وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شاہ پور کانجراں میں ملک کی سب بڑی ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کردیا۔

وزیر اعلیٰ نے شاہ پور کانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ کا دورہ کیا اور دستیاب سہولتوں کا جائزہ بھی لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ماڈل کیٹل مارکیٹ پراجیکٹ پر بریفننگ دی گئی۔

لاہور کی شاہ پور کانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ میں 25 ہزار بڑے جانور اور ڈیرہ لاکھ چھوٹے جانور کی گنجائش ہوگی، 74 ایکڑ رقبے پر قائم ماڈل کیٹل مارکیٹ میں مویشیوں کے لیے 20 بڑے شیڈ بنائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی کی مویشی منڈی کیسے روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے؟

ماڈل مارکیٹ میں پہلی مرتبہ جانوروں کے شیڈ میں پنکھے بھی لگائے گئے ہیں اور مویشیوں کو وبائی امراض سے بچانے کےلئے قرنطینہ سینٹر اور مویشیوں کے بیوپاریوں کے لیے 20 بڑے رہائشی کمرے بھی بنائے گئے ہیں۔

شاہ پور کانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ میں مسجد، واش روم، وٹرنری کلینک، ٹک شاپ، بنک اور  اے ٹی ایم بھی ہوگی جبکہ مویشیوں کی نقل و حمل میں آسانی کے لیے لوڈنگ، ان لوڈنگ بے اور ٹرک سینٹر بھی موجود ہے۔

ماڈل کیٹل مارکیٹ میں وسیع پارکنگ، پولیس چوکی اور وسیع وعریض اوپن ایریا، اکشن بے اور جدید ترین سلاٹر ہاؤس بھی موجود ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کی دوسری بڑی ماڈل کیٹل مارکیٹ جھنگ میں بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں مویشی منڈی سج گئی، اس سال جانوروں کی قیمتیں کیا ہیں؟

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ماڈل کیٹل مارکیٹ پراجیکٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شیلڈز بھی دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

قربانی کے جانور کنجراں والا کیٹل مارکیٹ مال مویشی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: قربانی کے جانور کنجراں والا مال مویشی مریم نواز کے لیے

پڑھیں:

فیلڈ مارشل میں جذبہ ایمانی ہے جو دشمن پر قہر بن کر ٹوٹ پڑا، وزیر ریلوے

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر حافظ قرآن اور ان میں جذبہ ایمانی ہے جو وقت آنے پر دشمن پر قہر بن کر ٹوٹ پڑا۔

راولپنڈی میں یوم تشکر و یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ہمارے کارکنوں نے جیل کاٹی لیکن ن لیگ نہ چھوڑی ہمارے شہرمیں صاف ستھرا پنجاب پروگرام میٹرو بس سروس ہسپتال اور تعلیمی ادارے بہتر ہیں اب مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ راولپنڈی کے لیے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نےہمارے شہرمیں ماں بچہ ہسپتال بنانے کے لیئے10ارب روپے مختص کردیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نالہ لئی کا منصوبہ بھی اس سالانہ ترقیاتی بجٹ میں رکھا گیا ہے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے والد کے ساتھ عزم و ہمت کے ساتھ جیل کاٹی وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز  شریف نے لاہور سے راولپنڈی سفر دو گھنٹے میں طے کرنے کے منصوبے کے لئے اربوں روپے دینے کا وعدہ کیاہے۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے بھارت کو 5 کے مقابلہ 6 دھماکوں کا طمانچہ مارا، آج بھارت کو شکست دینے کا کریڈیٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جاتا ہے، 1ارب چالیس کروڑ ہندوستانیوں کو پیغام ہے کہ اگر ان لوگوں نے مودی کی حکومت کو جاری رکھا تو ان کو ایک وقت کا کھانا بھی نہیں ملے گا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ ہمارے یہاں چند لوگوں نے کہا کہ فوج کو اپنا کام نہیں آتا کچھ کالے دل والے بدعاؤں میں لگےتھے، وزیراعظم نے سفارتی سطح پر ہندوستان کو اکیلا کردیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم چین، ترکیہ، آذربائیجان، ایران اور ملائیشیا کے شکرگزار ہیں کہ انھوں نے پاکستان کا بھرپورساتھ دیا، ہم نے بھارت کے 26 ایئربیس اڑا دئے دہلی پر ڈرون کی بارش،ایس 400 تباہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پراکسی وار میں ہمارے 4 سے 5 سال کے بچوں کو مارا ہم نے ان کے ہیڈکواٹر اڑا کر رکھے دیئے، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے راستہ بند کر دئیے بی ایل اے اگر ہمارا ایک شہری ماریں گی تو ہم بدلے میں 100 کو جہنم واصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان سوچ لے ہمارے بچوں کا بدلہ ابھی باقی ہے۔

 حنیف عباسی نے کہا کہ30جون کو لاہور سے تجارتی سامان لیکر ایک مال گاڑی روس جائے گی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ میرا شہباز شریف مریم نواز مریم اورنگزیب ہم سب کا قائد میاں نواز شریف ہےہماری سوچ نواز شریف کے نام پر شروع اور ختم ہوتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  •  فیلڈ مارشل اور    افواج پر فخر ، بھارت کی دس نسلیں10 مئی کو یاد رکھیں گی: مریم اورنگزیب
  • فیلڈ مارشل میں جذبہ ایمانی ہے جو دشمن پر قہر بن کر ٹوٹ پڑا، وزیر ریلوے
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 10 گنا تک بڑھانے کا فیصلہ، مریم نواز نے ملک کی سب سے بڑی ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کر دیا
  • اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے سینئر ویٹرنری سپیشلسٹ کا مویشی منڈیوں کا دورہ،بیوپاریوں کو ویٹرنری قوانین کے متعلق تفصیلی آگاہی دی گئی
  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ملک کی سب بڑی ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کردیا
  • جدید دور میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ نہ صرف کاروباری ترقی کا ذریعہ ہے بلکہ قومی ترقی کا ستون بھی ہے، مریم نواز
  • اسپتال کے فارم پر مریم نواز کی تصویر، حقیقت کیا ہے؟
  • عید الاضحی : اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں قائم کرنے کی منظوری
  • عید الاضحیٰ ، اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں قائم کرنے کی منظوری