وزیرِاعظم کل سے ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم شہباز شریف کل سے 30 مئی تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف دورے کے دوران دوست ممالک کی قیادت سے دوطرفہ اور عالمی امور پر بات کریں گے۔ وزیرِ اعظم بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں حمایت پر دوست ممالک کا شکریہ ادا کریں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیرِ اعظم 29 اور 30 مئی کو دوشنبے میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم کے دورے میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورتِ حال پر وسیع تبادلہ خیال ہوگا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کریں گے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات، یوم عاشور کے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور انہیں یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی جبکہ وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو شاباش دی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، وزیر داخلہ نے یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر کی صورتحال اور سکیورٹی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔وزیراعظم نے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ مریم نواز، مراد علی شاہ، علی امین گنڈاپور، میر سرفراز بگٹی، اور وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر چوہدری انوار الحق، وزیر اعلی گلگت بلتستان گلبر خان کو یوم عاشور کے موقع اپنے اپنے علاقوں میں موثر سکیورٹی انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے صوبائی انتظامیہ، پولیس، سیکیورٹی فورسز اور رینجرز کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی فورسز کی موثر و پیشہ ورانہ منصوبہ بندی کی بدولت عوام کے لیے یوم عاشور کا پر امن اور پر سکون انعقاد ممکن ہوا۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات اورعوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو عاشورہ کے انتظامات احسن طریقے سے کرنے پر سراہا۔