فیض حمید کو کم سے کم 14 سال قید کی سزا ہوگی، فیصل واوڈا کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
فیض حمید کو کم سے کم 14 سال قید کی سزا ہوگی، فیصل واوڈا کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید کو کم سے کم 14 سال قید کی سزا ہوگی، وہ اپنے بندوں کونہیں چھوڑ رہے تو دوسروں کو چھوڑ دیں گے؟ بادشاہوں کے دل بڑے اور جیلوں کے کمرے چھوٹے ہوتے ہیں، طنزیہ گفتگو سے بانی کی تکالیف مزید بڑھ جائیں گی، آپ یہ خیال چھوڑ دیں کہ اسٹیبلشمنٹ آپ سے بات کرے گی، اسٹیبلشمنٹ آپ سے کبھی بات نہیں کریگی۔
سینئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ اب تو سیاست رہی نہیں، ایک ہی آدمی ہے جو لیڈ کر رہا ہے، فیلڈ مارشل تینوں مسلح افواج کی کمان سنبھالیں گے اور ان کی وجہ سے پاکستان کو وہ تمام فوائد مل رہے ہیں جن کا ملک کئی سالوں سے منتظر تھا۔ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف بغیر پہیے کے جہاز چلا رہے ہیں جس میں ہم سب اور وہ خود بھی شامل ہیں اور ملک کو فائدہ ہو رہا ہے، لہذا انہیں اس کا کریڈٹ دینا چاہیے۔
فیصل واوڈا نے فیلڈ مارشل کی قابلیت اور ایمانداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دبا میں نہیں آتے اور ملکی مفادات کے تمام محاذوں پر آگے ہیں، چاہے وہ آئی ایم ایف کے معاملات ہوں، سیاست، دہشت گردی یا سرمایہ کاری۔ انہوں نے کہا کہ انہیں عزت و مقام ملنا چاہیے کیونکہ وہ ایک ون مین شو ہیں۔
پی ٹی آئی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اب نہ پی ٹی آئی کو سوال کرنا چاہیے، نہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنی ہے اور نہ حکومت سے۔ موجودہ حکومت کی جو کمزوریاں تھیں سب چھپ گیا کیوں کہ ان کے دور میں ہی یہ کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کے ساتھ لڑائی کا وقت نہیں بلکہ انہیں ساتھ بٹھا کر بات کرنی چاہیے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر ان کے بچوں کو نقصان پہنچا تو پھر مودی کا سر مانگنا پڑے گا۔ مودی سے بھارت کی جان سپہ سالار ہی چھڑائے گا، اگر پانی روکا تو ہم بھارت پر حملہ کریں گے، ہم لاشوں کے ڈھیر لگادیں گے، امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارت کے آپیشنز لاک ہوچکے ہیں، اب اس کے نتائج آنا باقی ہیں۔
علیمہ خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بادشاہت تو ہے، بادشاہوں کے دل بڑے اور جیلوں کے کمرے چھوٹے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کبھی پی ٹی آئی سے بات نہیں کرے گی اور فیض حمید کو کم از کم 14 سال قید کی سزا ملے گی۔ عمران خان کی جلد رہائی کے امکانات نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جس جہاز میں وہ خود بیٹھے ہیں، اس میں ن لیگ بھی ہے اور پی ٹی آئی بھی اسی جہاز میں میں بیٹھنے آ رہی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربنگلہ دیش میں سیاسی بحران، محمد یونس کی عہدے سے مستعفی ہونے کی دھمکی بنگلہ دیش میں سیاسی بحران، محمد یونس کی عہدے سے مستعفی ہونے کی دھمکی مہمند ڈیم کے حوالے سے ایک اور اہم سنگ میل عبور، ڈیم کے تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانا توہین آمیز کوشش ہے، شیخ وقاص اکرم ٹیکس چوری قطعا قابل قبول نہیں ،تدارک کیلئے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے، وزیراعظم صدر مملکت آصف علی زرداری سے آئی ایم ایف وفد کی اہم ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال الیکشن کمیشن کا بے ضابطگیوں کی شکایات پر نوٹس ، جمعیت اہلحدیث کے مرکزی امیر کا انتخاب خطرے میں پڑ گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کم 14 سال قید کی سزا فیض حمید کو کم فیصل واوڈا
پڑھیں:
ترقیاتی بجٹ کم کر کے دفاعی بجٹ بڑھانا پڑے گا، فیصل واوڈا
اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا نے ترقیاتی بجٹ کم کر کے دفاعی بجٹ بڑھانے کی تجویز دے دی۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ہمیں اپنا پیٹ کاٹ کر دفاعی بجٹ کو بڑھانا پڑے گا، ہمیں ترقیاتی منصوبوں کے بجائے اب دفاع پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔
افواج پاکستان کی تنخواہوں کو دوگنا کرنا وقت کی ضرورت ہے انھوں نے واضح کیا کہ بھارت سے جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی ہمیں ترقی کے بارے میں سوچنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: بھارتی گھٹیا پراپیگنڈے کا جواب آرمی چیف نے دیدیا، فیصل واوڈا
فیصل واوڈا نے اپوزیشن کے کردار پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ اپوزیشن کو اعتماد میں لے، یہ سب کچھ اپوزیشن کو ساتھ ملائے بغیر ممکن نہیں ہوگا۔