینیٹ شہدا کے خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا ہے، حکومت سانحہ خصدار کی تحقیقات کرے مجرمان کو قرار واقعی سزا دی جائے، عالمی برداری بھارتی سپانسرڈ دہشتگردی کا نوٹس لے ۔   خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی  قردادار کے متن میں لکھا گیا کہ خضدار میں معصوم بچیوں کی...
    بیرون ملک اسرائیلی سفارتی مشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان بیرون ملک اسرائیلی سفارتی مشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں فائرنگ کے نتیجے میں اسرائیلی سفارتی عملے کے دو ارکان کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دنیا بھر میں ملکی سفارتی مشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے دنیا بھر میں تمام اسرائیلی سفارتی مشنوں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مقصد بیرون ملک فرائض انجام دینے والے ریاستی نمائندوں کو مزید تحفظ فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعظم نیتن یاہو کا یہ فیصلہ اور اس حوالے سے بیان امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کیپیٹل جیوئش میوزیم کے باہر ہونے والی فائرنگ...
    —فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔ جس کے بعد لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ کرنے آئی تھی۔لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی جاوید آصف نے کہا تھا کہ ملزم ٹیسٹ نہیں کرائے گا تو تفتیش کیسے مکمل ہوسکتی ہے، ٹیسٹ مکمل ہونے سے ہی پتہ چلے گا یہ تمام شواہد درست ہیں یا نہیں۔جاوید آصف کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ نہ ہوئے تو تفتیش کا عمل آگے نہیں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر 2024 کے پر تشدد احتجاج کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ نجی چینل کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے ملزمان کی ضمانتیں منظور کیں، عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کے ضمانتی مچلکوں کی رقم کم کرنے کی استدعا بھی منظور کرلی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں 10، 10 ہزار مچلکوں کی عوض منظور کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمان دیگر مقدمات میں مطلوب نہ ہوں تو ضمانت کے بعد انہیں رہا کر دیا جائے۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ...
    خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے حملے شہید ہونے والی طالبات کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ میدان جنگ میں  ذلت آمیز شکست اورہزیمت کے  بعد  بھارت بزدلانہ کارروائیوں  پر اتر آیا  ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ خضدار حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی  جسے بلوچستان میں پراکسیوں نے منطقی انجام تک پہنچایا، بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والی طالبات کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ شدید زخمی آٹھویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم شہید ہو گئیں، بھارت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے کے لیے بھارتی پراکسیوں کا استعمال کر رہا ہے۔
    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے گجرات میں کارروائی کر کے انسانی اسمگلر محمد سعید عرف سعید سنیارا کو گرفتار کر لیا۔ملزم سعید سنیارا جون 2023 میں یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم ہے، کشتی حادثے میں 300 پاکستانیوں سمیت 500 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی کو جون 2023 میں حادثہ پیش آیا تھا ۔واضح رہے کہ سعید سنیارا کو وزرات داخلہ کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔
    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خضدار واقعے کو ناقابل برداشت قرار دیا اور قومی سلامتی سے متعلق متعدد اہم نکات پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی پراکسی سرگرمیاں بند ہونی چاہییں اور مستقبل کے لیے ایک مؤثر کمیٹی تشکیل دی جائے جو قومی لائحہ عمل طے کرے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے کچھ حصوں پر تاحال مکمل عملدرآمد نہیں ہو سکا، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بارڈرز کھول کر 35 سے 40 ہزار افراد کو ملک میں داخلے کی اجازت دی، جس کے نتیجے میں آج ہمیں بعض پیچیدہ حالات کا...
    ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26 نومبر احتجاج کے دوران گرفتار پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور  کرلیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گرفتار کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم  دیا، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے ضمانتیں منظور کر لیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے وکلا علی بخاری، سردار مصروف، زاہد بشیر ڈار و دیگر عدالت میں پیش ہوئے،  علی بخاری کی کارکنان کے ضمانتی مچلکے کم کرنے کی استدعا منظور کرلیں۔   خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں 10، 10 ہزار مچلکوں کی عوض منظور کر لیں۔ Ansa Awais Content...
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے نتیجے میں آج مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ بازارِ حصص میں کاروباری ہفتے کے دوران مسلسل مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جمعرات کے روز مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 717 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق  آج مارکیٹ میں 623 پوائنٹس کے اضافے سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 20 ہزار 555 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔ بعد ازاں تیزی کا رجحان جاری رہا اور ایک موقع پر 717 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا ، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 623 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 555 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 960 پوائنٹس کی برتری کیساتھ ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 19 ہزار 931 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا ،ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق 20 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 281 روپے 77 پیسے ہو گئی ہے۔
    بالاکوٹ: (دنیا نیوز) سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ کو چھ ماہ بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) حکام کے مطابق گلگت بلتستان آنے اور جانے والے مسافر اب براستہ ناران سفر کر سکیں گے، ہیوی مشینری نے 6 سے زائد گلیشیئرز کاٹ کر راستہ بحال کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ راستہ بحال ہونے سے سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمدورفت جاری ہے، انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ بابو سر پر تمام پولیس چوکیاں بھی فعال ہوگئی ہیں۔ یاد رہے کہ برف باری کے باعث سیاحتی مقام بابو سرٹاپ 6 ماہ سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند تھا۔ نئی دہلی میں طوفانی ہواؤں اور بارشوں سے نظام زندگی...
    دہلی سے سری نگر جانے والی بھارتی ائیرلاین انڈیگو کی مقبوضہ کشمیر میں ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی جس میں 227 مسافر سوار تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی شام دہلی سے سری نگر جانے والی انڈیگو کی پرواز 6E2142 کو اچانک شدید ژالہ باری کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث طیارے میں سوار مسافر خوف میں مبتلا ہو گئے اور طیارے کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق پرواز اپنی منزل پر پہنچنے والی تھی جب اسے ژالہ باری کا سامنا کرنا پڑا۔ پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول سے ایمرجنسی لینڈنگ کا اعلان کیا اور طیارے کو سری نگر ایئرپورٹ پر شام 6:30 بجے محفوظ طور پر اتارنے میں کامیاب رہا۔ تاہم ہولناک تجربے...