حفیظ الرحمان، باچا خان مرکز معذرت کیلئے پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
چیئرمین پی ٹی اے نے باچا خان مرکز پہنچ کر اے این پی کے سربراہ سے تلخ کلامی پر معذرت کر لی، پشتون تو سر کے دشمن کو بھی معاف کر دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کدورتیں ختم ہوگئی ہیں، اب میں چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف تحریک استحقاق واپس لے لوں گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان ایمل ولی خان سے تلخ کلامی پر معذرت کے لیے باچا خان مرکز پہنچ گئے۔ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان باقاعدہ جرگہ لے کر باچا خان مرکز پہنچے، اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان نے چیئرمین پی ٹی اے کا استقبال کیا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین پی ٹی اے نے ایمل ولی خان پر چرس پینے کا الزام لگایا جس پر اے این پی راہنما نے شدید احتجاج کیا۔ ایمل ولی خان کے احتجاج پر بعد ازاں چیئرمین پی ٹی اے کو اجلاس چھوڑ کر جانا پڑا تھا، اور معذرت بھی کی تھی، تاہم ایمل ولی نے معذرت قبول کرنے سے انکار کیا تھا۔
بعد ازاں گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی اے خود یہاں پر آئے جو بڑی بات ہے، یہ محض ایک حادثہ تھا، پشتون تو سر کے دشمن کو بھی معاف کر دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کدورتیں ختم ہوگئی ہیں، اب میں چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف تحریک استحقاق واپس لے لوں گا، باچا خان مرکز پشتونوں کا گھر ہے، ہم یہاں آمد پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ واضح رہے کہ اے این پی سربراہ ایمل ولی خان اور چیئرمین پی ٹی اے کے درمیان سینیٹ کمیٹی اجلاس میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چیئرمین پی ٹی اے باچا خان مرکز ایمل ولی خان اے این پی
پڑھیں:
کراچی سے بیدخل 52 افغان باشندوں کا قافلہ افغانستاں واپسی کیلئے سکرنڈ پہنچ گیا
—فائل فوٹوکراچی سے بے دخل کیے گئے غیر قانونی طور پر مقیم 52 افغان باشندوں کا قافلہ سکرنڈ پہنچ گیا۔
نواب شاہ میں اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ رمیز راجہ نے مٹیاری پولیس سے افغانی قافلہ کو وصول کیا۔
سکھیو منائیو کیمپ پر سکرنڈ پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق افغان باشندوں کو کیمپ پر کھانا مہیا کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان باشندوں کو جیکب آباد کے راستے افغانستان روانہ کیا جائے گا۔