پی آئی اے کی خریداری کے لیے اظہارِ دلچسپی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
پی آئی اے کی خریداری کے لیے اظہارِ دلچسپی جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون تک بڑھا دی گئی۔
نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ آخری تاریخ سرکاری طور پر 15 دن کے لیے بڑھائی گئی ہے جس سے سرمایہ کاروں کو پیشکش تیار کرنے کے لیے مزید وقت مل سکے گا، اس سے قبل پیشکش جع کرانے کی آخری تاریخ 3 جون تھی۔
نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ دیگر تمام شرائط جوں کی توں رہیں گی، حکومت پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد تک حصص کے ساتھ انتظامی کنٹرول بھی فروخت کے لیے پیش کر رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا خری تاریخ کے لیے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔