(گلگت بلتستان) 7 دن سے لاپتہ 4 سیاحوں کی گاڑی،لاشیں مل گئیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
جاں بحق چاروں دوستوںواصف،سلمان،عمراورعثمان کا تعلق گجرات سے تھا،گلگت پولیس
چاروں دوست بارہ مئی کو گجرات سے نکلے تھے اور سولہ مئی سے ان سے رابطہ نہیں ہوا،والدین
گلگت بلتستان میں لاپتہ ہونے والے 4 سیاحوں کی گاڑی اور لاشیں مل گئیں، چاروں دوستوں کا تعلق گجرات سے تھا۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں لاپتہ ہونے والے چار سیاحوں کی گاڑی اور لاشیں مل گئی، گلگت پولیس نے اس حوالے سے تصدیق کردی۔ریسکیوحکام نے کہا کہ سیاحوں کی گاڑی ستک نالہ کے قریب سے ملی، چاروں دوستوں کا تعلق گجرات سے تھا۔سیاحوں کی گاڑی گلکت سیاسکردو جاتے ہوئے کھائی میں گرگئی تھی، جاں بحق ہونے والوں میں واصف،سلمان،عمراورعثمان شامل ہیں۔والدین کے مطابق سیاحت کے شوقین چاروں دوست بارہ مئی کو گجرات سے نکلے تھے اور پھر سولہ مئی پھر سے ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔یاد رہے گلگت بلتستان سیروتفریح کیلیے آنے والے گجرات کے 4 نوجوان تقریباً 7 دنوں سے لاپتہ تھے۔ترجمان جی بی حکومت نے بتایا تھا کہ نوجوان 16 مئی سے لاپتہ ہیں، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان نے اس سلسلے میں آئی جی اور سیکریٹری داخلہ کو ہدایات جاری کی اور لاپتہ نوجوانوں کی تلاش میں تمام وسائل بروئیکار لانے کی ہدایت کی تھی۔
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: سیاحوں کی گاڑی گلگت بلتستان گجرات سے
پڑھیں:
پاور پراجیکٹ میں کرپشن، محکمہ برقیات گلگت بلتستان کے 4 افسران گرفتار
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یچھلتو پاور پراجیکٹ کی تعمیر میں جعلی اور زائد ادائیگیاں کی گئیں، جبکہ تعمیراتی کام بھی ناقص ہے۔ اس ناقص تعمیر کا اثر پراجیکٹ کی پیداواری صلاحیت پر پڑ سکتا ہے۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے چاروں افسران کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کی بڑی کارروائی، واٹر اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ کے چار افسران کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے 2 میگاواٹ یچھلتو پاور پراجیکٹ استور کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کی شکایات کی مکمل چھان بین کے بعد واٹر اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ کے چار افسران کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں دو ایگزیکٹو انجینیئرز (ایکسئین)، ایک سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او)، اور ایک سب انجینیئر شامل ہیں، جن کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یچھلتو پاور پراجیکٹ کی تعمیر میں جعلی اور زائد ادائیگیاں کی گئیں، جبکہ تعمیراتی کام بھی ناقص ہے۔ اس ناقص تعمیر کا اثر پراجیکٹ کی پیداواری صلاحیت پر پڑ سکتا ہے۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے چاروں افسران کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔