جیت کا جشن غم میں تبدیل؛ تماشائیوں پر گاڑی چڑھادی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
پریمئیر لیگ میں لیورپول کی جیت کا جشن منانے والوں پر 53 سالہ شخص نے گاڑی چڑھا دی، جس کے نیتجے میں 47 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ لیورپول شہر کے واٹر اسٹریٹ پر پیش آیا، جہاں ہزاروں افراد اپنی ٹیم کی فتح کا جشن منانے کیلئے جمع تھے، اسوقت 53 سالہ شخص نے اپنی فورڈ گلیکسی گاڑی کے ذریعے تماشائیوں پر کچل ڈالا۔
واقعہ میں 47 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 4 بچے بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: رونالڈو نے النصر چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، مبہم پوسٹ پر مداح حیران
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک مشتبہ گاڑی سڑک پر آ کر رک گئی، جس کے بعد لوگوں نے اس کے شیشے توڑنے کی کوشش کی تاہم، ڈرائیور نے گاڑی لوگوں پر چڑھا دی۔
مزید پڑھیں: النصر کی رونالڈو کو تقریباً 5 ارب ماہانہ، 5 فیصد حصص کی پیشکش
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 53 سالہ سفید فام برطانوی شہری کو موقع پر گرفتار کرلیا ہے۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے واقعہ کو "ہولناک" قرار دیتے ہوئے لیورپول فٹبال کلب کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ساکران روڈ پر گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-12
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں بچی اور خاتون سمیت 4 افراد جاںبحق ہوگئے‘ دیگر واقعات میں 5 افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق حب چوکی ساکران روڈ چڑھائی کے قریب گھر میں فائرنگ سے 30سالہ عزیز الرحمن ولد عبدالفتح نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ ابراہیم حیدری تھانے کی حدود کورنگی سیکٹر 51C (A&S) ریزیڈنسی کے قریب خود کو گولی مار کر 21 سالہ سیکورٹی گارڈ نعمان نے خود کشی کرلی۔ سرجانی میں 51 سی گھر سے 9 سالہ بچی کی پھندا لگی لاش ملی۔ متوفیہ کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ فیڈرل بی ایریا بلاک 21 کے گھر سے خاتون کی کئی روز پرانی لاش ملی‘ متوفیہ کی لاش کو متعلقہ تھانے سے ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب پاک کالونی تھانے کی حدود پرانا گولیمار میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 35 سالہ شائستہ زخمی ہوگیا۔ لانڈھی تھانے کی حدود کورنگی نمبر 6 نیوی روڈ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 35 سالہ شہروز ولد محمد افضل زخمی ہوا۔ شاہ لطیف تھانے کی حدود ملیر رزاق آباد دھنی پرتو گوٹھ ٹیلیفون ایکس چینج کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 28 سالہ راشد ولد غلام قادر زخمی ہوگیا۔ سہراب گوٹھ تھانے کی حدود نیو کراچی بھٹی چوک کے قریب فائرنگ سے 30سالہ عرفان ولد علی گوہر زخمی ہوا ۔