مشن ہے کہ پاکستان کو وائٹ بال کرکٹ میں کامیابیاں دلاؤں: غیر ملکی ہیڈ کوچ
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
پاکستانے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائک ہیسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کوچنگ کرنا اعزاز کی بات ہے۔انہیں دو سال کے لیے کوچنگ ملی ہے، ان کا مشن ہے کہ پاکستان کو وائٹ بال کرکٹ میں کامیابیاں دلائیں۔
ہیڈ کوچ مائک ہیسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلادیش کے خلاف سیریز کے حوالے سے کہا کہ بنگلا دیش کی ٹیم کو کسی صورت آسان نہیں لے سکتے۔بنگلا دیش کی ٹیم اس کنڈیشنز میں کافی مشکل ثابت ہو سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے دوران کافی پاکستانی کرکٹرز سے شناسائی ہو چکی ہے۔پاکستان ٹیم میں بہت ٹیلنٹ، پلان بنا لیا ہے کہ کس کھلاڑی کو کہاں استعمال کرنا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان کی ٹیم بہت متوازن ہے، ہرانا چیلنج ہوگا: بنگلادیشی کپتان
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان لٹن داس کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم بہت متوازن ہے،ان کو اچھی کرکٹ کھیل کر ہرانا چیلنج ہوگا۔
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کپتان لٹن داس کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ یواے ای کے خلاف سیریز ماضی بن چکی، اب نئی سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔پاکستان ٹیم بہت بیلنس ہے۔ ان کو اچھی کرکٹ کھیل کر ہرانا چیلنج ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تسکین احمد، مشفیق الرحمن، ناہید رانا ہمارے اہم بولر تھے، ان کی کمی محسوس ہوگی۔نوجوان کرکٹرز کے پاس خود کو منوانے کا اچھا موقع ہے۔
بنگلادیشی کپتان نے کہا کہ ہر سیریز دوسری سیریز سے مختلف ہوتی ہے۔ ہر کنڈیشنز کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں۔بطور کپتان کوشش ہوگی کہ اپنی پرفارمنس سے بھی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کروں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل سے کنڈیشز اور پچز کا تھوڑا بہت آئیڈیا ہوا ہے۔