Daily Mumtaz:
2025-07-12@09:59:40 GMT

19سال بعد پاکستانیوں کیلئے کویتی ویزے بحال

اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT

19سال بعد پاکستانیوں کیلئے کویتی ویزے بحال

اسلام آباد(ممتاز نیوز) وزارت اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے فوکل پرسن اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں پر عائد ویزہ پابندی ختم کر دی ہے۔ ان کے مطابق یہ کامیابی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جن کی بدولت دنیا میں پاکستانی ہنر مندوں کے لیے نئے مواقع کے دروازے کھل رہے ہیں۔
مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ کویتی حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کے اجراء کا عمل دوبارہ شروع کر دیا ہے، جس سے ہزاروں پاکستانیوں کو روزگار، تجارت اور سیاحت کے مواقع میسر آئیں گے۔
انہوں نے اس پیش رفت کو پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا اور کہا کہ اس کا سہرا کویتی حکومت اور پاکستان کی وزارت اوورسیز کو جاتا ہے۔ ان کے مطابق پاکستانی ہنر مندوں کو کویت میں روزگار کے مواقع میسر آنے سے ملک کو قیمتی زرمبادلہ حاصل ہو گا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ کویتی دینار دنیا کی مضبوط ترین کرنسیوں میں سے ایک ہے، جس کی مالیت پاکستانی روپے میں 914 روپے کے برابر ہے۔
مزید وضاحت کرتے ہوئے مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ نئی پالیسی کے تحت پاکستانی شہری آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے مختلف اقسام کے ویزے حاصل کر سکتے ہیں اور درخواست پر کارروائی کا وقت ایک منٹ سے 24 گھنٹے تک ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اسے ایک تاریخی لمحہ اور نئی امید کا آغاز قرار دیا۔
مصطفیٰ ملک نے مزید انکشاف کیا کہ مئی 2025 میں وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوششوں سے پاکستان اور اٹلی کے درمیان غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے سے متعلق ایم او یو پر دستخط ہوئے۔
یہ معاہدہ اسلام آباد میں اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی اور پاکستانی وزراء کے درمیان طے پایا۔ مصطفیٰ ملک نے اسے چوہدری سالک حسین کا تاریخی کارنامہ قرار دیا اور کہا کہ وہ نو سال کے التوا کے بعد ایک سال کی مسلسل محنت کے بعد اس معاہدے میں کامیاب ہوئے۔
اس ایم او یو کے تحت اٹلی میں پاکستانی ورک فورس کے لیے سالانہ کوٹہ مختص کیا جائے گا، جو کہ یورپ میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے ایک نئی راہ ہموار کرے گا۔
مصطفیٰ ملک نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت کی خصوصی دلچسپی سے بیلا روس کے ساتھ بھی ایک تاریخی معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت پاکستانی ہنرمندوں کی تربیت اور ورک ویزوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اسی طرح عرب ممالک بھی پاکستانی ہنرمندوں کو روزگار دینے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان دنیا بھر میں پاکستانی ہنر مند افرادی قوت کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس مشن میں وزارت اوورسیز اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چوہدری سالک حسین میں پاکستانی اور پاکستان وفاقی وزیر انہوں نے ملک نے کے لیے

پڑھیں:

وزیراعلی مریم نواز کا سینئر صحافی زبیدہ مصطفی کے انتقال پر اظہارافسوس

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سینئر صحافی زبیدہ مصطفی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے سوگوار خاندان سے ِ ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،سینئر صحافی زبیدہ مصطفی نے ہمیشہ مثبت صحافت کا پرچار کیا اور زرد صحافت کی حوصلہ شکنی کی ہے، ان کا شمار پاکستان کے ان قابل صحافیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ملک کی ترقی و خوشحالی اور سر بلندی کیلئے اپنے قلم کا استعمال کیا ۔

وزیراعلی نے کہا کہ صحافتی شعبہ میں زبیدہ مصطفی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا ،ان کا خلا صدیوں پورا نہیں ہو گا ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ حوصلے اور ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے ،وزیر اعلی نے مرحومہ کے بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کو تڑی لگانے کی بجائے جمائمہ سے رابطہ کر کے بچوں کے پاسپورٹ ویزے کیلئے مانگنے چاہیے تھے: نصرت جاوید 
  • پاکستانیوں کے اماراتی ورک ویزہ مسائل جلد حل ہونے کا امکان
  • ’سالانہ 61 لاکھ بچے پیدا، ہم ہر سال ایک نیوزی لینڈ جتنی آبادی پاکستان میں شامل کر رہے ہیں‘
  • ویزا مسائل، وزیر داخلہ محسن نقوی کی نائب وزیراعظم یو اے ای سے اہم ملاقات
  • حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے، اسحاق ڈار
  • وزیراعلی مریم نواز کا سینئر صحافی زبیدہ مصطفی کے انتقال پر اظہارافسوس
  • صحت کے شعبہ میں بہتری کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ، بیماریوں سے بچائو کےلئے احتیاط ضروری ہے، وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کاعالمی یوم آبادی کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب
  • لوگ آج بھی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں، مصطفی کمال
  • سپریم کورٹ ، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف 9مئی کیسز سماعت کیلئے مقرر
  • پاکستان میں 68 فیصد بیماریاں گندا پانی پینے کی وجہ سے ہیں: مصطفیٰ کمال