گلگت، بین المسالک ہم آہنگی کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
کانفرنس کے اختتام پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام فریقین مل کر مستقبل میں بھی ایسی مثبت سرگرمیوں کو جاری رکھیں گے تاکہ علاقے میں امن، بھائی چارے اور اتفاق کو فروغ دیا جا سکے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
گلگت میں بین المسالک ہم آہنگی کانفرنس کی جھلکیاں

اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان کی زیر صدارت گلگت میں بین المسالک ہم آہنگی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء جبکہ سپیکر جی بی اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ، ڈپٹی سپیکر سعدیہ دانش، صوبائی وزیر قانون غلام محمد، پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ، صوبائی وزیر داخلہ شمس الحق لون سمیت اعلیٰ حکومتی اراکین، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں مختلف علماء نے بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی، جس میں معاشرے میں امن و اتحاد قائم رکھنے، ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنے اور اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ آج کے دور میں بین المذاہب ہم آہنگی نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سطح پر بھی وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے اور ہمیں مشترکہ جدوجہد کے ذریعے معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے۔ کانفرنس کے اختتام پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام فریقین مل کر مستقبل میں بھی ایسی مثبت سرگرمیوں کو جاری رکھیں گے تاکہ علاقے میں امن، بھائی چارے اور اتفاق کو فروغ دیا جا سکے۔.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ایرانی سفیر کو پاکستان و ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 22ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور ایرانی کمپنیوں اور سرکاری اداروں کو ’’فوڈ ایگ‘‘ نمائش میں شرکت کی دعوت دی، جو 25 سے 27 نومبر 2025 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔ جام کمال نے تجویز دی کہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ اور زاہدان کے گورنر کی اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا اہتمام کیا جائے تاکہ سرحدی علاقوں میں تجارت اور عوامی فلاح و بہبود کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بحری امور، ریلوے اور مواصلات کے وزراء کو بھی ایران مدعو کیا جائے تاکہ باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے دوطرفہ تجارت میں پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایران نے پاکستان سے 4 لاکھ ٹن چاول کی درآمد مکمل کر لی ہے جبکہ اب وہ مویشیوں کی خوراک اور مکئی کی خریداری کے لیے تیار ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مثبت پیشرفت سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔