Islam Times:
2025-05-26@05:02:35 GMT

جنوبی وزیرستان اپر میں ایک روز کیلئے کرفیو نافذ

اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT

جنوبی وزیرستان اپر میں ایک روز کیلئے کرفیو نافذ

ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر میں آج صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، اسمان منزہ اور لدھا تک سڑک بند رہے گی، تیارزہ، توروام اور سرویکئی تک بھی سڑک بند رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان اپر میں ایک روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر میں آج صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، اسمان منزہ اور لدھا تک سڑک بند رہے گی، تیارزہ، توروام اور سرویکئی تک بھی سڑک بند رہے گی، عوام سے گزارش ہے ان راستوں پر سفر سے اجتناب کریں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ متبادل راستوں کا انتخاب کریں، سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جنوبی وزیرستان اپر میں کرفیو نافذ

پڑھیں:

پشاور میں جہازوں کی اڑان کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ

پشاور:

خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں جہازوں کی اڑان کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ہوائی فائرنگ، ڈرون کے استعمال، کبوتر اور پتنگ اُڑانے پر پابندی ہوگی۔

دفعہ 144 کا اطلاق 60 یوم کے لیے ہوگا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • اسپتالوں کو لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ کیلئے کے-الیکٹرک سے بات چیت جاری ہے، میئر کراچی
  • پنجاب؛ محکمہ جنگلات میں اجرتوں کی ادائیگی کیلئے برانچ لیس بینکاری نظام نافذ
  • پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ نے 16 گھنٹےمیں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی پررپورٹ جاری کردی
  • آئی ایم ایف کا پاکستان سے مہنگائی کو 5سے 7فیصد ہدف میں لانے پر زور
  • پشاور میں دفعہ 144 نافذ: ہوائی فائرنگ، ڈرون اور پتنگ اڑانے پر پابندی
  • جہازوں کی اڑان کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ
  • پشاور میں جہازوں کی اڑان کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ
  • لبنانی وزیر اعظم نے صیہونی حملوں کو روکنے کیلئے بین الاقوامی دباؤ کا مطالبہ کر دیا
  • ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے جنوبی کوریا روانہ