City 42:
2025-05-29@06:12:52 GMT

سینئر سیاستدان اختر حسین رضوی انتقال کر گئے

اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT

سٹی 42 : سینئر سیاستدان سابق صوبائی وزیر اختر حسین رضوی انتقال کر گئے ۔ 

 سابق صوبائی وزیر اختر حسین رضوی ، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے سسر اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی عمران رضوی کے چچا تھے۔  سید اختر حسین رضوی کی نماز جنازہ آج 26 مئی 2025 بروز سوموار رات 10:30 بجے مومن پورہ قبرستان لاہور میں ادا کی جائے گی۔

 سابق صوبائی وزیر اختر حسین رضوی کی عمر 78 سال تھ، وہ دل اور جگر کے عارضوں میں مبتلا تھے۔ ان کا تعلق تحصیل پسرور کے قصبہ چونڈہ سے تھا۔ 

آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد

اختر حسین رضوی 5 بار ممبر صوبائی اسمبلی اور 2 بار چیرمین بلدیہ چونڈہ منتخب ہوئے ۔ وہ سابق سیشن جج سید اعجاز رضوی اور سابق ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب تجمل رضوی کے بھائی ، عون رضوی عرف بوبی شاہ کے والد تھے ۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اختر حسین رضوی

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر سندھ کمال اظفر انتقال کر گئے

سٹی 42 : پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر سندھ کمال اظفر مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ 

95 سالہ کمال اظفر کافی عرصے سے علیل تھے۔

اہلہ خانہ کےمطابق نماز جنازہ اور تدفین  28 مئی کو عبداللہ شاہ غازی مزار میں ہوگی ۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی میں مرحوم کمال اظفر کی لازوال قربانیاں ہیں، اُن کی پیپلز پارٹی میں بے شمار خدمات ہیں ۔ کمال اظفر وزیر خزانہ کے اہم منصب پر بھی فائض رہے ۔ 

آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد

کمال الدین اظفر زیرک سیاستدان تھے، ان کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور آذربائجان کے مابین سیاحت،آئل ریفانریز اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے،صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین
  • آذربائیجان کاقومی دن اوریوم تکبیر؛ آذر بائیجان ٹریڈ ہاوس میں تقریب
  • پنجاب اسمبلی میں لیگی ایم پی اے نے اپنے ہی وزیر کیخلاف تحریک استحقاق جمع کردی، وجہ کیا بنی؟
  • سابق گورنر سندھ کمال اظفر انتقال کر گئے نماز جنازہ کل ہو گی ‘ صدر‘ وزیر اعظم کا اظہار افسوس
  • سابق گورنر سندھ بیرسٹر کمال اظفر انتقال کرگئے
  • انا للہ و انا الیہ راجعون ،سینئرسیاستدان انتقال کر گئے
  • پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر سندھ کمال اظفر انتقال کر گئے
  • سابق گورنر سندھ کمال اظفر انتقال کرگئے
  • سابق گورنر سندھ کمال اظفر انتقال کرگئے