وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان پہنچ گئے، سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایران کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد آذربائیجان کے لیے روانہ ہوئے اور آذربائیجان کے شہر لاچین پہنچ گئے، جہاں وہ پاکستان-ترکیہ-آذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
لاچین ایئرپورٹ پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف، پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور پاکستانی سفارت خانے کے دیگر سینئر افسران نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سہ فریقی اجلاس میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کے ہمراہ شریک ہوں گے، جہاں تجارت، توانائی، سیکیورٹی اور علاقائی تعاون پر اہم تبادلہ خیال متوقع ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے دوطرفہ ملاقات بھی طے ہے۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف ایران کا 2 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد آذربائیجان روانہ
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کیا، جہاں انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی روابط، تجارت اور سیکیورٹی کے امور زیر غور آئے۔
مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا۔ وزیراعظم نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور دیرپا امن کے لیے عالمی سطح پر مؤثر کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بھارت کی جانب سے مسلط کردہ کشیدگی کے تناظر میں ایران کی خطے میں قیام امن کی کوششوں کو بھی سراہا۔
تہران سے روانگی کے وقت وزیراعظم کو مہرآباد ایئرپورٹ پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی، ایران میں پاکستان کے سفیر رضا امیری مقدم اور دیگر اعلیٰ حکام نے رخصت کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اس وقت 4 ملکی سفارتی دورے پر ہیں۔ اس سے قبل وہ ترکیہ اور ایران کا دورہ کر چکے ہیں، جبکہ آذربائیجان کے بعد ان کا اگلا دورہ تاجکستان ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آذربائیجان ایران پاکستان رجب طیب اردوان صدر الہام علییوف لاچین وزیر خارجہ جیہون بیراموف وزیراعظم محمد شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایران پاکستان رجب طیب اردوان وزیر خارجہ جیہون بیراموف وزیراعظم محمد شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے ایران کا
پڑھیں:
گریڈ20 سے گریڈ 22 تک نااہل اور کرپٹ افسروں کو فارغ کر دیا گیا ،وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے اڑان پاکستان سمر سکالرز کے لیے منتخب طلبہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اُڑان پاکستان ملکی ترقی اور آگے بڑھنے کا منصوبہ ہے، ماہرین کی مشاورت سے اس پروگرام کو حتمی شکل دینے میں کئی ماہ لگے۔
جیونیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کوئی تبدیلی ابھی ہوئی بھی نہیں ہوتی اور سفارشیں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔ ہم نے کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کیا، گریڈ 20 سے گریڈ 22 تک کے افسران کو گھر بھیجا جن کے حق میں ملک بھر سے سفارشیں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سفارشوں اور ٹیلی فون کالز کے حوالے سے تیار تھے لیکن ہم نے میرٹ پر فیصلے کیے۔ اللہ ان سے پوچھے گا کہ دنیا میں کیا کام کیا؟ تو اللہ سے کہیں گے کہ میرٹ پر کام کیا، تیز طرار بیوروکریٹس کو پتہ ہوتا ہے کہ کام کیسے کرنا ہے۔
نئی سیاسی جماعت کا نعرہ جئےعوام ہوگا،ذوالفقار علی بھٹوجونیئر
ان کا مزید کہنا تھاکہ یہ ایک سفر ہے جس میں رکاوٹیں ہیں لیکن ہم اپنی ذمہ داریاں قوم کے لیے ادا کریں گے، میں نے کبھی خود کریڈٹ نہیں لیا بلکہ یہ ٹیم ورک ہے، ہم نے اپنے اہداف حاصل کرنے ہیں اور ہم اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔
پہلگام واقعے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں تھا لیکن بھارت نے جارحیت کی جس میں 55 شہری شہید ہوئے، ہم نے اپنے دفاع میں کارروائی کی اور دشمن کے 6 طیارے گرائے اور 10 مئی کو بھرپور جواب دیا جو پوری قوم کے اتحاد کا مظہر تھا۔
خواہش ہے خیبرپختونخوا میں تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے ہی آئے،مولانا فضل الرحمان
مزید :