لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا۔

نجی چینل کے مطابق پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا 10 ارکان پر مشتمل پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا ہے جس میں کھلاڑیوں سمیت دیگر اسٹاف شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 3 گروپس میں لاہور پہنچیں گے اور ٹیم کے دیگر اراکین اتوار کی رات لاہور پہنچیں گے۔

واضح رہے بنگلا دیش اورپاکستان کےدرمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزکھیلی جائےگی جن میں سے پہلا ٹی ٹوئنٹی 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

خیبرپختونخوا کا سرکاری ملازمین کو تنخواہیں، پنشن 30 مئی کو دینے کا اعلان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: دیش کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی

پڑھیں:

آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابر کا کونسا نمبر؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی۔ بھارت کے ابھیشیک شرما کا پہلا نمبر برقرار۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے فل سالٹ اور جوس بٹلر ایک ایک درجہ بہتری کے بعدبالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے بابر اعظم 2 درجے تنزلی کے بعد 26 ویں اور محمد رضوان 5 درجے تنزلی کے بعد 33 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ قومی ٹیم کے صاحبزادہ فرحان 18 درجے بہتری کے ساتھ 56 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے صائم ایوب 5 درجے تنزلی کے بعد 46 ویں جبکہ حسن نواز 12 درجے تنزلی کے بعد 47 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ دوسری جانب بھارت کے ورون چکرورتی ٹی ٹوئنٹی بولرز میں نمبر ون بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی سے 3 درجے ترقی کے بعد پہلی پوزیشن چھین لی اور اب جیکب ڈفی دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے سفیان دستور چار درجے بہتری سے 11 ویں اور ابرار احمد 11 درجے بہتری کے ساتھ 16 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھارت کے ہاردک پانڈیا سرفہرست ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم کا پہلا تھرو ناکام، براہِ راست کوالیفائی نہ کر سکے
  • آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابر کا کونسا نمبر؟
  • اسلامی چھاترو شبر کی کامیابی
  • پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، پراعتماد بلے بازی جاری
  • پاکستانی خواتین کی ورلڈ کرکٹ کپ پر نظریں: منگل سے شروع ہونے والی جنوبی افریقہ سیریز کی تیاری اہم موقع ہے، کپتان فاطمہ ثنا
  • شیک ہینڈ تنازع: پاکستان نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہوم سیریز سے بھی نکالنے کیلئے خط لکھ دیا
  • شیک ہینڈ تنازع:پاکستان نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہوم سیریز سے بھی نکالنے کیلئے خط لکھ دیا
  • پاک بھارت میچ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، پی سی بی کا میچ ریفری کو ہوم سیریز سے ہٹانے کا مطالبہ
  • ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے وزیراعظم قطر پہنچ گئے
  • غزہ سے بیمار اور زخمی بچوں کا پہلا گروپ علاج کے لیے برطانیہ روانہ