کے پی حکومت کو عوام سے براہ راست ٹکراؤ کی حکمت عملی مہنگی پڑے گی: بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کو عوام سے براہ راست ٹکراؤ کی حکمت عملی مہنگی پڑے گی۔
بلاول بھٹو زرداری نے صدر پیپلز پارٹی کے پی محمد علی شاہ باچا سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے پشاور میں صوبہ بچاؤ تحریک کی ریلی پر ہونے والے تشدد سے متعلق دریافت کیا۔
محمد علی شاہ باچا نے پارٹی چیئرمین کو بتایا کہ ہمارے پُرامن احتجاج سے گھبرا کر کےپی حکومت نے آنسو گیس شیلنگ کی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں صوبہ بچاؤ تحریک کے سلسلے میں پی پی پی ریلی پر حملے کی مذمت کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے محمد علی شاہ باچا کو پشاور میں ریلی کے انعقاد پر شاباش دی اور کہا کہ کے پی حکومت کی جانب سے کرپشن، لاقانونیت، بیروز گاری سے تنگ عوام پر تشدد قابل مذمت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب صوبہ بچاؤ تحریک کا دائرہ کار خیبر پختونخوا کی گلی گلی اور کوچے کوچے تک پھیلے گا۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی غنڈہ سرکار ہمیں نہیں روک سکے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری پشاور میں پی حکومت
پڑھیں:
یومِ تکبیر صرف فخر کا دن نہیں بلکہ قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے: بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری — فائل فوٹوچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے یوم تکبیر پر ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والوں کو سلام پیش کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ سائنسدانوں، انجینئرز، مسلح افواج اور دور اندیش سیاسی قیادت کو سلام پیش کرتا ہوں۔
اُنہوں نے یوم تکبیر پر سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔
بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں سرخرو ہوکر نکلے ہیں: وزیراعظم
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائدِ عوام نے عالمی دباؤ اور مخالفت کے باوجود جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی، یومِ تکبیر صرف فخر کا دن نہیں بلکہ ہماری قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے اور عزم ہے کہ اپنی خودمختاری، وقار اور مستقبل کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ دن یاد دلاتا ہے کہ جب قوم متحد ہو تو وہ ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہے۔