دنیا بھر میں ’ایکس‘ کی سروس متاثر؛ ایلون مسک نے خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
گزشت روز وقفے وقفے سے تعطل کے شکار ’’ایکس‘‘ کی سروس آج بھی بری طرح متاثر رہی ہے اور صارفین کو گھنٹوں رسائی میں دشواری کا سامنا رہا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے تقریباً تمام ہی ممالک میں موبائل ایپ اور ڈیسک ٹاپ پر ایلون مسک کی ایکس (سابق ٹوئٹر) کے استعمال میں انتہائی مشکل کا سامنا ہے۔
اس صورت حال سے صارفین شدید پریشانی اور کوفت میں مبتلا ہیں۔ دنیا بھر سے ہزاروں صارفین نے شکایات درج کرائی ہیں۔
صارفین کو ویب سائٹ پر لاگ ان ہونے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے جب کہ ڈیسک ٹاپ پر مکمل فیڈ غائب ہے اور صرف “ری ٹرائی” کا آپشن دکھائی دے رہا ہے۔
تاحال ’’ایکس‘‘ انتظامیہ کی جانب سے اس خرابی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ سروس گھنٹوں متاثر رہنے کے بعد آہستہ آہستہ بحال ہونا شروع ہو رہی ہے۔
سروس کی بحالی کے فوراً بعد ایکس کے مالک ایلون مسک نے ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے اس تعطل کا اعتراف کیا۔
ایلون مسک نے اس پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ "جس طرح اس ہفتے 'ایکس' کی سروس متاثر ہوئی اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمیں بہتری کے لیے انقلابی آپریشنل کی اشد ضرورت ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ وہ دوبارہ کام پر مکمل طور پر متحرک ہو چکے ہیں اور آئندہ اہم منصوبوں کے پیش نظر خود کو "سپر فوکسڈ" رکھنے کی ضرورت ہے۔
یلون مسک نے مزید کہا کہ میں اب ہمہ وقت کام میں مصروف ہوں، کانفرنس روم، سرور روم اور فیکٹری میں سونا معمول بن گیا ہے۔ مجھے X، xAI، ٹیسلا اور اگلے ہفتے اسٹارشپ لانچ پر بھرپور توجہ دینی ہے کیونکہ کئی اہم ٹیکنالوجیز جلد متعارف ہونے والی ہیں۔
خیال رہے کہ جن 25 ہزار صارفین نے تحریری طور پر ایکس کی سروس ڈاؤن کی شکایت کی تھی ان میں سے 68 فیصد صارفین کو لاگ اِن ہونے، 24 فیصد کو ایپ میں مسائل اور 8 فیصد نے ویب سائٹ کی خرابی کی شکایت کی۔
ایکس کی سروس تقریباً تمام ہی ممالک میں متاثر رہی لیکن امریکا، برطانیہ، کینیڈا، بھارت، متحدہ عرب امارات اور یورپی ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔
پاکستان میں ایکس کی سروس وقفے وقفے سے متاثر رہی ہے جس پر پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال ہے البتہ ایکس کی اپنی سروس دنیا بھر میں متاثر ہے۔
یہ اس سال کا دوسرا بڑا تعطل ہے اس سے قبل 10 مارچ کو ایک اور بڑی خرابی ہوئی تھی جسے ایلون مسک نے "بڑے سائبر حملے" کا نتیجہ قرار دیا تھا۔
معروف ٹیک ویب سائٹ Wired کی رپورٹ کے مطابق حالیہ سروس متاثر ہونے کی ممکنہ وجہ امریکا کی ریاست اوریگن میں واقع ایک ڈیٹا سینٹر میں آگ لگنا ہے۔
یہ واقعہ جمعرات کی صبح پیش آیا جب ایک کمرے میں موجود بیٹریوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے ہنگامی حالات پیدا ہو گئے تھے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایلون مسک نے ایکس کی کی سروس
پڑھیں:
پاکستان آئیڈل کا جج بننے پر تنقید، فواد خان نے بھی خاموشی توڑدی
معروف اداکار فواد خان نے آخرکار ’پاکستان آئیڈول‘ کے جج کے طور پر شامل ہونے پر سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید پر خاموشی توڑ دی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک رپورٹر نے فواد خان سے سوال کیا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ پاکستان آئیڈل میں جج بننے کا تجربہ کیسا ہے؟ جس پر فواد خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ قوم وہ سب جانتی ہے جو وہ جاننا چاہتی ہے، آج کل سب کو سب کچھ معلوم ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Bilal Hassan | بلال حسن (@mystapaki)
فواد خان کا کہنا تھا کہ جب میں پاکستان آئیڈل کی کرسی پر بطور جج بیٹھتا ہوں تو مجھے ہمیشہ ’بیٹل آف دی بینڈز‘ کے دن یاد آتے ہیں۔ وہ ایک تفریحی پلیٹ فارم ہی رہا ہے جس نے کئی باصلاحیت فنکاروں کو متعارف کرایا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں جج کی کرسی پر بطور سامع ہی بیٹھتا ہوں۔
جب میزبان نے مذاق میں پوچھا کہ کیا فلم میں انہیں گانے کا موقع ملا، تو فواد خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ نہیں، پاکستان مجھے گانے ہی نہیں دے رہا۔
یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان آئیڈل میں ایسے جج بیٹھے ہیں جن کا موسیقی سے تعلق نہیں‘، حمیر ارشد کی فواد خان پر تنقید
واضح رہے کہ معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے فواد خان کی پاکستان آئیڈل میں بطور جج شمولیت پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں ایسے فنکار بیٹھے ہیں جن کا موسیقی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں ایسے لوگ جج بن جاتے ہیں جن کا موسیقی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اور ججز کو خود بھی شرم آنی چاہیے کہ جب ہمارا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے تو ہمیں اس میں نہیں آنا، ان کو آگے بڑھ کر خود کہنا چاہیے کہ آپ متعلقہ لوگوں کو ہی بطور جج بٹھائیں، ہمیں ساتھ بٹھا لیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان آئیڈل کے ججز پر تنقید توجہ حاصل کرنے کے لیے ہے‘، موسیقار ہارون شاہد کا حمیرا ارشد کو جواب
حمیرا ارشد نے مزید کہا کہ یہ تو خود توہین کرانے والی بات ہے کہ آپ اپنے پروگرام کا خود مذاق بنا رہے ہیں، شو میں کوئی بچہ کہہ دے کہ اگر میں نے ٹھیک نہیں گایا آپ گا کر دکھا دیں تو جج کیا کرے گا کیا وہ 2 مہینے بعد سیکھ کر آئے گا۔ انہوں ںے مزید کہا کہ ایک بندہ پروگرام میں اتنا برا گا رہا تھا لیکن جج رو رہا تھا۔ ان کے مطابق ایسے پروگرامز میں ان لوگوں کو جج بنایا جانا چاہیے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی موسیقی کے لیے وقف کر دی ہو۔
واضح رہے کہ ان دنوں’پاکستان آئیڈل سیزن 2‘ جاری ہے جس میں فواد خان کے ساتھ راحت فتح علی خان، بلال مقصود اور زیب بنگش ججز کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان آئیڈل حمیرا ارشد فواد خان