یوم تکبیر ؛ ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
سٹی42: یوم تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ۔
وفاقی حکومت نے گزشہ سال 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
سندھ حکومت نے بھی بدھ 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق یوم تکبیر پر 28 مئی کو سرکاری و نجی اداروں میں تعطیل ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998 کو چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا تھا۔ 27 برس قبل ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی جبکہ دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا اور اس دن کو تمام پاکستانی ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد کرتے ہیں۔
آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
حماد اظہر کے والد سینئر سیاستدان میاں اظہر انتقال کرگئے، نماز جنازہ آج قذافی سٹیڈیم میں ہوگی
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) سینئر سیاست دان میاں اظہر انتقال کر گئے۔ میاں اظہر سابق گورنر پنجاب اور لاہور کے حلقہ 129 سے رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے والد تھے، میاں اظہر مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔کارکن کی حیثیت سے اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنے والے زیرک سیاستدان میاں محمد اظہر1987 سے 1991 تک لاہور میئر رہے جبکہ1990 سے 1992 تک گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔اْن کی عملی سیاسی زندگی کی ابتدائی وابستگی مسلم لیگ ن کے ساتھ تھی بعد میں نوازشریف کی جلا وطنی کے دوران ق لیگ میں شامل ہو گئے۔ان کی نماز جنازہ آج بروز بدھ دوپہر 1.30 بجے قذافی سٹیڈیم لاہور کے باہر والے گرائونڈ میں ادا کی جائے گی