لاہور، جامعہ المصطفیٰ میں مدیریت مسجد ورکشاپ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
علمائے کرام نے ورکشاپ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو اسناد تقسیم کیں۔ علمائے کرام نے کہا کہ ایسی تربیتی ورکشاپس وقت کی اہم ضرورت ہیں، تاکہ مساجد کو دینی، تربیتی اور سماجی مراکز کے طور پر مؤثر انداز میں چلایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء مکتبِ اہلبیتؑ پنجاب کے زیرِاہتمام حوزہ علمیہ جامعۃ المصطفیٰ لاہور میں آٹھ روزہ مدیریتِ مسجد ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں مختلف موضوعات پر شرکاء کی تربیت کی گئی اور مساجد کی فعال و مؤثر نظامِ مدیریت پر تفصیلی سیشنز منعقد ہوئے۔ ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کرنیوالے علمائے کرام اور منتظمین کو اسناد اور انعامات سے نوازا گیا.
تقریب میں صدر مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ پنجاب مولانا گلزار حسین فیاضی، رئیس جامعۃ المصطفیٰ علامہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین النجفی، علامہ محمد خان مہدوی، علامہ سید تسلیم عباس کاظمی، علامہ اکرم حسین، علامہ ناظم رضا عترتی، ڈاکٹر سید خاور عباس کاظمی، علامہ سید بشیر حسین نجفی سمیت دیگر نے خصوصی شرکت کی۔
علمائے کرام نے ورکشاپ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو اسناد تقسیم کیں۔ علمائے کرام نے کہا کہ ایسی تربیتی ورکشاپس وقت کی اہم ضرورت ہیں، تاکہ مساجد کو دینی، تربیتی اور سماجی مراکز کے طور پر مؤثر انداز میں چلایا جا سکے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پنجاب میں مساجد کے امام کی رجسٹریشن سے متعلق حکومتی وضاحت سامنے آگئی
لاہور:پنجاب کی حکومت نے صوبے میں مساجد کے امام کی رجسٹریشن سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت جاری کردی ہے۔
حکومت پنجاب نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جعلی پروپیگنڈا پر حکومت پنجاب نے واضح تردید کی ہے اور حکومت نے آئمہ کرام کی رجسٹریشن کے لیے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے گئے ہیں۔
صوبائی حکومت نے کہا کہ آئمہ مساجد و علمائے کرام کی رجسٹریشن اور خطبہ جمعہ کے لیے اجازت نامہ بارے جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔
حکومت نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپوں میں چلنے والی خبر حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے لہٰذا عوام الناس اور علمائے کرام ایسے جھوٹے پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں۔