مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر تیزی سے جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
پشاور:
مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔
مہمند ڈیم 213 میٹر بلند دنیا کا پانچواں بلند ترین سی ایف آر ڈی ڈیم ہوگا جس کی تعمیر 2027-28 تک مکمل ہوگی، سیلاب سے بچاؤ میں مہمند ڈیم کلیدی کردار ادا کریگا جس سے سالانہ اربوں روپے کا فائدہ ہوگا۔
مہمند ڈیم دریائے سوات پر صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں تعمیر ہو رہا ہے، پراجیکٹ کے 14 مختلف مقامات پر دن رات تعمیراتی کام جاری ہے جس سے وقت کی بچت بھی ہورہی ہے۔
مہمند ڈیم سیلاب پر قابو پانے، بجلی کی پیداوار، زرعی زمین کی آبپاشی کیلئے مفید ثابت ہوگا۔ منصوبے سے سالانہ 2.
پراجیکٹ سے سالانہ 51 ارب روپے کے فوائد متوقع ہیں جبکہ 18,233 ایکڑ نئی زرعی زمین سیراب ہوگی، پشاور کو روزانہ 30 کروڑ گیلن صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔
پراجیکٹ سے 6,100 نوکریاں پیدا ہوں گی جن میں 400 انجینئرز شامل ہیں، مقامی ترقی کے لیے 4.5 ارب روپے کے سماجی منصوبے بھی رکھے گئے ہیں۔ منصوبے کی کل لاگت 309.56 ارب روپے منظور کی گئی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مہمند ڈیم
پڑھیں:
بجلی مہنگی ؟بجلی صارفین کے لیے بری خبرآ گئی
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں اپریل کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی ہے، جس میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1 روپے 27 پیسے تک اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔نیپرا نے اس درخواست پر 29 مئی کو سماعت مقرر کی ہے، جس کے بعد حتمی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔
درخواست کے مطابق اپریل 2025 میں ملک بھر میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کو 10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس فراہم کی گئیں۔ اپریل میں بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 8.94 روپے فی یونٹ رہی، جبکہ ریفرنس لاگت 7.68 روپے فی یونٹ مقرر تھی۔
اس عرصے میں بجلی کی پیداوار کا 21.94 فیصد پانی سے، 14.51 فیصد مقامی کوئلے سے، 10.02 فیصد درآمدی کوئلے سے، 0.97 فیصد فرنس آئل سے، 8.01 فیصد مقامی گیس سے، 20.52 فیصد درآمدی ایل این جی سے اور 17.91 فیصد جوہری ایندھن سے ہوئی۔
اگر نیپرا درخواست منظور کر لیتا ہے تو صارفین کو بجلی کے بلوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔