امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ٹرمپ سے امید لگانے والے جان لیں کہ یہ جھوٹ اور فراڈ ہے۔ وہ ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:جو جنگ ابھی لڑی گئی یہ 2019 میں ہونی چاہیے تھی، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے ، اسرائیل بد مست ہاتھی بناہوا ہے۔ اسرائیل کے خلاف اب تو یورپ سے آواز بلند ہونا شروع ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ناکا بندی برقرار رکھی ہوئی ہے غذائی اجناس پہنچنا مشکل ہوگئی ہیں۔ غزہ میں شدید قحط سالی ہے ، یہ اس دور میں ہورہا ہے جب انسان چاند میں پہنچ رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ انسانی حقوق کی بات کی جاتی ہے دوسری جانب غزہ میں بھوک سے فلسطینی بچے شہید ہورہے ہیں۔اسرائیل کے مظالم میں امریکا کی سرپرستی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کو نیتن یاہو ہی نہیں ٹرمپ بھی قتل کررہا ہے۔ جو لوگ ٹرمپ سے امیدیں لگارہے ہیں وہ جان لیں کہ یہ جھوٹ اور فراڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کو جواب دینا ناگزیر، کارکن قومی رضاکار بننے کے لیے تیار رہیں، حافظ نعیم الرحمان

ان کا کہنا تھا کہ عوامی سطح پر یورپ ، افریقہ اور آسٹریلیا میں بھی غزہ کی حمایت میں آواز بلند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔پاکستان میں بھی پورے ملک میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑے بڑے مارچز ہوئے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار مالاکنڈ کی خواتین نے مارچ میں بھرپور شرکت کی۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ پاکستان میں موجود بڑی پارٹیوں میں سے کسی ایک نے بھی غزہ کی حمایت اور امریکا کی مذمت نہیں کی۔ تمام پارٹیاں امریکا سے امیدیں لگائے بیٹھی ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا  کہ جماعت اسلامی کے شعبہ میڈیکل فارم کے تحت 31 مئی کو کراچی میں تاریخی مارچ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹرمپ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان غزہ فلسطین.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان فلسطین حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

ملک کی تینوں بڑی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک کی تینوں بڑی جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف سب اسٹیبلشمنٹ کی بساط پر بچھائے گئے مہرے ہیں، جن کا مقصد صرف اقتدار کا کھیل کھیلنا ہے، نہ کہ عوام کے مسائل حل کرنا۔

لاہور میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے انتخابی نظام میں اسٹیبلشمنٹ کی مبینہ مداخلت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی تقسیم غیر منصفانہ ہے اور ان سیٹوں کو تحریک انصاف کو دیا جانا چاہیے تھا، یہاں عوام کا مینڈیٹ چھین کر پسندیدہ افراد میں بانٹا جا رہا ہے۔

انہوں نے حکمران طبقے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مقتدر ٹولہ آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا کر ملک کو بند گلی میں دھکیلنے پر تلا ہوا ہے، اربوں روپے کے اشتہارات کے ذریعے مصنوعی خوشحالی کا ڈھونگ رچایا جا رہا ہے، جبکہ عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو مدتِ ملازمت میں توسیع دینے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جب بات اپنی مراعات اور تنخواہوں میں اضافے کی ہو تو حکمران اکٹھے ہو جاتے ہیں، مگر غزہ اور کشمیر میں جاری ظلم پر سب کی زبانیں گنگ ہیں، حکمرانوں کا کام صرف مذمتی بیانات دینا نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھانا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ان کی جماعت پاکستان میں گالی، گولی اور نفرت پر مبنی سیاست کا خاتمہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور قومی یکجہتی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی، ہم قوم کو لسانی، مذہبی اور سیاسی تقسیم سے نکال کر ایک متحد اور مضبوط پاکستان کی جانب لے جانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کو تسلیم کیا گیا تو مزاحمت کریں گے: حافظ نعیم
  • وزیراعظم بتائیں ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کہاں گئی؟ نعیم الرحمان
  • اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش ہوئی تو بھرپور مزاحمت کریں گے، حافظ نعیم
  • ڈونلڈ ٹرمپ امن کا چیمپئن بننے کا دکھاوا کر رہا ہے: حافظ نعیم الرحمن
  • وزیراعظم بتائیں ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کہاں گئی؟ حافظ نعیم الرحمان
  • ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل کا فلسطین پر حملہ سنگین جرم ہے، حافظ نعیم الرحمن
  • رائومحمد ظفر سپردخاک‘ حافظ نعیم الرحمن نے نماز جنازہ پڑھائی
  • پیپلز پارٹی، ن لیگ یا پی ٹی آئی سب اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
  • ملک کی تینوں بڑی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن
  • پیپلز پارٹی، ن لیگ یا پی ٹی آئی سب اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں، حافظ نعیم