2025-05-24@20:13:46 GMT
تلاش کی گنتی: 1295
«کراچی میں کورونا»:
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، مومن آباد میں 17 مئی کو بیوٹی پارلر سے خاتون کی لاش ملنے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کا مرکزی ملزم شاہ ویر مانسہرہ میں مفرور ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ فرار ملزم مقتولہ کا شوہر ہے، جس نے واردات سے 6 روز قبل صائمہ سے شادی کی تھی۔دونوں میں جھگڑا ہوا ملزم نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے تیز دھار آلے سے گردن پر وار کیے اور لاش کو جلا دیا تھا، فرار ملزم کی ٹیکنیکل بنیاد پر تلاش کی جا رہی ہے۔
کراچی(نیوز ڈیسک) شہر میں کوروناسے 4 اموات کی خبر کی حقیقت سامنے آگئی ، چاروں مریض کی عمر 60سال سے زائد تھی اور دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے۔ تفصیلات مطابق محکمہ صحت سندھ کے ترجمان نے کراچی میں کورونا سے 4 افراد کی موت کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے 4 اموات کی خبردرست نہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مرنے والے چاروں مریضوں کی عمریں 60 سال سے زائد تھیں اور وہ پہلے سے دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اموات وائرس کی وجہ سے نہیں ہوئیں، مریض ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ محکمہ صحت نے عوام اور میڈیا پر زور دیا کہ وہ سنسنی خیز رپورٹس پھیلانے سے...
کارروائی کے دوران کسٹمز حکام نے نہ صرف چھالیہ ضبط کی بلکہ تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کا اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا ٹرالر بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ ٹف ٹائلز کی آڑ میں 24 لاکھ روپے کی چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت ایک بڑی کارروائی کے دوران مضر صحت اسمگل شدہ چھالیہ کی کراچی منتقلی کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ ترجمان کے مطابق اسمگلرز کی جانب سے چھالیہ کو ٹف ٹائلز کے سانچوں میں مہارت سے چھپا کر کراچی منتقل کیا جا رہا تھا۔ آر سی ڈی ہائی وے موچکو چیک پوسٹ پر کسٹمز حکام نے مشکوک ٹرالر نمبر TKT-427 کو...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو جماعت اسلامی نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف یکم جون کو حیدرآباد میں بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اس وقت بدمست ہاتھی بنا ہوا ہے، فلسطینی بھوک اور قحط سالی کا سامنا کر رہے ہیں۔ جماعت اسلامی، تاجروں کا نمائندہ کنونشن، ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کراچی امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی... انہوں نے کہا کہ اب تو یورپین ممالک بھی کہہ رہے ہیں کہ اسرائیل اہل غزہ کے لیے خوراک کی فراہمی میں رکاوٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین بدترین صورتحال میں مبتلا ہے جبکہ...
کراچی: لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کا 10 واں سالانہ کانووکیشن ہفتے کو لیاقت کالج میں منعقد ہوا جس میں ایم بی بی ایس سال 2024 کے 103 گریجویٹ طلباء کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ کانووکیشن میں پہلی پوزیشن ڈاکٹر مریم، دوسری ڈاکٹر ملائیکہ اور تیسری ڈاکٹر علینہ امین محمد نے حاصل کی جبکہ ڈاکٹر منال ارشد ملک کو بہترین گریجویٹ کے اعزاز میں ”واجد علی شاہ میڈل“ سے نوازا گیا۔ کانووکیشن کے مہمان خصوصی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امجد سراج میمن نے طالبعلموں کو اسناد تفویض کیں۔ تقریب میں لِیاقت نیشنل میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی، کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر کریم اللہ مکی سمیت دیگر فکلیٹی اراکین اور طلباء و...
کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں کورونا وائرس سے 4 اموات کی تصدیق کردی، نجی ہسپتال کے حکام کے مطابق متاثرہ افراد کی عمریں 60 سال سے زائد تھیں۔ نجی چینل کے مطابق ماہرِ متعدی امراض ڈاکٹر فیصل محمود کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سے 3 ہفتوں کے دوران کورونا کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ متاثرہ افراد میں کورونا کی علامات وہی ہیں، جو گزشتہ برسوں میں سامنے آتی رہی ہیں۔ مریضوں میں کھانسی، نزلہ، بخار اور جسم میں درد کی نمایاں علامات شامل ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ احتیاطی تدابیر اپنائیں، رش والی جگہوں پر جاتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔ کورونا سے بچوں اور بزرگوں کو بالخصوص محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرگیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایاکہ ہوا کا کم دباؤ شدت اختیارکرتے ہوئے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے، یہ سسٹم کراچی سے تقریباً 1058 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کے کم دباؤ کا یہ نظام مشرق کی جانب حرکت کرے گا، فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے اور یہ سسٹم بھارتی ساحل سے گزرنے کے بعد کمزور ہونا شروع ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ اس سسٹم کے زیر اثر کراچی سمیت سندھ میں ہیٹ ویو آنے کا خدشہ تھا، سسٹم کے کمزور ہونے...
کورنگی سنگر چورنگی کے قریب ڈاکو کو شہری سے لوٹ مار کی واردات مہنگی پڑ گئی۔ بہادر شہری نے اپنے پستول سے فائرنگ کر کے مبینہ ڈاکو مار گرایا جبکہ دیگر دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او عوامی کالونی گل حسن کلہوڑو نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار تین ڈاکو شہری سفیر اللہ سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران شہری نے اپنے پاس موجود پستول سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت 27 سالہ سرفراز کے نام سے کی گئی جس کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے جبکہ اس کے دیگر دو ساتھی...
سندھ اسمبلی—فائل فوٹو سندھ اسمبلی میں پانی اور لوڈ شیڈنگ کی گونج مسلسل دوسرے روز بھی سنائی دی۔ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے کراچی کو پانی کی فراہمی اور غیر قانونی کنکشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ کراچی میں پانی کا دھندا عروج پر ہے: سندھ اسمبلی میں محمد فاروق کا توجہ دلاؤ نوٹسسندھ اسمبلی کے اجلاس میں رکنِ جماعتِ اسلامی محمد فاروق نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کر دیا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے ارکان شارق جمال اور عامر صدیقی نے کراچی میں پانی کے بحران پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔عامر صدیقی نے کہا کہ پانی کی قلت کے حوالے سے وزیرِ بلدیات کو خطوط لکھے مگر وہ...
تمام اموات آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں رپورٹ ہوئیں، جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کم از کم چار افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ تمام افراد معمر اور پہلے سے موجود طبی مسائل جیسے کمزور مدافعتی نظام کا شکار تھے۔ تمام اموات آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں رپورٹ ہوئیں، جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین صحت نے اس موسم گرما میں کورونا کیسز میں اضافے کو "غیر معمولی" قرار دیا ہے، کیونکہ عام طور پر اس موسم میں وائرس کی سرگرمی کم ہوتی ہے۔ آغا خان اسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے مریض داخل ہو رہے ہیں...
کراچی میں کم از کم چار افراد کوروناوائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ تمام افراد معمر اور پہلے سے موجود طبی مسائل جیسے کمزور مدافعتی نظام کا شکار تھے۔ تمام اموات آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں رپورٹ ہوئیں جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین صحت نے اس موسم گرما میں کورونا کیسز میں اضافے کو "غیر معمولی" قرار دیا ہے کیونکہ عام طور پر اس موسم میں وائرس کی سرگرمی کم ہوتی ہے۔ آغا خان اسپتال کے ماہر متعدی امراض پروفیسر ڈاکٹر سید فیصل محمود کے مطابق اسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے مریض داخل ہو رہے ہیں جو تشویشناک رجحان ہے۔ جاں بحق ہونے...
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے پہلے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے 191 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کیا۔ قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فخر زمان 47، کوشل پریریا 30 اور محمد نعیم 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھانوکا راجا پکشا 23 اور آصف علی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ کراچی کی جانب سے حسن علی نے 2 جبکہ میر حمزہ اور فواد علی نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس سے...
چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارا پڑوسی ملک 840 ارب ڈالر آئی ٹی سروسز ایکسپورٹ کررہا ہے، ہم صرف 2 ارب ایکسپورٹ کررہے ہیں۔ نوجوانوں کے لیے آئی ٹی سروس شروع کریں، یہ حکومت کی ذمے داری ہے۔ عوام کا آپ سے گلہ بھی بنتا ہے، اپ لوگوں نے فنانس کے لیے کراچی سے بندہ بلایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران استفسار کیا کہ پختونخوا میں کوئی فنانس کا ماہر نہیں کہ کراچی سے بندہ بلایا گیا؟۔ پی ٹی آئی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی اسد قیصر کی راہداری ضمانت کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے کی، جس میں اسد قیصر،...
کراچی انڈسٹریل پارک کی ترقی کے لیے تجاویز کو حتمی شکل دینے کے لیے کمیٹی کا افتتاحی اجلاس نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ و سینیٹر محمد اسحاق ڈارکی زیر صدارت جمعرات کو پاکستان اسٹیل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے وزرا و سیکریٹری سمیت اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ مزید پڑھیے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا چین کا کامیاب دورہ مکمل، دہشتگردی کے خلاف سہ فریقی عزم، سی پیک ٹو میں بڑی پیشرفت اسحاق ڈار نے صنعتی پارکوں کی ترقی کے لیے مختلف تجاویز پر تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے کراچی اسٹیل ملز سائٹ پر SEZs کو تیز اور غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے عالمی بہترین طریقوں کو شامل کرنے پر زور دیا۔...
کراچی: جامعہ کراچی نے شعبہ اردو کی طالبہ شمسہ صباحت کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کردی، انہوں نے اپنا مقالہ پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ فرمان کی زیر نگرانی مکمل کیا۔ تحقیقی مقالے میں پاکستانی جامعات کے شعبہ ہائے اردو کے تحقیقی جرائد کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ پیش کیا گیا ہے، ان جرائد کا بنیادی مقصد نئی تحقیق کو ہر خاص وعام تک پہنچانا ہے اس لیے نئے جرائد کے اضافے سے اسکالرز کو اپنی تحقیق لوگوں تک پہنچانے کے لیے وسیع پلیٹ فارم مہیا ہورہا ہے لہذا اس مقالے میں ان جرائد کے تمام پہلوؤں کو زیر بحث لایا گیا ہے۔ ان میں شامل موضوعات، اصول، تحقیق و طریقہ اندراج، زبان واسلوب، رفتار اور مجموعی معیار...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں جاری شدید گرمی کی لہر میں کمی کا کوئی امکان نظر نہیں آتا اور ایسے میں شہر کے سمندری طوفان کی زد پہ آنے کے خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے، شہر کا درجہ حرارت جمعرات کے روز 33 سینٹی گریڈ تھا جس میں آئندہ روز تک اضافے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دباؤ کے نظام کی اطلاع دی جو کراچی سے تقریباً 1,075 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے، جب یہ شمال کی طرف بڑھتا ہے تو یہ نظام ڈپریشن میں شدت اختیار کر سکتا ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے ساحلی...
کراچی (نیوز ڈیسک) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لئے سرمایہ کاروں کو درخواست 3 جون تک نجکاری کمیشن کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کی دوسری بار کوششیں تیز کردی گئیں، ذرائع نے بتایا کہ نجکاری کمیشن نے کراچی کےنجی ہوٹل میں سرمایہ کاروں کو بریفنگ دی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، لاہور کے بعد کراچی میں سرمایہ کاروں کو روڈ شو میں بریفنگ دی گئی جبکہ روٹس، اثاثہ جات، ملازمین اور آمدنی سمیت دیگر اہم امور پر بھی بریفنگ دی۔ قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لئے درخواست 3 جون تک نجکاری کمیشن کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔ گذشتہ روز آئی...

پی آئی اے کی نجکاری کی دوسری بار کوششیں تیز،سرمایہ کاروں کو درخواست 3 جون تک نجکاری کمیشن کو ارسال کرنے کی ہدایت
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کےلئے سرمایہ کاروں کو درخواست 3 جون تک نجکاری کمیشن کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی گئی تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نجکاری کی دوسری بار کوششیں تیز کردی گئیں. رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ نجکاری کمیشن نے کراچی کے نجی ہوٹل میں سرمایہ کاروں کو بریفنگ دی ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، لاہور کے بعد کراچی میں سرمایہ کاروں کو روڈ شو میں بریفنگ دی گئی جبکہ روٹس، اثاثہ جات، ملازمین اور آمدنی سمیت دیگر اہم امور پر بھی بریفنگ دی.(جاری ہے) قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لئے درخواست 3 جون تک نجکاری کمیشن کو ارسال...
گرمی کی شدت بڑھتے ہی کراچی میں ایک بار پھر بدترین لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی، جس پر صارفین پھٹ پڑے اور نیپرا نے کے الیکٹرک حکام کو جھاڑ پلادی۔ بجلی کی قیمتوں سے متعلق کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا میں سماعت کے دوران صارفین نے کہا کہ نیپرا کے اپنے کنزیومر سروس رولز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ نیپرا کو بجلی کے بل پیش کیے لیکن آج تک انکوائری نہیں کی۔ نیپرا حکام نے کہا کہ ہم نے انکوائری رپورٹ بنائی ہے، جس پر ممبر نیپرا نے استفسار کیا کہ کیا یہ رپورٹ کے الیکٹرک کے ساتھ شیئر کی گئی، جس پر نیپرا حکام نے جواب دیا کہ نہیں یہ رپورٹ کے الیکٹرک کے ساتھ شیئر نہیں کی گئی۔ اتھارٹی...
غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کی فنی خرابی دور کرے کراچی سے پرواز عازمین حج کو لے کر جدہ روانہ ہوگئی۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے جدہ کی پرواز نے کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ طیارے کو گرانڈ کر کے عازمین حج کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا تھا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق جدہ سے ٹیکنیکل ٹیم پہنچی، آج فنی خرابی دور ہونے پر پرواز روانہ ہوئی۔
—فائل فوٹو غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کی فنی خرابی دور ہوگئی، کراچی سے پرواز عازمین حج کو لے کر جدہ روانہ ہوگئی۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے جدہ کی پرواز نے کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ طیارے کو گراؤنڈ کر کے عازمین حج کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا تھا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق جدہ سے ٹیکنیکل ٹیم پہنچی، آج فنی خرابی دور ہونے پر پرواز روانہ ہوئی۔
کراچی: شہر قائد میں پانی کی فراہمی میں تعطل کے بعد گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر بجلی کی ترسیل بحال کر دی گئی ہے۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق پمپنگ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی بحال ہونے کے بعد پانی کی روانگی بھی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق، کیبل اور سی ٹی فالٹ کا کام رات 1 بج کر 35 منٹ پر مکمل کر لیا گیا، جس کے بعد گھارو پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی بحال ہو گئی۔ مزید پڑھیں: گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بجلی معطل ہونے سے کراچی کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر واٹر کارپوریشن کے مطابق گھارو...
فوٹو فائل کراچی کے علاقے سرجانی میں گھر سے 12 سال کی بچی کی پھندا لگی لاش ملی، پولیس نے پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی نے خودکشی ہی کی ہے، زیادتی یا قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے۔متوفیہ بچی کی شناخت 12 سال کی مہک کے نام سے ہوئی، جو اپنے تایا کے ساتھ سرجانی ٹاؤن میں رہائش پذیر تھی۔اہل خانہ نے بتایا ہے کہ گھر کے ساتھ ہی چیز کی دکان ہے جہاں مہک کام سنبھالے ہوئی تھی۔ یہ بھی پڑھیے کورنگی، گارمنٹس کارخانہ کے مالک کی لاش ملی کورنگی، گھر کے باہر نوجوان کی لاش ملی، پہلی بیوی کے بھائیوں نے قتل کیا، والد...
لاہور: چک جھمرہ کے گاؤں چھوٹی گھرتل کے قریب کچے پھاٹک پر ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے شالیمار ایکسپریس ٹرین کو حادثہ پیش آیا جس کے باعث متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ شالیمار ٹرین کو حادثہ رات 2 بجے کے قریب پیش آیا، جس کے باعث شالیمار ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں۔ حادثے کے باعث فیصل آباد آنے اور جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرین آنے سے کچھ دیر قبل ٹریکٹر ٹرالی ریلوے ٹریک میں پھنس گئی تاہم جب ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے دیکھا کہ ٹرین قریب آگئی ہے تو ڈرائیور نے فوراً ٹریکٹر کی پن نکالی اور ٹریکٹر کو ٹرالی سے الگ...
وزیراعظم کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت کے لیے وزیر یلوے حنیف عباسی نے عیدالاضحٰی کے موقع پر 5اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان اسپیشل ٹرینوں کا مقصد عوام کو بروقت اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور 2 جون، دوپہر 1 بجے روانہ ہوگی۔ دوسری عید اسپیشل ٹرین ،3 جون، صبح 10 بجےکوئٹہ سے پشاور جائے گی۔ تیسری ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے 3 جون، شام 5 بجے چلائی جائے گی۔ کراچی سے راولپنڈی چوتھی عید اسپیشل ٹرین، 3 جون، رات 8 بجے روانہ ہوگی۔ پانچویں اور آخری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور، 4 جون، رات 8 بجے روانہ ہوگی۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں رکشہ ڈرائیور کی نو عمر لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھوپیر میں نجی رہائشی سوسائٹی کے سامنے چلتے رکشے سے گر کر نوعمر لڑکی شدید زخمی ہوگئی، لڑکی کے والد نے تھانے میں درخواست دی ہے کہ رکشا ڈرائیور ان کی بیٹی کو مبینہ طور پر اغوا کر کے لیجانے کی کوشش کر رہا تھا۔ والد کے مطابق اغوا کی کوشش پر بیٹی نے چلتے رکشے سے چھلانگ لگا دی تاہم اس حوالے سے ایس ایچ او منگھوپیر عمران خان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر لڑکی کے رکشے سے گرنے کی فوٹیج وائرل ہوئی ہے جو کہ رواں ماہ 16...
سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ کے الیکٹرک کے دفتر شہریوں کے لیئے نو گو ایریا ہیں، جمعرات کو ہم نے پاور کمپنیوں کا اجلاس بلایا ہے، سکھر حیدر آباد کی بھی یہ ہی صورتحال ہے کمیٹی کے اجلاس میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے حالیہ قیامت خیز گرمی کے دوران کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم عوامی مسئلہ پر شہر کے منتخب نمائندوں کی بات کوئی سننے کو تیار نہیں ہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ...
مرتضیٰ وہاب— فائل فوٹو کراچی کے ضلع وسطی میں کھجی گراؤنڈ میں تجاوزات کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے ضلع وسطی میں کھجی گراؤنڈ میں تجاوزات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر عدالت نے آئندہ سماعت پر میئر کراچی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ کا بنارس چورنگی پارک سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم کراچی سندھ ہائی کورٹ نے بنارس چورنگی پر پارک اصل... ٹی ایم سی ناظم آباد نے معاملے سے متعلق عملدرآمد رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے جبکہ کے ایم سی نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی ہے۔ ٹی ایم سی کے وکیل...
پی ایس ایل 10 کے 30ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے شکست دے دی ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 10 کے 30ویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز مدمقابل ہیں، کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: پلے آف میں پہنچنے والی چاروں ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا، پشاور پہلی مرتبہ اگلے مرحلے سے باہر اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 251رنز بنائے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز اور صاحبزادہ فرحان نے 153 رنز کی...
کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک کر کے دیگر دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کے مطابق کورنگی پولیس نے ضیا کالونی میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جس کی شناخت ممتاز کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے ہلاک ڈاکو کے دیگر دو ساتھیوں ساجد اور شبیر کو بھی گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے تین پستول، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی جبکہ دیگر گرفتار ساتھیوں کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا ہے۔ پولیس گرفتار اور ہلاک ڈاکو کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ (اے ایس آربی) کے حالیہ اجلاس میں 25 طلبا و طالبات کو پی ایچ ڈی، 45 طلبا و طالبات کو ایم فل جبکہ ایک طالبعلم کو ڈی ایس سی اورایک طالبعلم کو کورس ورک (30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ایم ایس کی سند تفویض کی گئی۔ رجسٹرار جامعہ کراچی کے مطابق اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ کو کیمیاء میں ڈی ایس سی کی ڈگری تفویض کرنے کی منظوری دی گئی، جبکہ پی ایچ ڈی کی اسناد حاصل کرنے والوں میں فیروز خان (حیاتی کیمیاء)، جاوید اکرم (باٹنی آئی ایس ایچ یو)، وجیہہ اسلم (بزنس ایڈمنسٹریشن)، عرفان علی (کیمیاء)، دائم...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکیارڈ کراچی میں نیوی کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بحریہ کے جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے جنگ کی سلگتی آگ کو ڈھانپا، وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو Man of Peace قرار دے دیا۔ مزید :
کراچی: شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں بیٹی کو اسکول چھوڑنے کے دوران اسٹیٹ ایجنٹ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا کیس پولیس نے حل کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا، جس میں بہنوئی اور سگا بھائی شامل ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے بیٹی کو اسکول چھوڑنے کے دوران اسٹیٹ ایجنٹ کو فائرنگ کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم کو بھائی سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 14 مئی کی صبح ناظم آباد 3 نمبر گول مارکیٹ میں قائم پائلٹ اسکول کے قریب 14 مئی کی صبح بیٹی کو اسکول چھوڑنے آنے والے راشد کو موٹر سائیکل سوار ملزم نے فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا جبکہ مقتول کی آنکھ کے قریب...
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا نے خوشخبری سنائی ہے کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا ہے، اگلے بجٹ میں عام آدمی کو اچھی خبر ملے گی،خوشحالی کا پروگرام ہوگا، ریلیف ملے گا۔ اتوار کو کراچی میں مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراءپر مشتمل وفد گورنر ہاوس پہنچا اور ملاقات کے بعد ایم کیوایم رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ایم کیو ایم کے دوستوں سے ملاقات ہوئی، ہم نے تاجروں سے بھی ملاقات کی،گورنر صاحب اور ایم کیو ایم کے رہنماو¿ں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا ہے، وزیر اعظم...
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت کے ایم سی کونسل کا اجلاس ہوا ہے، جس میں سڑکوں اور گلیوں میں گاڑیاں دھونے کے لیے لائن کا پانی استعمال کرنے پر جرمانے کی قرارداد پیش کی گئی ہے۔سٹی کونسل اجلاس میں سڑکوں اور گلیوں میں گاڑیاں دھونے کیلئے لائن کا ہانی استعمال کرنے پر جرمانے کی قرارداد سمیت 11 قرارداد پیش کی گئی ہیں۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پانی کے ضیاع پر میرے خیال میں جرمانہ 10ہزار روپے ٹھیک ہے، یوسی چیئرمین کی شکایات پر جرمانے ہوں گے، رقم یوسی میں ہی لگے گی۔ سٹی کونسل کراچی نے ریلوے کوارٹر کی زمین کے الیکٹرک کو فروخت کرنے کی قرارداد منظور کرلی کراچی کی سڑکوں، گلیوں، تجارتی مرکز پر...
ضلع کورنگی پولیس مسلح ڈکیتوں کو روکنے میں مکمل ناکام ہوگئی جب کہ موٹر سائیکل چھینے کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا اور رواں سال روشنیوں کے شہرمیں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پرجاں بحق شہریوں کی تعداد 46 ہو گئی۔ شہرقائد میں مسلح ڈکیتوں کے ہاتھوں معصوم ونہتے شہریوں کے جاں بحق ہونے واقعات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ پیرکی دوپہرعوامی کالونی تھانے کےعلاقے کورنگی ساڑھے تین میں 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحے کے زورپر موٹرسائیکل چھینے کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے نوجوان کوشدید زخمی کردیا اوراس کا موبائل فون اورموٹرسائیکل چھین کرفرارہوگئے۔ مسلح ڈکیتوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا نوجوان کافی دیرتک جائے وقوع پرپڑا...
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ایلنڈر روڈ کی زمین طویل عرصے سے کے ای کے پاس تھی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کونسل اجلاس میں کے الیکٹرک کو ایلنڈر روڈ ریلوے کواٹر میں واقع زمین 2 لاکھ75 ہزار روپے فی گز میں فروخت کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔کراچی کی سڑکوں، گلیوں، تجارتی مرکز پر گاڑیاں دھونے اور لائنوں کا پانی استعمال کرنے پر جرمانے کی قرارداد پیش کردی گئی۔کونسل اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ایلنڈر روڈ کی زمین طویل عرصے سے کے ای کے پاس تھی، اب ہم کے الیکٹرک کا بل دینے کی پوزیشن میں آجائیں گے، یہ پیسا شہر کی امانت ہے جو کے الیکٹرک کو دینا چاہیے تھا۔...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا نے خوشخبری سنائی ہے کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا ہے، اگلے بجٹ میں عام آدمی کو اچھی خبر ملے گی،خوشحالی کا پروگرام ہوگا، ریلیف ملے گا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اتوار کو کراچی میں مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراءپر مشتمل وفد گورنر ہاوس پہنچا اور ملاقات کے بعد ایم کیوایم رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ایم کیو ایم کے دوستوں سے ملاقات ہوئی، ہم نے تاجروں سے بھی ملاقات کی،گورنر صاحب اور ایم کیو ایم کے رہنماو¿ں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ...
کراچی دورے کے دوران وزیرِ اعظم پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف اپک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف گورنر اور وزیرِ اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ آپریشن بنیان مرصوص میں پاک بحریہ کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کراچی پہنچ گئے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے استقبال کیا۔ کراچی دورے کے دوران وزیرِ اعظم پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف اپک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کراچی کے دورے کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کریں گے۔حکام کے مطابق وزیر اعظم پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے۔اس کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف دورہ کراچی کے دوران گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریںگے۔ مزید :
وزیراعظم شہباز شریف آپریشن بنیان مرصوص میں پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔وزیراعظم پاکستان نیوی کے ڈاکیارڈ جائیں گے جہاں آپریشن بنیان مرصوص میں کردار ادا کرنے والے پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف وزیراعظم کا استقبال کریں گے اور بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ وزیراعظم پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔علاوہ ازیں شہباز شریف کی کراچی میں سیاسی قیادت سے ملاقاتیں شیڈول ہیں جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ، ترقیاتی اور ریونیو امور پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہو گی۔
اسلام آباد،کراچی (نوائے وقت رپورٹ +کامرس رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آپریشن بنیان مرصوص میں کردار ادا کرنے والے پاک بحریہ کے جوانوں اور افسروں سے ملاقات کریں گے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر وزیراعظم پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر بحریہ کے افسروں اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیراعظم کراچی میں قیام کے دوران گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔
پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرنے وزیراعظم کل کراچی کا دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)آپریشن بنیان مرصوص میں پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا دورہ کریں گے۔پی ایم سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر پاک بحریہ کو وزیر اعظم خراج تحسین پیش کریں گے، اس موقع پر بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔علاوہ ازیں شہباز شریف کراچی میں...
پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ہم پارکوں پر قبضے اور پارکوں میں چائنہ کٹنگ کے خلاف طویل عرصے سے مقدمہ لڑرہے ہیں، نارتھ ناظم آباد میں پارکوں میں چائنہ کٹنگ کرکے پلازے بنائے گئے، جماعت اسلامی اس وقت بھی کراچی کے عوام کا مقدمہ لڑرہی تھی اور آج بھی عوام کے ساتھ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کے ایم سی میں جماعت اسلامی کے اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ کے ہمراہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت و میئر کراچی کی سرپرستی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے نام پر کھیل کے میدانوں اور پارکوں پر قبضے و تجارتی استعمال کے حوالے سے کلفٹن کے رہائشیوں کے ہمراہ عمر شریف...
تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سپر منی ٹرک منصوبہ پاک چین صنعتی اشتراک اور تکنیکی تعاون کی شاندار مثال ہے، جو دونوں ممالک کے لیے ترقی اور خوشحالی کے نئے دروازے کھولے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے چین کے تعاون سے منی ٹرک کی اسمبلنگ لائن جلد کراچی میں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے اور چینی سرمایہ کاروں نے کراچی میں پلانٹ لگانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے الیکٹرک گاڑیوں کے لئے سندھ بھر میں جلد چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے...
کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رن سے شکست دے کر ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) X کے پلے آف میں جگہ بنا لی ہے، اس کے علاوہ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ بھی پلے آف میں شامل ہے۔ پشاور زلمی اچھی کوشش کے باوجود 238 رنز کا ہدف مکمل نہ کرسکی اور، لیکن 5 وکٹوں اور 20 اوورز میں 214 بناسکی۔ کراچی کنگز پشاور زلمی کو شکست دینےکے بعد کی ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کے لیے کرگئی ہے جبکہ یہ اس ایونٹ میں ان کی 5ویں کامیابی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ’پاکستان زندہ باد‘ کی گونج، راولپنڈی میں پی ایس ایل کا شاندار آغاز اس کے ساتھ ساتھ اس میچ کے بعد اسلام آباد...
بھارتی جارحیت کے سبب حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے التواء کے بعد دوبارہ شروع ہونے والی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں جگہ پکی کر لی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 238 رنز کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنا سکی۔ زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 94 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ صائم ایوب 47، ٹام کوہلر-کیڈمور 20، محمد حارث 9 اور میکس برائنٹ 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ معاذ صداقت 19 اور حسین طلعت 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ...
کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں واقع نشے کے عادی افراد کی بحالی کے مرکز "سن شائن ری ہیب سینٹر" پر منشیات فروش مافیا نے حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے نہ صرف سنٹر میں توڑ پھوڑ کی بلکہ وہاں زیر علاج 125 مریضوں کو بھی چھڑا کر لے گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور اسلحے سے لیس تھے اور انہوں نے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ مزاحمت پر پولیس موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ حملے کے دوران بحالی مرکز کے کئی ملازمین زخمی ہوئے۔ سن شائن ری ہیب سینٹر کو سندھ پولیس کے افسر عبد الخالق انصاری چلاتے ہیں، جنہوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، مومن آباد میں واقع بیوٹی پارلر میں خاتون کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بیوٹی پارلر کی مالکن صائمہ کو اس کے شوہر نے قتل کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ایک ہفتہ قبل شاہ میر سے دوسری شادی کی تھی۔ یہ بھی پڑھیے گھریلو ناچا قی پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے تیز دھار آلے سے خاتون کو قتل کیا اور لاش کو آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق ملزم واردات انجام دینے کے بعد فرار ہو گیا، جسے تلاش کیا جا رہا ہے۔مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

پی ایس ایل میں سپہ سالار کی اینٹری، آرمی چیف کو اپنے بیچ دیکھ کر شائقین کا جوش بڑھ گیا، پاک افواج زندہ باد کے نعرے
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت چار روزہ جنگ میں شاندار فتح کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میلہ دوبارہ سج گیا۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیم پہنچے۔ ان کے ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری بھی موجود ہیں۔ سٹیڈیم میں وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال بھی موجود تھے۔ حالیہ جنگ کے ہیروز کو اپنے بیچ دیکھ کر شائقین کا جوش بھی بڑھ گیا اور وہ پاکستان زندہ باد اور مسلح افواج کے نعرے لگاتے رہے۔ اس دوران آرمی چیف اور ڈی جی...
کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر میں واقع ابوبکر مسجد کے قریب ذاتی جھگڑے کے دوران ایک شخص کو ڈنڈوں کے وار سے قتل کر دیا گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 48 سالہ نور الامین کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ اتوار کی شب اس وقت پیش آیا جب نور الامین اور دیگر افراد کے درمیان جھگڑا ہوا جو شدت اختیار کر گیا اور حملہ آوروں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نور الامین کی لاش اسپتال منتقل کی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ممکنہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ذاتی نوعیت کے...
کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور کماؤ پوت شہر ہے، یہ شہر زرِمبادلہ، کمائی اور ٹیکس آمدنی میں بڑا حصہ ڈالتا ہے لیکن اس پر وفاق اور نہ ہی صوبائی حکومت کی توجہ ہے۔کریم آباد انڈر پاس منصوبے کو اس سال جون میں مکمل ہو جانا تھا لیکن یہ بھی نہیں ہوا، کوئی جوابدہ ہے، مئی 2023ء میں جب یہ منصوبہ شروع ہوا تو مہنگائی بڑھنے کی رفتار 38 فیصد تھی، جو اب آدھی فیصد بھی نہیں ہے، اس دوران شرحِ سود کم ہوئی، سیمنٹ اور اسٹیل کی قیمتیں کم ہوئیں، مزدوری نہیں بڑھی، پھر کیوں یہ منصوبہ 1 ارب 35 کروڑ سے 3 ارب 81 کروڑ روپے کر دیا گیا، کوئی جوابدہ ہے؟ کراچی کی خوبصورتی و ترقی...
تفتیشی افسر نے کہا کہ سی ٹی ڈی کی آئی ٹی لیب کو مزید وقت درکار ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہاں 6 گھنٹے میں دنیا تبدیل ہو جاتی ہے، واشنگٹن سے کال آ جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس کی ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر کو 10 یوم میں حتمی چالان ٹرائل کورٹ میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس کی ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ مقدمے میں نہ حتمی چالان پیش کیا گیا اور نہ ہی کوئی پیشرفت ہے، 6 اکتوبر کا...
دورانِ سماعت عدالت نے کیس پراپرٹی پیش نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیس پراپرٹی اور گواہوں کو پیش کیوں نہیں کر رہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے چینی قونصل خانے پر حملے کے مقدمے میں کیس پراپرٹی اور گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ دورانِ سماعت عدالت نے کیس پراپرٹی پیش نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیس پراپرٹی اور گواہوں کو پیش کیوں نہیں کر رہے۔ بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس پراپرٹی اور گواہوں کوپیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔ پولیس...
— فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی گرفتاری سے روک دیا۔عدالت عالیہ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے تحفظ کےلیے دائر کردہ درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے خلاف کارروائی اور ہراساں کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ تحفظ فراہمی کی درخواست: عدالت کا لڑکی کی عمر کا تعین، لڑکے کو جیل بھیجنے کا حکمسندھ ہائی کورٹ نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی تحفظ فراہمی سے متعلق درخواست پر لڑکی کی عمر کے تعین اور لڑکے کو جیل کا بھیجنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس عدنان کریم میمن نے استفسار کیا کہ کیا پولیس کا کام لوگوں...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ نے 9مئی واقعے میں ملوث پی ٹی آئی کارکنوں کیلئے عام معافی کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں خوشی کے موقع پر جو معصوم شکار ہوئے انہیں معاف کردیا جائے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستان کی فتح اور یوم تشکر پر مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی و دیگر بھی ان کے ہمراہ ہیں، انہوں نے مزار قائد پر پھول رکھے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے بھارت کو ایک ہی جواب دیا، کلمے کے نام پر...
ملزمان پر مفتی غلام اکبر اور مفتی کامران حسین کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ عدالت نے سید عباس حسین عرف عاشر اور عباس جعفری کو قتل کیس میں بری کر دیا۔ عدالت نے ملزم عباس عرف عاشر کو سندھ اسلحہ ایکٹ میں 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے گلشن اقبال میں 2 علماء کرام کے قتل کیس میں ملزم سید محسن عرف طلحہ عرف پاگل کو 4 مرتبہ سزائے موت اور دوسرے ملزم زین العابدین عرف سنی کو 4 مرتبہ عمر قید کی سزا سنا دی۔ رپورٹ کے مطابق کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 6 نے گلشن اقبال میں 2 علماء کرام...
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے گلشن اقبال میں 2 عالم دین کے قتل کیس میں ملزم سید محسن عرف طلحہ عرف پاگل کو 4 مرتبہ سزائے موت اور دوسرے ملزم زین العابدین عرف سنی کو 4 مرتبہ عمر قید کی سزا سنادی۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 6 نے گلشن اقبال میں 2 عالم دین کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم سید محسن عرف طلحہ عرف پاگل کو 4 مرتبہ سزائے موت جبکہ دوسرے ملزم زین العابدین عرف سنی کو 4 مرتبہ عمر قید کی سزا کا حکم دیدیا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 5، 5 سال قید اور 50 ہزار جرمانہ بھی عائد کیا۔ عدالت...
—فائل فوٹو کراچی میں باپ کو مبینہ طور پر قتل کرنے والے بیٹوں کو 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی میں بیٹوں کے خلاف باپ کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان دونوں بھائیوں کو عدالت میں پیش کردیا۔ کراچی: بوری سے لاش برآمد، بیٹوں نے والد کو قتل کر دیاپولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت خاور انجم کے نام سے ہوئی ہے عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ ملزمان نے اپنے باپ کو کیوں مارا؟تفتیش افسر نے کہا کہ ملزمان نے بتایا ہے کہ باپ بچپن سے انہیں مار پیٹ کرتا تھا۔عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر کیس...
کراچی: جوہر آباد میں سفاک بیٹوں نے گاؤں واپس جانے کا بولنے پر والد کو قتل کر دیا، جوہر آباد پولیس نے باپ کو قتل کرنے اور اس کی بوری بند لاش ٹھکانے لیجانے والے 2 سفاک بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 15 فلاح مسجد کے قریب جوہر آباد پولیس نے موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان کو گرفتار کر کے بوری میں بند لاش برآمد کرلی ، مقتول کی شناخت 60 سالہ خاور انجم کے نام سے کی گئی جو کہ حکمت کا کام کرتا تھا اور اس کا آبائی تعلق میر پور خاص سے تھا جبکہ گرفتار دونوں ملزمان ابراہیم اور افضل مقتول کے سگے بیٹے...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ شہر میں ٹینکر مافیا کا راج ہے، 6 ہزار روپے سے زائد کا ٹینکر فروخت کیا جارہا ہے جبکہ آبی جارحیت پیپلز پارٹی نے کراچی پر مسلط کی ہوئی ہے، پورے سسٹم کی خرابی میں پولیس مکمل طور پر ملوث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ 2028ء میں بھی کے فور کے تحت کراچی والوں کو پانی ملنے کا امکان نہیں۔ منعم ظفر نے ادارۂ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارت کیخلاف جنگ میں کامیابی پر افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔ منعم ظفر نے کہا کہ قوم اس جنگی صورتحال میں افواج پاکستان کی پشت پر موجود تھی، قوم...
کراچی: جوہر آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 15 فلاح مسجد کے قریب موٹرسائیکل سوار مشکوک افراد سے بوری میں بند ایک شخص کی لاش ملی۔ پولیس نے موٹرسائیکل سوار دونوں افراد کو حراست میں لے کر بوری بند لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹر ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق مقتول کی شناخت 60 سالہ خاور انجم کے نام سے کی گئی۔ مقتول حکمت کا کام کرتا تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق اندرون سندھ میر پور خاص سے تھا، مقتول کو اس کے دونوں بیٹوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا اور لاش کو بوری میں بند کر کے موٹرسائیکل...
منعم ظفر— فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ 2028ء میں بھی کے فور کے تحت کراچی والوں کو پانی ملنے کا امکان نہیں۔منعم ظفر نے ادارۂ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارت کیخلاف جنگ میں کامیابی پر افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔منعم ظفر نے کہا کہ قوم اس جنگی صورتحال میں افواج پاکستان کی پشت پر موجود تھی، قوم میں ایسا جذبہ پیدا ہوگیا کہ سب یکجا ہوگئے۔شہر کے حالات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ روزانہ لاشیں اٹھا رہے ہیں، 42 نوجوان اسٹریٹ کرمنلز کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، اس پورے سسٹم کی خرابی میں پولیس مکمل طور پر ملوث ہے۔ سندھ پر مسلط پیپلز پارٹی...
بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی نے بھارتیوں کے اوسان خطا کردیے ہیں۔ انہوں نے بھارت میں موجود کراچی بیکری کو بھی نہ بخشا اور وہاں توڑ پھوڑ کرنے پہنچ گئے۔ شاید بھارتی عوام کے علم میں نہ ہو کہ کراچی میں بھارت کے مشہور شہروں کے نام سے کتنے کاروبار منسلک ہیں۔ کراچی میں دہلی سویٹس، دہلی ربڑی عوام میں بہت مقبول ہیں۔ ایسے ہی بمبئی بیکری، بمبئی پرنٹرز، حیدری آبادی اچار اور حیدر آبادی یخنی پلاؤ کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ یہ ہی نہیں بلکہ اب بھی کراچی میں کچھ عمارتیں تقسیم ہاک و ہند سے قبد ہندو مشہور تاجروں کے نام پر موجود ہیں۔ بھارت میں کراچی بیکری کے خلاف ہونے والی عوامی چڑھائی...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 15 میں بوری سے لاش ملی ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت خاور انجم کے نام سے ہوئی ہے، خاور انجم کو اس کے بیٹوں نے تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لاش بوری میں بند کر کے موٹر سائیکل پر ٹھکانے لگانے لے جا رہے تھے، پولیس نے ملزمان کو روک کر تلاشی لی تو بوری سے لاش ملی۔پولیس نے کہا کہ مقتول کے دونوں بیٹوں ابراہیم اور افضل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے صلاۃ الشکر اور اسکے ساتھ ساتھ ننھے عثمان عقیل کی خواہش پر پاک فوج میں بطور کیپٹن کہ ایک دن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2025ء) آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے کراچی میں پاک فوج، پاکستان رینجرز سندھ اور پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے صلاۃ الشکر ادا کی گئی۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ نماز شکرانہ ادا کی- ڈی رینجرز سندھ, ڈویثرن ہیڈکوارٹرز ملیر، حیدرآباد، پنوں عاقل اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے بھی پاک فوج کی فتح کے موقع پر نماز تشکر کا اِہتمام کیا۔ نماز شکرانہ کہ موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہوئے جس رب ذوالجلال نے پاکستانی فوج کو مکار دشمن بھارت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت کیا اور فتح نصیب کی۔(جاری ہے) نماز شکرانہ ادا کرنے...
امیر جماعت اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر شہر میں پانی کی منصفانہ تقسیم، پانی چوروں کے خلاف کارروائی اور کے فور منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنائے، بصورت دیگر عوام کا اشتعال اور بے چینی سنگین صورتحال اختیار کر سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں جاری پانی کے سنگین بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی نااہلی اور بے حسی کو اس بحران کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ شدید گرمی کے موسم میں کراچی کے شہری پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے...
سینٹرل جیل کراچی—فائل فوٹو انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جیل کراچی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ ڈی آئی جی جیل محمد حسن سہتو نے اس حوالے سے آئی جی جیل قاضی نذیر احمد کے خلاف چیف سیکریٹری کو خط لکھ دیا۔ ڈی آئی جی نے خط میں آئی جی قاضی نذیر احمد کے خلاف انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کراچی: جیلوں میں قیدیوں کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پرکراچی کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد تاریخ کی بلند... ڈی آئی جی جیل محمد حسن سہتو کا مؤقف ہے کہ آئی جی جیل نے میرے متعلق نامناسب زبان استعمال کی۔خط میں ڈی آئی جی جیل محمد حسن سہتو...

آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے صلاۃ الشکر ، ننھے عثمان عقیل کا بطور کیپٹن پاک فوج کے ساتھ ایک دن
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے کراچی میں پاک فوج، پاکستان رینجرز سندھ اور پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے صلاۃ الشکر ادا کی گئی ۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ نماز شکرانہ ادا کی- ڈی رینجرز سندھ, ڈویثرن ہیڈکوارٹرز ملیر، حیدرآباد، پنوں عاقل اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے بھی پاک فوج کی فتح کے موقع پر نماز تشکر کا اِہتمام کیا۔ نماز شکرانہ کہ موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہوئے جس رب ذوالجلال نے پاکستانی فوج کو مکار دشمن بھارت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت کیا اور فتح نصیب کی۔ نماز شکرانہ ادا کرنے کے بعد کور کمانڈر کراچی...
سٹی 42: پاک فوج نے کراچی کے رہائشی ننھے عثمان عقیل کی خواہش پوری کر دی عثمان عقیل ،کالسی فیلیائسز (Calciphylaxis) کے مہلک مرض میں مبتلا ہیں ،ننھے معصوم نے پاک فوج میں بطور افسر ایک دن گزارنے کی درخواست کی تھی،کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے ننھے عثمان عقیل کی خواھش پورا کرتے ہوئے کور ہیڈکوارٹرز کراچی میں مدعوکیا ،کور کمانڈر نے بچے کے جزبے کو سراہا اور اسکو خراج تحسین پیش کیا، اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے بچے نے والدہ کے ہاتھوں کیپٹن کے عہدے کے رینک لگائے اور پاک فوج کے ساتھ پورا دن گزارا ،ننھے عثمان عقیل کو پاک فوج کے زیر...
مہلک مرض سے نبردآزما ننھے عثمان کی پاک فوج میں ایک دن کا کیپٹن بننے کی خواہش پوری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)پاک فوج نے مہلک مرض سے نبردآزما کراچی کے ننھے عثمان عقیل کی خواہش پوری کرتے ہوئے اسے ایک دن کیلئے افسر (کیپٹن)بنادیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے رہائشی عثمان عقیل ،کالسی فیلیائسزکے مہلک مرض میں مبتلا اور فوج میں جانے کے بہت شوقین ہیں۔عثمان عقیل نے پاک فوج میں بطور افسر ایک دن گزارنے کی درخواست کی تھی، ننھے بچے کی اس خواہش کو کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل اویس دستگیر نے پورا کرتے ہوئے اسے کور ہیڈکوارٹرز میں مدعو کیا۔کور کمانڈر نے بچے کے جزبے کو سراہا اور اسکو خراج تحسین...
کراچی: آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے کراچی میں پاک فوج، پاکستان رینجرز سندھ اور پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے صلوۃ الشکر ادا کی گئی۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ نماز شکرانہ ادا کی۔ ڈی جی رینجرز سندھ، ڈویژن ہیڈ کوارٹرز ملیر، حیدرآباد، پنوں عاقل اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے بھی پاک فوج کی فتح کے موقع پر نماز تشکر کا اِہتمام کیا۔ نماز شکرانہ کے موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہوئے جس رب ذوالجلال نے پاکستانی فوج کو مکار دشمن بھارت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت کیا اور فتح نصیب کی۔ نماز شکرانہ ادا کرنے کے بعد کور کمانڈر...
پاک فوج نے مہلک مرض سے نبردآزما کراچی کے ی ننھے عثمان عقیل کی خواہش پوری کرتے ہوئے اُسے ایک دن کیلیے افسر بنادیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے رہائشی عثمان عقیل ،کالسی فیلیائسز (Calciphylaxis) کے مہلک مرض میں مبتلا اور فوج میں جانے کے بہت شوقین ہیں۔ عثمان عقیل نے پاک فوج میں بطور افسر ایک دن گزارنے کی درخواست کی تھی، ننھے بچے کی اس خواہش کو کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل اویس دستگیر نے پورا کرتے ہوئے اُسے کور ہیڈکوارٹرز میں مدعو کیا۔ کور کمانڈر نے بچے کے جزبے کو سراہا اور اسکو خراج تحسین پیش کیا۔ بچے نے والدہ کے ہاتھوں کیپٹن کے عہدے کے رینک لگائے اور پاک فوج کے ساتھ پورا دن گزارا۔ عثمان عقیل کو پاک...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) دفاع وطن کونسل کے زیراہتمام باغ جناح میں "بنیان مرصوص" کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس سے مفتی تقی عثمانی، صدر مرکزی مسلم لیگ سندھ فیصل ندیم، مفتی طارق مسعود، ملی یکجہتی کونسل کے رہنما حافظ محمد انور، جنرل سیکرٹری اہلسنت والجماعت کراچی تاج محمد حنفی، صوبائی رہنما جمعیت علمائے اسلام مفتی غیاث الدین، ناظم اعلی جماعت غربا اہلحدیث مفتی انس مدنی، شیخ الحدیث جامعہ الرشید مفتی محمد، رہنما تنظیم اہلسنت مفتی رفیع الرحمن، رہنما جمعیت علمائے اسلام س مفتی حماد اللہ مدنی، رہنما اہلسنت والجماعت شکیل الرحمن، مدیر جامعہ الدراسات الاسلامیہ مفتی یوسف کشمیری و دیگر جید علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے پرچم تھام کر افواج پاکستان کی زبردست کامیابی پر انہیں...
سانحہ 12 مئی کے زیرِ سماعت 7 مقدمات میں سے ایک مقدمے کا فیصلہ ہوا جس میں ملزمان کو بری کردیا گیا جب کہ 6 مقدمات انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ہونے والے سانحہ 12 مئی کو 18 سال گزر گئے لیکن ذمہ دار آج بھی قانون کے شکنجے سے آزاد ہیں۔ سانحہ 12 مئی کے زیرِ سماعت 7 مقدمات میں سے ایک مقدمے کا فیصلہ ہوا جس میں ملزمان کو بری کردیا گیا جب کہ 6 مقدمات انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔ 12 مئی 2007 کو کراچی میں قتل کیے گئے 50 سے زائد شہریوں کے اہلخانہ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ واضح رہے کہ 12 مئی 2007...
کراچی میں پانی کے بدترین بحران پر بلآخر واٹر کارپوریشن نے ایکشن لیتے ہوئے چیف انجینئر بلک کو عہدے سے ہٹا دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پانی کے بدترین بحران پر کراچی واٹرکارپوریشن نے ایکشن لیا اور چیف انجینئر بلک ظفر پیلیچو کو عہدے سے فارغ کردیا۔ ظفیر پیلیچو کی جگہ سید محمد اعجاز کو اضافی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ انچارچ ہائیڈرنٹ سیل سید سردار شاہ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ 13 روز سے بدترین پانی کا بحران جاری ہے اور اس معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ نے 9 مئی کو نوٹس لیا تھا۔ وزیراعلیٰ کے نوٹس کے باوجود شہر میں پانی کی فراہمی بہتر نا ہوسکی تو واٹر بورڈ نے...
کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پلاٹ کے تنازعے پر خاتون کو قتل کرنے اور اس کی بیٹی کو اغواء کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔گزشتہ روز منگھوپیر میں خاتون کے قتل اور بچی کے اغواء کا واقعہ پیش آیا تھا، پولیس نے کارروائی کے دوران 8 سال کی مغوی بچی کو بازیاب کروایا۔ کراچی: پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ، خاتون جاں بحقکراچی کے علاقے منگھو پیر میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ روز جام گوٹھ میں خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزم نے مقتولہ کی 8 سال کی بیٹی کو اغواء کر لیا تھا۔قتل اور اغواء کا مقدمہ منگھوپیر تھانے میں...
کراچی: گلشن اقبال میں مسجد کے باہر ٹرانسپورٹر کو فائرنگ کرکے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فائرنگ کے واقعے کو تین روزگزر گئے لیکن اب تک واقعے کا مقدمہ درج نہ کیا جا سکا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو عزیز بھٹی تھانے کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں جامعہ مسجد غزالی کے باہر گھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ٹرانسپورٹر 45 سالہ محمد اکرم کو قتل کیا تھا، واقعے کو تین روز گزر گئے لیکن اب تک واقعہ کا مقدمہ درج نہ کیا جا سکا۔ ارم گارڈن کے رہائشی مقتول محمد اکرم جامعہ مسجد غزالی میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکلے تھے کہ...
کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 6 نے چھالیہ کے 2 اسمگلرز کو مجموعی طور پر 35 سال قید کی سزا سنادی۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 6 نے چھالیہ اسمگلنگ کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا جس میں چھالیہ کے دو اسمگلرز کو مجموعی طور پر 35 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ عدالت نے ملزمان امین اللہ اور سمیع اللہ کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 80 ہزار فی کس جرمانہ بھی عائد کرنے کا حکم دیا۔ فیصلے کے فوراً بعد دونوں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے خلاف کسٹم حکام نے یکم اپریل 2024ء کو موچکو تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق حب...
فوٹو: فائل کراچی میں ناردرن بائی پاس پر ڈمپر کی کار کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت سلیمان، اسامہ اور فراز کے ناموں سے ہوئی، سلیمان اور اسامہ باپ بیٹے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور حادثے کے بعد ڈرائیور ڈمپر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔جاں بحق افراد کے کزن عبدالرحیم نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جاں بحق افراد ناردرن بائی پاس سے گلشن معمار کےلیے جارہے تھے۔ کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر ڈمپر کی 3 گاڑیوں کو ٹکرکراچی میں لیاری...
کراچی(نیوز ڈیسک) سرجانی میں ڈمپرکی کارکو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت سلیمان، اسامہ اور فراز کے ناموں سے ہوئی، سلیمان اور اسامہ باپ بیٹے ہیں۔ پولیس کاکہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرارہوگیا۔ ٹھٹہ کی تاریخی شاہ جہاں مسجد کے شاہی خطیب انتقال کر گئے
کراچی میں ہوئے سانحہ 12 مئی کو 18 سال گزر گئے لیکن ذمہ دار آج بھی قانون کے شکنجے سے آزاد ہیں۔ سانحہ 12 مئی کے زیرِ سماعت 7 مقدمات میں سے ایک مقدمے کا فیصلہ ہوا جس میں ملزمان کو بری کردیا گیا جبکہ 6 مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔ 12 مئی 2007ء کو کراچی میں قتل کیے گئے 50 سے زائد شہریوں کے اہلخانہ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ واضح رہے کہ 12 مئی 2007ء کو فائرنگ کے واقعات اُس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری کی کراچی آمد پر رونما ہوئے تھے۔ Post Views: 3
کراچی: جناح اسپتال بچہ وارڈ کے سامنے ہوٹل پر ڈاکو کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے ، ڈاکو نے خود کو پکڑے جانے کے خوف سے گولی مار کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق صدر تھانے کی حدود جناح اسپتال بچہ وارڈ کے سامنے ہوٹل پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے ، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ عمران ولد عبدالرشید جبکہ زخمیوں کی 25 سالہ کلیم ولد محمد صادق ، 27 سالہ ابو بکر ولد مہراب خان ، 20 سالہ ہارون ولد عبدالطیف...
کراچی: وزیر منصوبہ بندی اور توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ کراچی ڈویژن کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے اجلاس ہوا جہاں چیٸرمین منصوبہ بندی و ترقیات نجم احمد شاہ نے منتخب نماٸندوں کو ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی اور اجلاس میں کراچی ڈویژن کے لیے آنے والے بجٹ میں اسکیموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر منصوبہ بندی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پرانی جاری اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا، چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق یوسی...
شہر قائد کے علاقے بلدیہ توحید محلہ میں کمسن بچہ ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق توحید محلے میں گھر کے پاس کھیلنے والا بچہ بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنی کے ٹرک تلے آکر جاں بحق ہوا۔ حادثے کے بعد متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُس کی شناخت 3 سالہ احمد ولد رئیس کے نام سے ہوئی۔ ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن چوہدری جاوید اختر نے بتایا حادثے کے الیکٹرک کے منی ٹرک کو ریورس کرتے ہوئے پیش آیا ہے جس میں متوفی اور ٹرک ڈرائیور دونوں ایک محلے ہیں تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک کو اپنے قبضے میں لے لیا...
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پانی کی چوری میں ملوث 2 افسران کو معطل کر دیا۔کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب اور سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ترجمان کے مطابق میئر کراچی نے لسبیلہ برج، لیاری ندی، ناظم آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے واٹر کارپوریشن کے افسران کے ہمراہ پانی کی فراہمی اور چوری سے متعلق صورتِ حال کا مکمل جائزہ لیا۔ کراچی کا ٹریفک مسئلہ، مرتضیٰ وہاب نے حنیف عباسی کو خط لکھ دیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پاکستان ریلوے کی اراضی پر پارکنگ پلازہ بنانے کی درخواست کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد شہر میں پانی چوری کے خلاف...

پاکستان کی فضائی حدود 10 مئی کو صبح 3:15 سے دوپہر 12:00 بجے تک عارضی طور پر بند رہے گی، ایئرپورٹس اتھارٹی
کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹر سے جاری اعلامیے کے مطابق 10 مئی 2025 کو صبح 3 بج کر 15 منٹ سے دوپہر 12 بجے تک ملک کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔ یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس کا مقصد قومی سلامتی کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹنا ہے۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: لاہور کی فضائی حدود دوبارہ بند ایئرپورٹس اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سفری منصوبہ بندی میں اس وقتی پابندی کو مدنظر رکھیں اور اپ ڈیٹس کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
اسلام آباد: بھارت کا جارحانہ اقداما ت،کراچی پورٹ کونشانہ بنانے کے لئے بحری بیڑاتعینات کردیا۔برطانوی اخبار’’ٹیلی گراف ‘‘کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے بحری بیڑاشمالی بحیرہ عرب میں پاکستانی ساحل سے 300سے400 میل فاصلے پر تعینات کیاگیاہے ،ایئرکرافٹ کیریئر،ڈاسٹرائزر،فریگیٹس اور اینٹی سب میرین میزائل موجود ہیں جب کہ بیڑے کے کچھ کچھ جہازوں میں براہموس سپرسونک کروز میزائل بھی نصب ہیں۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے اس اقدام سے عالمی سطح پر تشویش کی لہردوڑگئی ہے یہ اقدام سے دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کو کو ئی بلندیوں تک لے جائے گا۔ Post Views: 5
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پاکستان ریلوے کی اراضی پر پارکنگ پلازہ بنانے کی درخواست کردی۔مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کو اس حوالے سے خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا کہ ریلوے اراضی پر پارکنگ پلازے بناکر ٹریفک کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔خط میں میئر کراچی نے کہا کہ اسٹاک ایکس چینج کے قریب اراضی پارکنگ کے لیے موزوں ہے، سٹی اسٹیشن کے سامنے ریلوے گراؤنڈ پارکنگ میں تبدیل ہو۔مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر ریلوے کو خط کے ذریعے بتایا کہ غیر منظم پارکنگ سے ٹریفک بدترین صورتحال میں داخل ہوچکی۔انہوں نے مزید کہا کہ بندرگاہ سرگرمیوں سے دباؤ مزید بڑھےگا، جس کا حل پارکنگ پلازے ہیں، ٹریفک دباؤ کم کرنے کے لیے ریلوے اراضی کا...
سعید احمد سعید: لاہور ائیرپورٹ کو بند کردیا گیا، 1بجکر 50منٹ سے لیکر اگلے احکامات تک ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن روک دیا گیا۔ لاہور ائیرپورٹ کی ائیرسپیس بند کرنے کا معاملہ، کراچی سے لاہور آنے والی ائیرسیال کی پرواز کو واپس کراچی موڑ دیا گیا، پرواز ایس آئی ایف 143 کو واپس کراچی ائیرپورٹ لینڈ کرنے کی ہدایات کی گئی۔ ائیرپورٹ ذرئع کےمطابق لاہور ائیرپورٹ کی ائیرفیلڈ کھول دی گئی، پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے نوٹم کا انتظار ہے، نوٹم جاری ہوتے ہی ائیرلائنز پروازوں کو آپریٹ کریں گئیں۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
کراچی ایئر پورٹ کو فلائٹ آپریشن کیلئے رات 12 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ،نوٹم جاری jinnah international airport karachi WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)جناح ایئرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کے لیے رات 12 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق نئے نوٹم کے مطابق کراچی کے فلائٹ آپریشن کی بندش کا دورانیہ رات 12 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ائیرپورٹ حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کی بندش کا دورانیہ مزید 6 گھنٹے بڑھا دیا گیا، آپریشنل وجوہات کی بنا پر کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف دن 11 بجے بند کیا گیا تھا۔قطر، جزیرہ ائیر، ائیر عربیہ اور فلائی دبئی کی پروازیں...
کراچی: صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے قانون سازی کے ذریعے صوبے کے تمام اسپتالوں کو پابند کیا ہے کہ سڑکوں پر حادثات کا شکار زخمیوں کی جانیں بچانے اور فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور زخمیوں کو لانے والوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ پانچویں روڈ سیفٹی کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرتوانائی اور منصوبہ بندی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور روڈ ایکسیڈنٹ میں کمی اور لاپرواہی سے اور تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانے والوں کی حوصلہ شکنی...
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے نوٹم میں کہا گیا کہ کراچی ایئرپورٹ رات 12 بجے تک فلائٹ آپریشن کیلئے بند رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جنگی جنون کے باعث کراچی ایئرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کیلئے رات 12 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کر دیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے نوٹم میں کہا گیا کہ کراچی ایئرپورٹ رات 12 بجے تک فلائٹ آپریشن کیلئے بند رہے گا۔