امریکہ اور چین دوستی کی راہ اختیار کریں تو دنیا میں حقیقی امن ممکن ہے،محمد عارف
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
امریکہ اور چین دوستی کی راہ اختیار کریں تو دنیا میں حقیقی امن ممکن ہے،محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز
اسلا م آباد/کیلیفورنیا(آئی پی ایس)تحریکِ انقلاب پاکستان کے بانی محمد عارف نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کا ٹیلنٹ اور چینی سرمایہ و ٹیکنالوجی ایک ایسا امتزاج ہے جو دنیا کے دشمنوں کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشلسٹ اور مسلم ممالک کی بڑھتی ہوئی قربت اس بات کی علامت ہے کہ ان کے مفادات اور دشمن ایک جیسے ہیں سرمایہ دارانہ نظام کے حامل اور غیر مسلم طاقتیں۔
اپنے ایک بیان میں محمد عارف کا کہنا تھا کہ چین اور روس کی قیادت، اپنے تھنک ٹینکس کے ساتھ، تیزی سے تمام مسلم ممالک سے دوستانہ تعلقات قائم کر رہے ہیں، اور ساتھ ہی سرمایہ کاری اور انسانی وسائل کی برآمدات کے ذریعے یہ یقین دلا رہے ہیں کہ وہ ان کے ساتھ محبت اور خلوص رکھتے ہیں۔ یہ محبت درحقیقت عالمی معیشت پر گرفت حاصل کرنے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کا عالمی سطح پر سرمایہ کاری اور مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کا طریقہ کار خصوصاً افریقہ، ایشیا، جنوبی امریکہ اور میکسیکو میں ایک دانشمندانہ اور پُرامن سیاسی چال ہے۔ چین کی حکمتِ عملی دور اندیش اور مستقبل کو تھامے ہوئے ہے۔
محمد عارف نے تجویز دی کہ امریکہ کو بھی چاہیے کہ وہ عالمی ٹیلنٹ کو مدعو کرے، روزگار فراہم کرے اور مخصوص شعبوں کے لیے آسان، تیز رفتار اور سادہ ورک ویزہ اسکیم متعارف کروائے بغیر مستقل رہائش (گرین کارڈ) کی راہ کھولے۔ دنیا بھر کے لوگ محنت کے لیے تیار ہیں، بشرطیکہ انہیں اپنے خاندان کے ساتھ رہنے اور آنے جانے کی آزادی حاصل ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکہ اور چین دوستی کی راہ اختیار کریں، تو دنیا میں حقیقی امن، ترقی اور خوشحالی ممکن ہے۔ عالمی طاقتوں کو دشمنی کی بجائے باہمی مفادات اور انسانی خدمت کی بنیاد پر آگے بڑھنا چاہیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبر’چین کسی کو بھی پاکستان کی سرحدوں یا خودمختاری کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گا‘ اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد کسی بھی وقت آ سکتی ہے ، سلمان اکرم راجہ کا بڑا دعوی حیدرآباد میں 40من وزنی بیل جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے، 50لاکھ میں فروخت پی ایس ایل 10کے فائنل میں پاک بحریہ کو شاندار خراجِ تحسین، اعلی شخصیات کی شرکت پی ایس ایل فائنل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کو 202 رنز کا ہدف وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ ترک صدر اردوان سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق بھارتی سرپرستی میں پلنے والے ان دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، وزیراعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امریکہ اور اور چین کے لیے کی راہ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔