اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف فوری کریک ڈاؤن کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی تعمیرات اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں بغیر منظور شدہ گھروں کے خلاف کارروائی کے علاوہ غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا متعلقہ افسران اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور سیٹلائٹ میپنگ کرکے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے، اسلام آباد میں شہریوں کو عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے متعلقہ ایس پیز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو فعال انداز میں فرائض سرانجام دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس و انتظامیہ کا تشخص بہتر کرنا ہے، یہ تب ہی ممکن ہے جب شہری اعتماد کریں۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے متعلقہ افسران نئے اقدامات لے کر آئیں، مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے پورے عزم سے اس عمل کو قومی جذبے سے آگے بڑھائیں۔
وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحٰی کے دنوں میں شہر کی صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے۔
شمالی کوریا کا نیا جنگی بحری جہاز لانچنگ کے دوران تباہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: غیر قانونی تعمیرات اسلام ا باد وزیر داخلہ محسن نقوی کا فیصلہ کے خلاف
پڑھیں:
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، وفاقی وزیر داخلہ کے سخت فیصلے
اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے ،ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا،پاسپورٹ منسوخ کئے جائیں گے۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی پورٹ ہونے افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا،ڈی پورٹ ہونے والوں کے پاسپورٹ منسوخ کئے جائیں گے۔
اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو پانچ سال کیلئے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پر بھی ڈالا جائے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر پاسپورٹ کے قوانین کو مزید سخت اور بہتر بنانے کیلئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد پاکستان کے لئے بین الاقوامی سطح پر شرمساری کا باعث بن رہے ہیں،آئندہ ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
بھارت میں بننے والے آئی فون پر 25 فیصد ٹیرف، ٹرمپ نے دھمکی دیدی
اہم اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی پاسپورٹ نے شرکت کی۔