—فائل فوٹو 

حکومت سندھ نے خواتین کو ای وی اسکوٹیز دینے کے لیے اگلے ماہ قرعہ اندازی کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اجلاس ہوا جس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر یلو لائن نے بی آر ٹی منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں خواتین کو ای وی اسکوٹیز دینے کےلیے اگلے ماہ قرعہ اندازی کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا جس کے پہلے مرحلے میں ایک ہزار خواتین کو ای وی اسکوٹیز دینے کی تیاریاں مکمل ہیں۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر یلو لائن نے بریفننگ میں بتایا کہ جام صادق پل اس منصوبے کا اہم حصّہ ہے، منصوبے کو مقررہ مدت سے قبل مکمل کر لیا جائے گا، اس کی اصل تکمیل کی تاریخ ستمبر 2025ء تھی، ڈپو 1 اور 2 کی تعمیر بھی جاری ہے، کوشش ہے وقت سے پہلے مکمل ہو۔

اجلاس میں سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو نے ریڈ لائن بی آر ٹی کی پیش رفت پر بریفنگ میں بتایا کہ ڈپوز، اسٹیشنز اور بائیو گیس پلانٹ کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ای وی ٹیکسی اور اسکوٹیز روزگار اور خواتین کی سہولت اور ماحولیات کےلیے اہم ہیں، کوشش ہے جون 2025ء میں ای وی اسکوٹی کے ساتھ ای وی ٹیکسی پر بھی کام شروع کریں۔

اُنہوں نے بی آر ٹی منصوبے کے بارے میں کہا کہ متعلقہ ادارے ڈپو اور بائیو گیس پلانٹ کو جلد از جلد مکمل کریں، عوام جدید، محفوظ اور قابل اعتماد ٹرانسپورٹ کے منتظر ہیں، منصوبوں کو وقت پر شفافیت سے مکمل کریں۔

اس موقع پر شرجیل میمن نے کہا کہ جام صادق پل کی قبل از وقت تکمیل خوش آئند ہے، تسلسل برقرار رکھنا ہوگا۔

اُنہوں نے کہا کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں کم از کم 500 نئی بسوں کی فوری اشد ضرورت ہے، حکومت سندھ عوام کو باوقار اور آسان سفری سہولیات دینے کے لیے سنجیدہ ہے، کوشش ہے کہ دیہی اور شہری علاقوں میں ٹرانسپورٹ کے مسائل ختم کیے جا سکیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ گرین لائن منصوبے کا انتظام سنبھالنے کے بعد کارکردگی میں بہتری آئی ہے، شہری اب پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دے رہے ہیں جوکہ ہمارے لیےحوصلہ افزا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شرجیل میمن نے کہا کہ

پڑھیں:

آئی ایم ایف کا ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری پر عدم اطمینان

---فائل فوٹو

آئی ایم ایف نے ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قومی ایئر لائن کی نجکاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا مطالبہ کردیا۔

 مذاکرات کے تیسرے دن پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی ہے کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری اس سال مکمل ہوجائے گی۔

پاکستانی حکام نے بتایا کہ ٹیکس واجبات، منفی ایکویٹی سے متعلق سرمایہ کاروں کے تحفظات دور کردیے، یورپی یونین کی جانب سے قومی ایئر لائن کی فلائٹس پر پابندی ختم ہو گئی ہے۔

آئی ایم ایف سے پالیسی مذاکرات آج سے ہوں گے

نئے مالی سال بجٹ میں پاکستان سپر ٹیکس کے خاتمے کی تجویز دے گا۔

حکام نے بریفنگ میں کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کےلیے مالی مشیر تعینات ہوگیا ہے۔ آئیسکو، فیسکو اور گیسکو کی نجکاری رواں سال مکمل کرنے کا ہدف ہے، دوسرے مرحلے میں حیسکو، سیپکو اور پیسکو کی نجکاری ہوگی۔

عالمی مالیاتی ادارے کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نندی پور پاور پلانٹ کی نجکاری جنوری 2026ء  تک کرنے کا ہدف ہے، روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لیے ٹرانزیکشن اسٹرکچر پر کام جاری ہے۔

پاکستانی حکام نے کہا کہ منافع بخش سرکاری کمرشل اداروں کی نجکاری اولین ترجیح ہے، ریاستی اداروں میں حکومتی اثر کم کرکے نجی سرمایہ کاری ترجیح ہے، پبلک شعبے میں رائٹ سازی کا کام دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا حکومت کا بٹگرام کی تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ
  • مفت الیکٹرک سکوٹی سکیم میں درخواست دینے والی خواتین کے لیے بڑی خبر
  • حکومت سندھ کا خواتین کو ای وی اسکوٹیز کی فراہمی کے لئے اگلے ماہ قرعہ اندازی کا فیصلہ
  • مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم؛ خواتین کیلئے خوشخبری
  • عمران خان کا تیسری مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار
  • سکردو 240 بیڈ ہسپتال کا کام 30 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت
  • آن لائن بم بنانے کا طریقہ سیکھنے والے مجرم کو اڑھائی سال قید و جرمانے کی سزا
  • آئی ایم ایف کا ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری پر عدم اطمینان
  • عاصم منیر کو فیلڈمارشل بنانے کا فیصلہ مکمل حکومت کا ہے، فوج کا نہیں، وزیراعظم شہبازشریف