وزیر خزانہ گلگت بلتستان انجینئر محمد اسماعیل کا خصوصی انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حق ملکیت اور حق حاکمیت کا نعرہ پیپلز پارٹی کا تھا، جسے لینڈ ریفارمز بل کے ذریعے عملی جامہ پہنایا گیا۔ بل میں خامیاں ہوسکتی ہیں، تاہم ترامیم کے ذریعے انہیں ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ رواں سال کا بجٹ بڑھانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، امید ہے کہ وفاق سے اچھی پیشرفت ہوگی۔ متعلقہ فائیلیںانجینئر محمد اسماعیل وزیر خزانہ گلگت بلتستان ہیں۔ انکا شمار جی بی کے سینیئر سیاستدانوں میں ہوتا ہے، مسلسل چار مرتبہ الیکشن جیتنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ محمد اسماعیل کا تعلق جی بی کے ضلع گانچھے کے علاقے مشہ بروم سے ہے۔ پیپلزپارٹی سے وابستگی ہے۔ گلگت بلتستان میں خالد خورشید کی حکومت کے خاتمے کے بعد پیپلزپارٹی صوبائی حکومت کا حصہ بن گئی تو وہ وزیر خزانہ بن گئے۔ اسلام ٹائمز نے گلگت بلتستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ اور حال ہی میں اسمبلی سے پاس ہونیوالے زمینی اصلاحات کے بل (لینڈ ریفارمز ایکٹ) سے متعلق انکا انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان
پڑھیں:
گلگت، وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت گلگت بلتستان انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کا پہلا باضابطہ اجلاس
وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کی ساخت اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ ممبران کی موجودگی میں ایکٹ تیار کرنے والے کنسلٹنٹ سے بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا جس میں اس ایکٹ اور محکمہ برقیات کے حوالے سے تفصیلی غور خوص کیا جائے گا اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کا پہلا باضابطہ اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے تشکیل پانے والے بورڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بورڈ کے قیام کا مقصد گورننس اور گلگت بلتستان میں موجود بجلی پیدا کرنے والے مواقع سے استفادہ حاصل کرنا ہے تاکہ گلگت بلتستان میں بجلی کا بحران ہمیشہ کیلئے ختم کیا جاسکے اور بجلی کی پیداوار اور بلات کی وصولی میں آسانی پیدا ہو سکے۔ وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کی ساخت اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ ممبران کی موجودگی میں ایکٹ تیار کرنے والے کنسلٹنٹ سے بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا جس میں اس ایکٹ اور محکمہ برقیات کے حوالے سے تفصیلی غور خوص کیا جائے گا جس کے بعد ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو اس ایکٹ میں بہتری کیلئے اپنی تجاویز مرتب کرے گی۔