بانی کا پولی گراف ٹیسٹ توہین آمیز ہے، شیخ وقاص
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ کرنے کی کوشش توہین آمیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب اور شبلی فراز کے خطوط کے باوجود چیف الیکشن کمشنر کی تقرری نہیں کی جارہی ہے۔
اسد قیصر نے کہاکہ اسپیکر کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا کوئی فیصلہ نہیں کیا، تحریک عدم اعتماد لائیں گے تو پکا کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بیک ڈور ملاقاتیں یا مذاکرات نہیں ہو رہے، ملک کی خاطر تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ کرنا بےعزتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پولی گرافک ٹیسٹ سے پھر انکار، ڈیل کی سب باتیں جھوٹ: بانی پی ٹی آئی
اسلام آباد (نیٹ نیوز) عمران خان نے 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش ہونے سے مسلسل تیسرے وز انکار کر دیا۔ سابق وزیراعظم نے لاہر پولیس کی ٹیم کے ساتھ شامل تفتیش ہونے سے تیسرے روز بھی انکار کردیا اور انہوں نے پولی گراف، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ بھی نہیں کرائے۔ لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔ تفتیشی ٹیم بانی کے 9 مئی کیکیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے تھے تاہم ان کے انکار کے بعد لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم تیسرے روز بھی بغیر ٹیسٹ کے واپس روانہ ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق عمران نے کہا کہ دو مرتبہ انکار کر چکا ہوں میں نے کسی تفتیش یا ٹیسٹ میں پیش نہیں ہونا۔ ڈی ایس پی جاوید آصف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ اگر ٹیسٹ نہیں ہوں گے تو انصاف کے تقاضے کیسے پورے ہونگے۔ علاوہ ازیں اڈیالہ جیل میں علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے ڈھائی گھنٹے کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پارٹی امور اور صوبائی معاملات پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران بجٹ پر بھی مشاورت ہوئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین کا کہنا تھا کہ میں آئین کی بالادستی ہونی چاہئے ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا اس کی واپسی ہماری نہیں ملک کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے نے کہا کہ ہمارے لوگوں کی بانی سے ملاقات نہیں ہونے دی گئی تو آئی ایم ایف کی شرائط پر ہم ساتھ نہیں دیں گے۔ ہماری جنگ جاری ہے ہم بانی پی ٹی آئی کو ہر حالت میں رہا کرائیں گے۔ اگر انہیں مذاکرات کرنے ہیں تو بانی دستیاب ہیں۔ اب سسم کو سمجھ آجانی چاہئے کہ ڈنڈے کے زور پر یہ نہیں چل سکی۔ بانی کو حکومتی معاملات اور بجٹ کے بارے میں بریف کیا۔ وکلاء صحافیوں اور اہلخانہ سے گفتگو میں بانی نے کہا کہ میرے ساتھ جو ڈیل کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ کوئی ڈیل ہوئی ہے نہ ہی ڈیل کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، یہ سب جھوٹ ہے۔ میں خود اسٹیبلشمنٹ کو دعوت دے رہاہوں کہ اگر پاکستان کے مفاد میں بات کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کی فکر ہے تو آکر بات کریں۔ اس وقت ملک کو بیرونی خطرات، بڑھتی ہوئی دہشتگردی اور معیشت کی بحالی کے لئے اکٹھا ہونا پڑے گا جب کہ میں نہ پہلے اپنے لیے کچھ مانگ رہا تھا نہ اب مانگوں گا۔ ہماری فورسز خصوصا ایئرفورس نے جس طرح مودی کے عزائم کوناکام بنایا ہے اس کے بعد مجھے خدشہ ہے کہ وہ اب مزید حماقت کرے گا جس کے لئے ہمیں بطور قوم تیار رہنا چاہئے۔ پاکستان میں اس وقت ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ قانون صرف کمزور کے لئے ہے طاقتور کے لئے نہیں یہی نظام کی سب سے بڑی خرابی ہے۔