اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مئی 2025ء) پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے منگل 27 مئی کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق نج کاری کی ملکی وزارت کی طرف سے بتایا گیا کہ پی آئی اے کی فروخت کے لیے ممکنہ خریداروں کی طرف سے اظہار دلچسپی کے لیے مقررہ ڈیڈ لائن، جو پہلے تین جون طے تھی، اب بڑھا کر 19 جون کر دی گئی ہے۔

پی آئی اے کے پاس کتنے جہاز، وزیر نجکاری لاعلم؟

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پاکستانی وزارت برائے نج کاری نے یہ اعلان کرتے ہوئے کوئی وجہ نہیں بتائی کہ اس مدت میں 16 دن کی توسیع کیوں کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اس وزارت نے یہ بھی نہیں بتایا کہ آیا اب تک قومی ایئر لائن کو خریدنے کے لیے کسی سرمایہ کار یا ادارے کی طرف سے کسی دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے یا نہیں یا اب تک کسی نے کوئی بولی بھی لگائی ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے کتنے ملکیتی حقوق برائے فروخت

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اس جنوبی ایشیائی ملک کی انتہائی حد تک مقروض قومی فضائی کمپنی ہے، جس کے حکومت 51 فیصد سے لے کر 100 فیصد تک ملکیتی حقوق فروخت کرنا چاہتی ہے۔

پاکستان پی آئی اے کو اس لیے بھی فروخت کرنا چاہتا ہے کہ اسے ایک طرف تو مالی وسائل کی اشد ضرورت ہے اور دوسری طرف اسے ریاستی ملکیت میں کام کرنے والے ان ملکی اداروں میں اصلاحات بھی لانا ہیں، جو اپنے لیے درکار بہت زیادہ مالی وسائل کے باعث حکومت کے لیے مسلسل بوجھ بنے ہوئے ہیں۔

پی آئی اے کی پروازیں برطانیہ کے لیے بھی جلد بحال ہونے کا امکان

پاکستان کو بہت زیادہ خسارے میں چلنے والے اپنے ریاستی اداروں کی نج کاری اس لیے بھی کرنا ہے کہ ایسا بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ سات بلین ڈالر کے اس پروگرام کی وجہ سے بھی کیا جانا ہے، جس کی حتمی ادائیگی ابھی منظور نہیں ہوئی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اس پروگرام کے تحت مالی ادائیگی سے قبل شرائط اور تکنیکی جائزوں کی سطح پر کارروائی ابھی جاری ہے۔

پی آئی اے کو یورپ میں پروازیں بحال کرنے کی اجازت مل گئی

پی آئی اے کی نج کاری کی گزشتہ برس ناکام رہنے والی کوشش

پاکستان نے اپنی قومی ایئر لائن کی نج کاری کی ایک کوشش گزشتہ برس بھی کی تھی، جو ناکام رہی تھی۔

تب وزارت نج کاری کو اس فضائی کمپنی کو خرید لینے کی صرف ایک ہی پیشکش موصول ہوئی تھی اور اس کی مالیت بھی حکومت کی طرف سے مطالبہ کردہ 300 ملین ڈالر سے زیادہ کی قیمت سے بہت ہی کم تھی۔

پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر سیاسی جماعتوں میں رسہ کشی

گزشتہ برس اس فضائی کمپنی کی نج کاری کی ناکام رہنے والی کوشش کے دوران ممکنہ خریداروں کی طرف سے یہ معاملہ بھی اٹھایا گیا تھا کہ پی آئی اے کے ذمے قرضوں اور مالی ذمے داریوں کی مالیت بہت زیادہ ہے۔

پائلٹ، کیبن عملہ ڈیوٹی کے دنوں میں روزے نہ رکھیں، پی آئی اے

اس اعتراض کے بعد پاکستانی حکومت پی آئی اے کے ذمے تمام قرضے اور مالی ذمے داریاں باقاعدہ طور پر اپنے سر لے چکی ہے تاکہ اس کمرشل ایئر لائن کو بہتر قیمت پر فروخت کیا جا سکے۔

گزشتہ ماہ اپریل میں پی آئی اے کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ اسے پچھلے دو عشروں سے بھی زیادہ عرصے میں سالانہ بنیادوں پر پہلی مرتبہ کاروباری منافع ہوا تھا۔

ادارت: افسر اعوان

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی آئی اے کے پی آئی اے کی نج کاری کی کی نج کاری ایئر لائن کی طرف سے کے لیے

پڑھیں:

دنیا کا مہنگا ترین جامنی آم پاکستان میں بھی دستیاب لیکن قیمت ہُوشربا

دنیا کا نایاب اور مہنگا ترین جاپانی نسل کا جامنی آم ’میازاکی‘ اب پاکستان میں بھی کاشت ہونے لگا ہے۔ کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں یہ آم 3 لاکھ روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔

’میازاکی‘ آم اپنی گہری جامنی رنگت، غیرمعمولی مٹھاس اور ریشے سے پاک ملائم گودے کی وجہ سے مشہور ہے۔ اسے سب سے پہلے جاپان کے شہر میازاکی میں اگایا گیا تھا، جہاں یہ عالمی منڈی میں 800 سے 900 امریکی ڈالر فی کلوگرام تک فروخت ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: لاکھوں روپے فی کلو آم، پاکستان میں یہ خاص فصل کہاں کاشت ہورہی ہے؟

اس نایاب پھل کو پاکستان لانے کا سفر 6 سال قبل اس وقت شروع ہوا جب غلام ہاشم نورانی نے جاپان سے اس کا پودا درآمد کیا۔ اب یہ آم کامیابی سے ملیر میں تیار ہو رہا ہے اور مقامی سطح پر بھی 2.5 سے 3 لاکھ روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

باغبانوں کے مطابق یہ آم برآمد کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان میں میازاکی کا واحد درخت ہے، اور وہ بھی ملیر میں موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جاپانی جامنی آم جامنی آم دنیا کا مہنگا ترین جامنی آم ملیر کراچی

متعلقہ مضامین

  • پانی 24 کروڑ عوام کی لائف لائن، ترکیہ اور آذربائیجان جیسے دوست ہونا پاکستان کی خوش قسمتی ہے، وزیراعظم
  • یوم تکبیر تعطیل کے باعث بیچ نمبر5کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع، ترجمان آئیسکو
  • پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دلچسپی کی درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
  • پی آئی اے کی خریداری کیلئے اظہار دلچسپی جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع
  • پی آئی اے کی خریداری کیلئے اظہار دلچسپی جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع
  • پی آئی اے کی خریداری کے لیے اظہارِ دلچسپی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں اضافہ
  • پاکستان کاانسانیت دوست اقدام، غلطی سے کنٹرول لائن عبورکرنیوالی بھارتی خاتون کو واپس بھیج دیا
  • چین کی ای کامرس کی مستحکم ترقی کا رجحان برقرار
  • دنیا کا مہنگا ترین جامنی آم پاکستان میں بھی دستیاب لیکن قیمت ہُوشربا