کراچی میں کورونا سے 4 اموات ، حقیقت سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) شہر میں کوروناسے 4 اموات کی خبر کی حقیقت سامنے آگئی ، چاروں مریض کی عمر 60سال سے زائد تھی اور دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے۔
تفصیلات مطابق محکمہ صحت سندھ کے ترجمان نے کراچی میں کورونا سے 4 افراد کی موت کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے 4 اموات کی خبردرست نہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مرنے والے چاروں مریضوں کی عمریں 60 سال سے زائد تھیں اور وہ پہلے سے دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اموات وائرس کی وجہ سے نہیں ہوئیں، مریض ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
محکمہ صحت نے عوام اور میڈیا پر زور دیا کہ وہ سنسنی خیز رپورٹس پھیلانے سے گریز کریں، کورونا کو اموات کی وجہ قرار دینا خوف کا باعث بن سکتا ہے۔
اس سے قبل کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کراچی میں گرمی کے عروج کے موسم میں، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہونے کے ساتھ انفیکشن میں غیر معمولی اضافے کے درمیان چار افراد کوویڈ 19 میں دم توڑ گئے۔
اے کے یو ایچ میں متعدی امراض کے پروفیسر ڈاکٹر سید فیصل محمود نے تصدیق کی تھی کہ ہسپتال نے گزشتہ دو سے تین ہفتوں کے دوران COVID-19 کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
یاد رہے اس سال جنوری میں، اسی طرح کی رپورٹس منظر عام پر آئیں تھیں ، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے اور 25 سے 30 فیصد مریضوں میں نزلہ اور کھانسی کی علامات وائرس کے لیے مثبت ہیں۔
تاہم بعد ازاں سندھ کی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے کراچی میں کوویڈ کیسز میں اضافے کے حوالے سے خبروں کی تردید کی تھی۔
وزیر صحت نے کہا تھا کہ گھبرائیں نہیں، کراچی میں کورونا کی بیماری نہیں پھیل رہی۔ پیچوہو نے کہا کہ “کورونا وائرس پوری دنیا سے ختم ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں: نوجوان اور میڈیا بھارتی ڈس انفارمیشن مہم کے خلاف آہنی دیوار ثابت ہوئے، فیلڈ مارشل
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کراچی میں کورونا تھا کہ
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔