Islam Times:
2025-07-09@14:42:29 GMT

ڈیرہ، کوٹلی امام حسینؑ میں یوم تشکر

اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT

اس موقع پر یوم تشکر اور یوم تکبیر کے حوالے سے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور شھداء کے لیے دعا کی گئی۔ سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد پیش کی گئی اور مادر وطن کے لیے دعا کی گئی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

ڈیرہ، یوم تشکر اور یوم تکبیر کے حوالے سے افواج کو خراج تحسین

ڈیرہ، یوم تشکر اور یوم تکبیر کے حوالے سے افواج کو خراج تحسین

ڈیرہ، یوم تشکر اور یوم تکبیر کے حوالے سے افواج کو خراج تحسین

ڈیرہ، یوم تشکر اور یوم تکبیر کے حوالے سے افواج کو خراج تحسین

ڈیرہ، یوم تشکر اور یوم تکبیر کے حوالے سے افواج کو خراج تحسین

ڈیرہ، یوم تشکر اور یوم تکبیر کے حوالے سے افواج کو خراج تحسین

ڈیرہ، یوم تشکر اور یوم تکبیر کے حوالے سے افواج کو خراج تحسین

اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامع مسجد صاحب زمان کوٹلی امام حسینؑ میں نمازجمعہ کا اجتماع اہتمام کیا گیا، جس میں امامت کے فرائض مولانا مجاہد حسین نے انجام دیے۔ اس موقع پر یوم تشکر اور یوم تکبیر کے حوالے سے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور شھداء کے لیے دعا کی گئی۔ سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد پیش کی گئی اور مادر وطن کے لیے دعا کی گئی۔ اس اجتماع میں جامعہ النجف کے فارغ التحصیل طالبعلم علی حسین الحسینی کو اتمام درس نظامی کی سند دی گئی، مدرسے کے پرنسپل حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ محمد رمضان توقیر نے انکی حوصلہ افزائی کی۔.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے لیے دعا کی گئی پیش کی

پڑھیں:

امام حسین (ع) کی قربانی ہر دور کے لئے مشعل راہ ہے، کانگریس

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ امام حسین (ع) کی مثالی زندگی، تعلیمات، راست بازی، ناانصافی کے خلاف بے خوف جدوجہد اور عظیم قربانی ہر دور میں گونجتی ہے اور نسل در نسل انسانوں کو متاثر کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج یوم عاشورا کے موقع پر پورے بھارت میں عقیدت و احترام کے ساتھ مجالس عزاء اور ماتمی جلوسوں کا اہتمام کیا گیا۔ عزاداران بھارت کے مختلف شہروں اور قصبوں میں کربلا کے شہداء بالخصوص حضرت امام حسین (ع) کی عظیم قربانی کو یاد کرتے ہوئے سڑکوں پر جلوس کی شکل میں نکلے۔ اس موقع پر بھارت کی بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینیئر لیڈروں راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے نے عاشورا کی مناسبت سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خصوصی پیغامات جاری کئے اور امام حسین (ع) کی قربانی کو امن، جدوجہد اور حق کے لئے مشعلِ راہ قرار دیا۔ حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے ایکس پر لکھا کہ آج محرم کے دن ہمیں حضرت امام حسین (ع) کے بتائے ہوئے اس راستے پر چلنے کا عزم کرنا چاہیئے، جو جدوجہد، قربانی اور ایثار سے ہوتے ہوئے ہمیں انسانیت، امن اور اتحاد کی طرف لے جاتا ہے۔ راہل گاندھی نے امام حسین (ع) کی شہادت کو صرف ایک مذہبی واقعہ نہیں بلکہ ایک عالمگیر اور ابدی پیغام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین (ع) کی قربانی ہر اس انسان کے لئے مشعلِ راہ ہے جو ظلم، ناانصافی اور جبر کے خلاف کھڑا ہونے کا حوصلہ رکھتا ہے۔

کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ عاشورہ کے موقع پر ہم حضرت امام حسین (ع) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کی مثالی زندگی، تعلیمات، راست بازی، ناانصافی کے خلاف بے خوف جدوجہد اور عظیم قربانی ہر دور میں گونجتی ہے اور نسل در نسل انسانوں کو متاثر کرتی ہے۔ ملکارجن کھڑگے نے امام حسین (ع) کی قربانی کو صرف مذہبی پہلو تک محدود نہ رکھتے ہوئے اسے انسانیت، حق، اور آزادی کی جدوجہد کا عالمی استعارہ قرار دیا۔ کانگریس لیڈران کے بیانات نے ایک بار پھر اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ امام حسین (ع) کی شہادت صرف ایک مذہبی واقعہ نہیں بلکہ اخلاق، قربانی، آزادی اور انسانی وقار کی علامت ہے، جو دنیا بھر کے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی اور امن و بھائی چارے کا پیغام دیا جا رہا ہے اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات امام حسین (ع) کے جذبہ قربانی کو سلام پیش کر رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ترک وزیر دفاع کا بھارت کیخلاف شاندار کارکردگی اور دفاعِ وطن پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین
  • شہدادپور،سنی رابطہ کونسل کے تحت واہ حسین ؓواہ کے عنوان سے مدح صحابہ جلوس
  • محسن نقوی کی شرجیل میمن کی رہائش گاہ آمد، محرم میں سندھ حکومت کے انتظامات پر خراج تحسین
  • صدرِمملکت اور وزیراعظم کا حوالدار لالک جان شہید کو خراج تحسین
  • شہدا کے خون کا قرض پوری قوم پر ہے، وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو خراجِ عقیدت
  • درِ ہدایت بند ہونے سے پہلے
  • پاک فوج کا حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر کو خراج عقیدت
  • کربلا سے سبق اور اس کی عصرِ حاضر میں اہمیت
  • گورنر سندھ کا قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر خراجِ تحسین
  • امام حسین (ع) کی قربانی ہر دور کے لئے مشعل راہ ہے، کانگریس