یوم تکبیر پر عام تعطیل: کراچی انٹر بورڈ کے 28 مئی کو ہونیوالے امتحانات ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) حکومت سندھ کی جانب سے 28 مئی 2025 کو یوم تکبیر پر عام تعطیل کے اعلان کے بعد اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 28 مئی کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے۔
چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ غلام حسین سہتو نے بتایا کہ 28 مئی کو لیے جانے والے پرچے کو سندھ حکومت کی جانب سے یوم تکبیر پر عام تعطیل کے اعلان کے بعد ملتوی کیا گیا ہے۔
غلام حسین سہتو کے مطابق 28 مئی کو صبح اور دوپہر کی شفٹ میں ہونے والے بوٹنی اور انگلش کے پرچے ملتوی کیے گئے ہیں، ملتوی شدہ پرچے 30 مئی کو انہی اوقات میں لیے جائیں گے۔
28 مئی کو صبح 9 بجے سے 11 بجے کے دوران ہونے والا بوٹنی پرچہ اول (نئے و پرانے کورسز، فیل طلبہ کے لیے) 30 مئی کو مقررہ وقت پر لیا جائے گا۔
28 مئی کو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ہونے والے انگلش (نارمل) پرچہ اول (نئے و پرانے کورسز، فیل طلبہ کے لیے)، انگلش ایڈوانسڈ پرچہ اول (فیل طلبہ کے لیے) 30 مئی کو سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مذکورہ اعلان میں امتحانی مراکز میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، طلبہ اپنے متعلقہ امتحانی مراکز پر جاکر امتحان دے سکیں گے۔
عید الاضحی : اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں قائم کرنے کی منظوری
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مئی کو
پڑھیں:
گزشتہ روز پنجاب میں طوفان ، بارش سے ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں
لاہور(ویب ڈیسک ) گزشتہ روز پنجاب کے مختلف علاقوں میں آنے والے طوفان اور تیز بارش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔
پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں 221 حادثات میں 12 افراد جاں بحق ہوئے، 43 افراد کو طبی امداد دی گئی جبکہ 98 افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثات میں مجموعی طور پر 153 افراد زخمی ہوئے، روڈ ٹریفک کے 2 دیواریں اورچھتیں گرنے کے 61 واقعات رپورٹ ہوئے، آگ لگنے کے 96، آسمانی بجلی گرنے کے 4 واقعات، الیکٹرک پولز، سولر سسٹم درخت گرنے اور سائن بورڈ گرنےکے 40 واقعات رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث اونچائی سے گرنے کے 7 واقعات رپورٹ ہوئے۔
مزیدپڑھیں:ایک گھنٹےمیں کتنےحجاج طواف کر سکیں گے؟ عازمین کیلئے نئی سہولت