وزیراعظم کل ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے دورے پر روانہ ہونگے
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کل (اتوار) ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے چھ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہونگے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم دورے میں ان ممالک کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔شہباز شریف دورے میں بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران ان دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کی بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کریں گے۔وزیراعظم رواں ماہ کی انتیس اور تیس تاریخ کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں گلیشیرز کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا چترال میں یونیورسٹی، اسپتال اور گیس سہولت فراہم کرنے کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے اپر چترال میں اسپتال اور یونیورسٹی بنانے کے ساتھ ساتھ گیس کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مقامی نجی میڈیاکے مطابق، وزیراعظم نے چترال میں دانش اسکول کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت دور دراز علاقوں میں شہری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کسی نے نہیں بتایا کہ دانش اسکول بنایا جائے، لیکن وہ آج چترال کے عوام کو ان کا حق دینے کے لیے یہاں آئے ہیں۔ دانش اسکول ایچ ای سن کالج کے برابر معیار کا ادارہ ہوگا اور یہاں غریب بچوں کو مفت معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ چترال کے عوام کا جدید تعلیم کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ دانش اسکول کا افتتاح تو ہو چکا ہے، اور اپر چترال میں جلد ایک یونیورسٹی اور اسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ ساتھ ہی یہاں فوری طور پر گیس پلانٹ بھی لگایا جائے گا۔ چترال شندور روڈ پر تعمیراتی کام جاری ہے، جسے اگلے سال دسمبر تک مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک بھر کے طلبہ کے لیے میرٹ کی بنیاد پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے، جن میں چترال کے بچے بھی شامل ہوں گے۔