ہر شخص ٹیکس ادا کرے اور ٹیکس چوری کے خلاف چوکیدار کا کردار ادا کرے ؛احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
سٹی 42: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کہا کہ ہر شہری اپنی آمدن پر ٹیکس ادا کرے اور ٹیکس چوری کے خلاف چوکیدار کا کردار ادا کرے ، معاشی میدان میں بھی آپریشن بنیان مرصوس کو کامیاب بنائیں
ہمیں آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار کامیابی ملی ہے، ہمارا فرض ہے کہ ہم معاشی میدان کے اندر آپریشن بنیان مرصوس کو کامیاب بنائیں، ملک کو معاشی میدان میں کامیاب کرنے کے لیے امن، سیاسی استحکام،پالیسیوں کے تسلسل اوراصلاحات کے عمل ضروری ہے، ہمارا شمار دنیا کے کم ترین ٹیکس ادا کرنے والے ملکوں میں ہوتا ہے, ہمارے ترقی کے خواب بڑے ہیں لیکن ہماری ٹیکسوں کی ادائیگی کم ترین ہے،اس تضاد کے ساتھ ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، ہمیں اپنے ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشیو کو ساڑھے دس فیصد سے 16 یا 18 فیصد تک لے کر جانا ہے، پاکستان کا ہر شہری اپنی آمدن پر ٹیکس ادا کرے،
غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید
جو لوگ ٹیکس ادا کر رہے ہیں وہ ٹیکس چوری کے خلاف چوکیدار کا کردار ادا کریں، اگر ہم نے مستقل پائیدار ترقی کرنی ہے تو اس کا راستہ برآمدات کے فروغ میں ہے، اور یہ فروغ ایک دو ارب ڈالر کا سالانہ بنیادوں پر نہیں بلکہ ہمیں پانچ 10 ارب ڈالر کی چھلانگیں چاہیے، ضروری ہے کہ پاکستان کا ہر کاروباری شخص دنیا کی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کو لے جا کر زیادہ سے زیادہ آرڈر لائے، پاکستان کو ہم ایک جدید ٹیکنالوجی کی بیس بنانے کے لیے بھی اگلے بجٹ کے اندر اقدامات تجویز کر رہے ہیں، چونکہ اب ایک ڈیجیٹل ریولیوشن ایا ہے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے دوڑ لگی ہوئی ہے، دنیا میں اور پاکستان نے بھی اس ٹیکنالوجی کی دوڑ کو کامیابی سے اس میں کارکردگی دکھا کر جیتنا ہے،
کوہ پیما سعد منور نے بھی دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے پاکستان کا نام روشن کر دیا
پاکستان کے لیے مئی کا مہینہ بہت یادگار ہے، ہمارے سائنس دانوں نے ہمارے انجینیئرز نے دفاع کے شعبے میں دو سنگ میل عبور کیے، 28مئی کو ایٹمی دھماکوں سے ہمیں ایٹمی طاقت بنایا، 10 مئی کو ہماری مسلح افواج نے دشمن کو دندان شکن جواب دے کر بھارت کا غرور کو خاک میں ملا دیا، اب ضرورت ہے کہ ہم اپنی معیشت کے اندر بھی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے ملک کی معیشت کو جدید بنیادیں فراہم کریں، برآمدات کے اندر اضافہ کریں اور ائی ٹی کے شعبے میں دنیا کے سامنے ایک بڑا پلیئر بن کے اپنے مقاصد کو حاصل کریں،
پی ایس ایل 10 کا فائنل : لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مدمقابل ہوں گے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ٹیکس ادا کر کے اندر
پڑھیں:
سپورٹس جرنلزم دنیا بھر میں امید کی کرن ہے، عطاء اللہ تارڑ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے “ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے” کے موقع پر ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کھیلوں کی صحافت کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس سے وابستہ صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
اپنے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آج کا دن دنیا بھر میں کھیلوں کی صحافت کے اعتراف کا دن ہے، اور یہ شعبہ مسابقت کی فضا پیدا کرنے اور کھیلوں کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ:
“سپورٹس جرنلزم نے دنیا بھر میں امید پیدا کی ہے اور سپورٹس مین سپرٹ کو فروغ دیا ہے۔”
عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ مختلف کھیلوں کے مقابلوں کو اجاگر کرنے میں کھیلوں کے صحافیوں کا کردار انتہائی قابل قدر ہے، اور ان کی رپورٹنگ سے نہ صرف ناظرین تک کھیلوں کی مکمل تصویر پہنچتی ہے بلکہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کیا جاتا ہے۔
انہوں نے پاکستان میں سپورٹس جرنلزم سے وابستہ افراد کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ افراد نہ صرف کھیل کے میدان کی رونق ہیں بلکہ وہ قومی جذبے اور نوجوانوں کی رہنمائی کا باعث بھی بنتے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر انہوں نے امید ظاہر کی کہ سپورٹس جرنلسٹس اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو اسی جوش و جذبے سے نبھاتے رہیں گے اور پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔
Post Views: 1