سب کو معلوم ہے بھارت پٹ چکا مگر باز نہیں آرہا، حافظ نعیم الرحمٰن
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سب کو معلوم ہے بھارت پٹ چکا مگر باز نہیں آرہا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کو ہم نے میدان میں پیچھے دھکیلا ہے، جو بھارت کر رہا ہے وہی اسرائیل کر رہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں سروے ہوا جہاں 50 فیصد لوگ اسرائیل کے خلاف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ فلسطینیوں کے لیے آگے بڑھ کر مدد کریں، ہماری پوزیشن پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگئی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کی امداد بند کی ہوئی ہے، غزہ میں امداد کےلیے 30 اور کبھی 40 ٹرکس جارہے ہیں، غزہ میں لوگ بھوک اور بمباری سے مر رہے ہیں، پوری دنیا کو فلسطینیوں کےلیے کھڑا ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان سمیت متعدد ممالک اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، پاکستان کو فتح ملی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایئر فورس دنیا کی مضبوط ترین ایئر فورس ہے، جنگ کے وقت قوم متحد تھی۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ بھارت خیبر پختونخوا میں بے امنی پھیلا رہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ خضدار میں دشمن نے حملہ کیا، بچوں کا کیا قصور تھا؟ یہ کیسے لوگ ہیں جو اپنے ہی لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان لوگوں سے بات کریں، تقسیم اور تفریق ختم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ تنخواہ دار لوگوں نے کیا قصور کیا ہے، ایک لاکھ 20 ہزار تک کی تنخواہ کو ٹیکس فری ہونا چاہیے، بجلی کی قیمتوں کو مزید کم اور پیٹرول کی لیوی ختم ہونی چاہیے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی کو ٹھیک ہی نہیں گنا گیا، شہر میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، مہنگی ترین بجلی کےالیکٹرک بناتا ہے، کراچی میں دو دن سے ہوں، ہر کوئی پانی بجلی کی بات کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری 15،15 ہزار روپے کے پانی کے ٹینکر لینے پر مجبور ہیں، کس قانون کے تحت پورے علاقے کی بجلی کاٹتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان نے کہا نے کہا کہ ہے بھارت رہا ہے
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔